EN اردو Roman AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ مَا عَمِلْتُ فِيْ هٰذِهِ السَّنَةِ
خدایا اس سال میں نے جو ایسے اعمال کیے ہیں
مِنْ عَمَلٍ نَهَيْتَنِيْ عَنْهُ وَ لَمْ تَرْضَهُ
جن سے تو نے روکا ہے اور جن سے تو راضی نہیں ہے
وَ نَسِيْتُهُ وَ لَمْ تَنْسَهُ
اور میں ان کو بھول گیا ہوں اور تو نہیں بھولا ہے
وَ دَعَوْتَنِيْۤ اِلَى التَّوْبَةِ بَعْدَ اجْتِرَاۤئِيْ عَلَيْكَ
اور تو نے میری جرأت کے باوجود مجھ کو توبہ کی طرف بلایا ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَاِنِّيْۤ اَسْتَغْفِرُكَ مِنْهُ فَاغْفِرْ لِيْ
خدایا میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں لہٰذا تو مجھ کو بخش دے
وَ مَا عَمِلْتُ مِنْ عَمَلٍ يُقَرِّبُنِيْۤ اِلَيْكَ
اور جو میں نے عمل کیا ہے جو مجھ کو تجھ سے قریب تر کرتا ہے
فَاقْبَلْهُ مِنِّيْ وَ لَا تَقْطَعْ رَجَاۤئِيْ مِنْكَ يَا كَرِيْمُ
اس کو قبول کرلے اور اپنے سے میری امید منقطع نہ کرنا اے کریم۔