دعائے امام حسن علیہ السلام
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَتَقَرَّبُ اِلَيْكَ بِجُوْدِكَ وَ كَرَمِكَ
پروردگار میں تیرے جود و کرم کے سہارے
وَ اَتَقَرَّبُ اِلَيْكَ بِمُحَمَّدٍ عَبْدِكَ وَ رَسُوْلِكَ
اور حضرت محمدؐ جو تیرے بندہ اور رسول ہیں
وَ اَتَقَرَّبُ اِلَيْكَ بِمَلَاۤئِكَتِكَ الْمُقَرَّبِيْنَ
اور ملائکہ مقرّبین
وَ اَنْبِيَاۤئِكَ وَ رُسُلِكَ
اور انبیاء و مرسلین کے وسیلہ سے
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ
تیری قربت کا طلبگار ہوں تاکہ تو محمدؐ
عَبْدِكَ وَ رَسُوْلِكَ
اپنے بندے اور رسول
وَ عَلٰى اٰلِ مُحَمَّدٍ
اور آل محمدؐ پر رحمت نازل کرے
وَ اَنْ تُقِيْلَنِيْ عَثْرَتِيْ
اور میری لغزشوں سے درگذر کرے،
وَ تَسْتُرَ عَلَيَّ ذُنُوْبِيْ
میرے گناہوں پر پردہ ڈال دے
وَ تَغْفِرَهَا لِيْ
اور انھیں معاف کردے
وَ تَقْضِيَ لِيْ حَوَاۤئِجِيْ
اور حاجتوں کو پورا کردے
وَ لَا تُعَذِّبَنِيْ بِقَبِيْحٍ كَانَ مِنِّي
اور میرے قبیح اعمال پر عذاب نہ کرے اس لیے کہ
فَاِنَّ عَفْوَكَ وَ جُوْدَكَ يَسَعُنِيْ
تیرا جود و کرم میرے شامل حال ہوسکتا ہے
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۔
اور تو ہر شئے پر قادر ہے۔