بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بنام خدائے رحمان ورحیم
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ جَعَلَ اللَّيْلَ لِبَاسًا
شکر ہے اس معبود کا جس نے رات کو پردہ پوش
وَّالنَّوْمَ سُبًاتًا
نیند کو وسیلہ راحت
وَّ جَعَلَ النَّهَارَ نُشُوْرًا
اور دن کو وجہ حرکت قرار دیا ہے۔
لَكَ الْحَمْدُ اَنْ بَعَثْتَنِىْ مِنْ مَّرْقَدِىْ
معبود تیرا شکر ہے کہ تو نے مجھے نیند سے دوبارہ زندہ اٹھایا ہے
وَلَوْ شِئْتَ جَعَلْتَهٗ سَرْمَدًا
ورنہ تو چاہتا تو اس نیند کو دائمی بنا دیتا۔
حَمْدًا دَاۤئِمًا لَا يَنْقَطِعُ اَبَدًا
تیرے لئے اختتام نا پذیر شکر
وَّلَا يُحْصِىْ لَهُ الْخَلَاۤئِقُ عَدَدًا
اور نا قابل اعداد و شمار تعریفیں ہیں۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ اَنْ خَلَقْتَ فَسَوَّيْتَ
تیرا شکر ہے تو نے صحیح وسالم پیدا کیا۔
وَ قَدَّرْتَ وَ قَضَيْتَ
قضاء وقدر،
وَ اَمَتَّ وَ اَحْيَيْتَ
موت و حیات،
وَ اَمْرَضْتَ وَ شَفَيْتَ
مرض و صحت
وَعَافَيْتَ وَ اَبْلَيْتَ
عافیت و بلاء
وَ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَيْتَ
سب تیرے اختیار میں ہے۔
وَ عَلَى الْمُلْكِ احْتَوَيْتَ
تو عرش کا صاحب اختیار اور ملک عالم کا حاکم ہے۔
اَدْعُوْكَ دُعَاۤءَ مَنْ ضَعُفَتْ وَسِيْلَتُهٗ
منزل دعا میں میری حالت اس شخص کی ہے جس کے وسائل کمزور،
وَانْقَطَعَتْ حِيْلَتُهٗ
تدبیریں ناکام،
وَاقْتَرَبَ اَجَلُهٗ
موت نزدیک،
وَ تَدَانٰى فِى الدُّنْيَا اَمَلُهٗ
آرزوئیں قریب ختم،
وَاشْتَدَّتْ اِلٰى رَحْمَتِكَ فَاقَتُهٗ
رحمت کی احتیاج زیادہ،
وَ عَظُمَتْ لِتَفْرِيْطِهٖ حَسْرَتُهٗ
خطاؤں کی بناء پر حسرت بے پناہ
وَ كَـثُرَتْ زَلَّتُهٗ وَ عَثْرَتُهٗ
اور لغزشوں کی کثرت ہو
وَ خَلُصَتْ لِوَجْهِكَ تَوْبَتُهٗ
اور پھر خلوص دل سے توبہ کرے۔
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
پروردگار ! خاتم النبین محمدؐ
خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
اور ان کی
وَ عَلٰى اَهْلِ بَيْتِهِ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاهِرِيْنَ
آل طاہرینؑ پر رحمتیں نازل فرما
وَارْزُقْنِىْ شَفَاعَةَ مُحَمَّدٍ
اور ہمیں ان کی شفاعت
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ
اللہ کی رحمت ان پر اور ان کے خاندان پر
وَ لَا تَحْرِمْنِىْ صُحْبَتَهٗ
و صحبت سے فیضیاب کر کہ
اِنَّكَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ
تو بہترین رحم کرنے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اقْضِ لِىْ فِى الْاَرْبَعَاۤءِ اَرْبَعًا
پروردگار چہار شنبہ کے دن میری چار حاجتیں پوری کر دے۔
اِجْعَلْ قُوَّتِـىْ فِىْ طَاعَتِكَ
مجھے اطاعت کی قوت
وَ نَشَاطِىْ فِىْ عِبَادَتِكَ
عبادت میں نشاط،
وَ رَغْبَتِىْ فِىْ ثَوَابِكَ
ثواب کی رغبت
وَ زُهْدِىْ فِيْمَا يُوْجِبُ لِىْ اَلِيْمَ عِقَابِكَ
اور اسبابِ عذاب سے نفرت عطا فرما
اِنَّكَ لَطِيْفٌ لِّمَا تَشَاۤءُ۔
تو اپنے ارادوں میں بڑا لطیف اور مہربانی کرنے والا ہے۔