يَا صَانِعَ كُلِّ مَصْنُوْعٍ
اے ہر مصنوع کے بنانے والے
يَا جَابِرَ كُلِّ كَسِيْرٍ [كَسْرٍ]
ہر شکستہ کے جوڑنے والے،
وَ يَا حَاضِرَ كُلِّ مَلَاٍ
ہر اجتماع کے حاضر،
وَ يَا شَاهِدَ كُلِّ نَجْوٰى
ہر نجویٰ کے گواہ
وَ يَا عَالِمَ كُلِّ خَفِيَّةٍ
ہر مخفی بات کے جاننے والے،
وَ يَا شَاهِدُ [شَاهِدًا] غَيْرَ غَاۤئِبٍ
ہر جگہ حاضر رہنے والے،
وَ يَا غَالِبً [غَالِبًا] غَيْرَ مَغْلُوبٍ
ہر ایک پر غالب آنے والے
وَ يَا قَرِيْبً [قَرِيْبًا] غَيْرَ بَعِيْدٍ
سب سے قریب رہنے والے،
وَ يَا مُوْنِسَ كُلِّ وَحِيْدٍ
ہر تنہا کے مونس،
وَ يَا حَيُّ مُحْيِيَ الْمَوْتٰى
اے حی و قیوم جو مردوں کو زندگی
وَ مُمِيْتَ الْاَحْيَاۤءِ
اور زندوں کو موت دینے والا ہے
الْقَاۤئِمَ [الْقَاۤئِمَ] عَلٰى كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ
اور ہر نفس کے اعمال کی نگرانی کرنے والا ہے
وَ يَا حَيًّا حِيْنَ لَا حَيَّ
اے وہ زندہ جو اس وقت بھی زندہ تھا جب کوئی ذی حیات نہ تھا۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے،
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ۔
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔