EN اردو Roman AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
0:00
دُعائے روز یکشنبہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بنام خدائے رحمٰن و رحیم
بِسْمِ اللهِ الَّذِىْ لَا اَرْجُوْ اِلَّا فَضْلَهٗ
اس خدا کے نام سے جس کے فضل کے علاوہ کسی سے امید،
وَ لَا اَخْشٰى اِلَّا عَدْلَهٗ
جس کے عدل کے علاوہ کسی سے خوف
وَ لَا اَعْتَمِدُ اِلَّا قَوْلَهٗ
جس کے قول کے علاوہ کسی پر اعتماد
وَ لَا اُمْسِكُ اِلَّا بِحَبْلِهٖ
اور جس کی رسّی کے علاوہ کسی سے تمسک نہیں ہے۔
بِكَ اَسْتَجِيْرُ يَا ذَالْعَفْوِ وَالرِّضْوَانِ
پروردگار! میں ظلم و ستم،
مِنَ الظُّلْمِ وَالْعُدْوَانِ
انقلابات زمانہ،
وَ مِنْ غِيَرِ الزَّمَانِ
تسلسل آلام،
وَ تَوَاتُرِ الْاَحْزَانِ
تواتر حوادث
وَ طَوَارِقِ الْحَدَثَانِ
اور تیاری و آمادگی سے پہلے
وَ مِنِ انْقِضَاۤءِ الْمُدَّةِ قَبْلَ التَّاَهُّبِ وَ الْعُدَّةِ
وقت نکل جانے کے مقابلہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں
وَ اِيَّاكَ اَسْتَرْشِدُ لِمَا فِيْهِ الصَّلَاحُ وَالْاِصْلَاحُ
اور صلاح و اصلاح میں تیری ہدایت،
وَ بِكَ اَسْتَعِيْنُ فِيْمَا يَقْتَرِنُ بِهٖ النَّجَاحُ وَالْاِنْجَاحُ
ہر کامیابی و کامرانی میں تیری نصرت کا طلبگار ہوں۔
وَ اِيَّاكَ اَرْغَبُ فِىْ لِبَاسِ الْعَافِيَةِ وَ تَمَامِهَا
میری خواہش ہے کہ مکمل عافیت اور
وَ شُمُوْلِ السَّلَامَةِ وَ دَوَامِهَا
دائمی سلامتی کا لباس عطا فرما۔
وَ اَعُوْذُ بِكَ يَا رَبِّ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِيْنِ
مجھے شیاطین کے اشارات اور
وَ اَحْتَرِزُ بِسُلْطَانِكَ مِنْ جَوْرِ السَّلَاطِيْنِ
سلاطین کے مظالم سے محفوظ رکھنا۔
فَتَقَبَّلْ مَا كَانَ مِنْ صَلَاتِىْ وَ صَوْمِىْ
میری نماز اور میرے روزہ کو قبول فرما
وَاجْعَلْ غَدِىْ وَمَا بَعْدَهٗ اَفْضَلَ مِنْ سَاعَتِىْ وَ يَوْمِىْ
اور میرے کل کو آج سے بہتر قرار دے۔
وَ اَعِزَّنِىْ فِىْ عَشِيْرَتِىْ وَ قَوْمِىْ
مجھے قوم و قبیلہ میں عزت عطا فرما
وَاحْفَظْنِىْ فِىْ يَقْظَتِىْ وَ نَوْمِىْ
اور سوتے جاگتے میرا تحفظ فرما۔
فَاَنْتَ اللهُ خَيْرٌ حَافِظًا
تو بہترین حفاظت کرنے والا
وَّ اَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ
اور حقیقتاً ارحم الراحمین ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَبْرَءُ اِلَيْكَ فِىْ يَوْمِىْ هٰذَا
خدایا میں تجھ سے آج
وَ مَا بَعْدَهٗ مِنَ الْاَحَادِ
اور آج کے بعد ہر یکشنبہ کو
مِنَ الشِّرْكِ وَالْاِلْحَادِ
شرک والحاد سے پناہ مانگتا ہوں
وَ اُخْلِصُ لَكَ دُعَاۤئِىْ
یہ میری دعائے مخلصانہ ہے کہ
تَعَرُّضًا لِلْاِجَابَةِ
شاید قبول ہو جائے
وَ اُقِيْمُ عَلٰى طَاعَتِكَ
اور میری عبادت مسلسل ہے
رَجَاۤءً لِلْاِثَابَةِ
کہ شاید ثواب کا استحقاق پیدا ہو جائے۔
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ خَيْرِ خَلْقِكَ
اپنے بہترین مخلوق، حضرت محمدؐ پر رحمت نازل فرما
الدَّاعِىْ اِلٰى حَقِّكَ
اپنے حق کے داعی
وَ اَعِزَّنِىْ بِعِزِّكَ الَّذِىْ لَا يُضَامُ
اور مجھے اپنی زوال نا پذیر عزت سے سرفراز فرما
وَاحْفَظْنِىْ بِعَيْنِكَ الَّتِىْ لَا تَنَامُ
اور اپنی نہ سونے والی آنکھوں سے میری حفاظت فرما۔
وَاخْتِمْ بِالْاِنْقِطَاعِ اِلَيْكَ اَمْرِىْ
میرا خاتمہ تیری طرف توجہ پر ہو
وَ بِالْمَغْفِرَةِ عُمْرِىْ
اور عمر مغفرت پر تمام ہو کہ
اِنَّكَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ۔
تو بہترین معاف کرنے والا اور بڑا مہربان ہے۔