EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ بِالتَّجَلِّيْ الْاَعْظَمِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں بزرگ ترین تجلّی کے واسطہ سے
فِي هٰذِهِ اللَّيْلَةِ مِنَ الشَّهْرِ الْمُعَظَّمِ
اس رات میں اس عظیم مہینہ کی
وَ الْمُرْسَلِ الْمُكَرَّمِ
اور عزّت والے مرسل کے واسطہ سے کہ
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
درود نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ اَنْ تَغْفِرَ لَنَا مَا اَنْتَ بِهِ مِنَّا اَعْلَمُ
اور ہمارے گناہوں کو بخش دے جس کا تو ہم سے زیادہ جاننے والا ہے۔
يَا مَنْ يَعْلَمُ وَ لَا نَعْلَمُ
اے وہ ذات جو جانتی ہے اور ہم نہیں جانتے ہیں۔
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي لَيْلَتِنَا هٰذِهِ
خدایا ہم کو اس رات میں برکت عطا فرما
الَّتِيْ بِشَرَفِ الرِّسَالَةِ فَضَّلْتَهَا
جس کو تو نے شرفِ رسالت سے فضیلت عطا کی ہے
وَ بِكَرَامَتِكَ اَجْلَلْتَهَا
اور اپنی کرامت سے عزّت دار بنایا ہے
وَ بِالْمَحَلِّ الشَّرِيْفِ اَحْلَلْتَهَا
اور مقامِ شرف میں اُتاردیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَاِنَّا نَسْاَلُكَ بِالْمَبْعَثِ الشَّرِيْفِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں مبعثِ شریف،
وَ السَّيِّدِ اللَّطِيْفِ
مہربان سردار،
وَ الْعُنْصُرِ الْعَفِيْفِ
پاکیزہ عنصر کے واسطہ سے کہ
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
درود نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ اَنْ تَجْعَلَ اَعْمَالَنَا فِي هٰذِهِ اللَّيْلَةِ
اور ہمارے اعمال کو اس رات
وَ فِي سَاۤئِرِ اللَّيَالِيْ مَقْبُوْلَةً
اور دوسری تمام راتوں میں قبول کرلے
وَ ذُنُوْبَنَا مَغْفُوْرَةً
اور ہمارے تمام گناہوں کو بخش دے
وَ حَسَنَاتِنَا مَشْكُوْرَةً
اور ہماری نیکیوں کا اچھا بدلہ عطا کر
وَ سَيِّئَاتِنَا مَسْتُوْرَةً
اور ہماری برائیوں کو چھپا دے
وَ قُلُوْبَنَا بِحُسْنِ الْقَوْلِ مَسْرُوْرَةً
اور ہمارے دلوں کو حُسنِ قول سے مسرور کردے
وَ اَرْزَاقَنَا مِنْ لَدُنْكَ بِالْيُسْرِ مَدْرُوْرَةً
اور ہمارے رزق کو اپنی جانب سے آسان کردے۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ تَرَىٰ وَ لَا تُرَىٰ
خدایا تو دیکھتا ہے لیکن دیکھا نہیں جاتا ہے
وَ اَنْتَ بِالْمَنْظَرِ الْاَعْلٰى
اور تو بلند ترین مقام پر ہے
وَ اِنَّ اِلَيْكَ الرُّجْعَىٰ وَ الْمُنْتَهَىٰ
اور تیری ہی طرف پلٹنا ہے اور منتہیٰ ہے
وَ اِنَّ لَكَ الْمَمَاتَ وَ الْمَحْيَا
اور بے شک تیرے ہی قبضہ میں موت اور حیات ہے
وَ اِنَّ لَكَ الْآخِرَةَ وَ الْأُوْلٰى
اور بے شک تیرے ہی قبضہ میں دنیا و آخرت ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِكَ اَنْ نَذِلَّ وَ نَخْزَىٰ
خدایا ہم تیری پناہ چاہتے ہیں ذلیل و رسوا ہونے
وَ اَنْ نَاْتِيَ مَا عَنْهُ تَنْهَىٰ
اور جس بات سے تو نے روکا ہے اس کے بجالانے سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسْاَلُكَ الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِكَ
خدایا ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں جنّت کا تیری رحمت کے واسطہ سے
وَ نَسْتَعِيْذُ بِكَ مِنَ النَّارِ
اور ہم تیری پناہ چاہتے ہیں جہنّم سے کہ
فَاَعِذْنَا مِنْهَا بِقُدْرَتِكَ
تو ہم کو جہنّم سے بچالے اپنی قدرت سے
وَ نَسْاَلُكَ مِنَ الْحُوْرِ الْعِيْنِ
اور ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں حورِعین کا
فَارْزُقْنَا بِعِزَّتِكَ
لہٰذا تو اپنی عزّت کے ذریعہ ہمیں عطا فرما
وَ اجْعَلْ اَوْسَعَ اَرْزَاقِنَا عِنْدَ كِبَرِ سِنِّنَا
اور وسیع ترین روزی کو ہمارے بڑھاپے کے زمانے میں عطا فرما
وَ اَحْسَنَ اَعْمَالِنَا عِنْدَ اقْتِرَابِ آجَالِنَا
اور بہترین اعمال کی توفیق موت کے قریب عطا فرما
وَ اَطِلْ فِي طَاعَتِكَ
اور اپنی اطاعت میں
وَ مَا يُقَرِّبُ اِلَيْكَ
اور اس کام میں جو تجھ سے قریب بنادے
وَ يُحْظِيْ عِنْدَكَ
اور خوش نصیب کرکے قربت عطا کردے،
وَ يُزْلِفُ لَدَيْكَ اَعْمَارَنَا
ہماری عمر کو طولانی بنادے
وَ اَحْسِنْ فِي جَمِيْعِ اَحْوَالِنَا وَ اُمُوْرِنَا مَعْرِفَتَنَا
اور ہماری معرفت کو اچھا بنادے تمام حالات اور امور میں
وَ لَا تَكِلْنَا اِلٰى اَحَدٍ مِنْ خَلْقِكَ فَيَمُنَّ عَلَيْنَا
اور اپنی کسی ایک بھی مخلوق کے حوالہ نہ کردینا کہ
وَ تَفَضَّلْ عَلَيْنَا بِجَمِيْعِ حَوَاۤئِجِنَا لِلدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ
وہ ہم پر احسان جتائے اور ہم پر کرم کر دنیا اور آخرت کی حاجتوں کے لیے
وَ ابْدَأْ بِآبَاۤئِنَا وَ اَبْنَاۤئِنَا
اور جن چیزوں کا ہم نے تجھ سے سوال کیا ہے اس کی ابتدا ہمارے آباء اولاد
وَ جَمِيْعِ اِخْوَانِنَا الْمُؤْمِنِيْنَ
اور تمام برادرانِ ایمانی سے فرمانا
فِي جَمِيْعِ مَا سَاَلْنَاكَ لِاَنْفُسِنَا
ہماری اولاد اور دینی بھائیوں کو بھی شامل فرما
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اے تمام رحم کرنے والوں میں زیادہ رحم کرنے والے
اَللّٰهُمَّ اِنَّا نَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ الْعَظِيْمِ،
خدایا ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں تیرے عظیم نام کے واسطہ سے
وَ مُلْكِكَ الْقَدِيْمِ
اور تیرے قدیم ملک کے واسطہ سے
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
تو درود نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ اَنْ تَغْفِرَ لَنَا الذَّنْبَ الْعَظِيْمَ
اور ہمارے بڑے گناہوں کو بخش دے کہ
اِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الْعَظِيْمَ اِلَّا الْعَظِيْمُ
بے شک بڑے کو بڑا ہی بخش سکتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ وَ هٰذَا رَجَبٌ الْمُكَرَّمُ
خدایا یہ رجب کا عزّت والا مہینہ ہے
الَّذِيْ اَكْرَمْتَنَا بِهِ اَوَّلُ اَشْهُرِ الْحُرُمِ
جس کے ذریعہ تو نے ہم کو عزّت دی ہے۔ یہ پہلا محترم مہینہ ہے
اَكْرَمْتَنَا بِهِ مِنْ بَيْنِ الْأُمَمِ
جس کے ذریعہ امّتوں کے درمیان میں ہم کو مکرّم کیا ہے۔
فَلَكَ الْحَمْدُ يَا ذَا الْجُوْدِ وَ الْكَرَمِ
پس حمد تیرے لیے ہے اے جو د و کرم کے مالک۔
فَاَسْاَلُكَ بِهِ وَ بِاسْمِكَ
میں تجھ سے اس کے ذریعہ اور تیرے
الْاَعْظَمِ الْاَعْظَمِ الْاَعْظَمِ
عظیم عظیم عظیم
الْاَجَلِّ الْاَكْرَمِ
جلیل اور کریم نام کے ذریعہ سوال کرتا ہوں
الَّذِيْ خَلَقْتَهُ فَاسْتَقَرَّ فِي ظِلِّكَ
جس کو تو نے خلق کیا ہے اور تیرے سایہ میں ٹھہر گیا
فَلَا يَخْرُجُ مِنْكَ اِلٰى غَيْرِكَ
اور تیرے علاوہ کسی اور کی طرف نہیں گیا کہ
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اَهْلِ بَيْتِهِ الطَّاهِرِيْنَ
درود نازل کر محمدؐ اور ان کے اہل بیتؑ پر
وَ اَنْ تَجْعَلَنَا مِنَ الْعَامِلِيْنَ فِيْهِ بِطَاعَتِكَ
اور ہم کو اس ماہ میں اپنی اطاعت پر عمل کرنے والوں میں
وَ الْآمِلِيْنَ فِيهِ لِشَفَاعَتِكَ
اور اپنی شفاعت سے اُمید لگانے والوں میں قرار دے دے۔
اَللّٰهُمَّ اهْدِنَا اِلٰى سَوَاءِ السَّبِيْلِ
خدایا ہماری ہدایت فرما سیدھے راستہ کی طرف
وَ اجْعَلْ مَقِيْلَنَا عِنْدَكَ خَيْرَ مَقِيْلٍ
اور ہماری آرام گاہ اپنے نزدیک بہترین آرام گاہ قرار دے دے
فِي ظِلٍّ ظَلِيْلٍ
اپنے ابدی سایہ میں
وَ مُلْكٍ جَزِيْلٍ
اور عظمت والے ملک میں
فَاِنَّكَ حَسْبُنَا وَ نِعْمَ الْوَكِيْلُ
کیونکہ تو ہمارے لیے کافی ہے اور بہترین دلیل ہے۔
اَللّٰهُمَّ اقْلِبْنَا مُفْلِحِيْنَ مُنْجِحِيْنَ
خدایا ہم کو کامیاب ہونے والوں اور نجات پانے والوں میں قرار دے
غَيْرَ مَغْضُوْبٍ عَلَيْنَا وَ لَا ضَالِّيْنَ
نہ کہ ان میں جن پر غضب ہوا اور نہ گمراہوں میں
بِرَحْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِعَزَاۤئِمِ مَغْفِرَتِكَ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری مغفرت کے حتمی وسائل
وَ بِوَاجِبِ رَحْمَتِكَ
اور تیری رحمتِ واجب کے وسیلہ سے کہ
السَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ اِثْمٍ
ہر گناہ سے سالم رکھنا
وَ الْغَنِيْمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ
اور ہر نیکی سے بہرہ مند کرنا
وَ الْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ
اور جنّت کی کامیابی عطا فرمانا
وَ النَّجَاةَ مِنَ النَّارِ
اور جہنّم سے نجات دینا۔
اَللّٰهُمَّ دَعَاكَ الدَّاعُوْنَ وَ دَعَوْتُكَ
خدایا تجھ کو دعا کرنے والوں نے پکارا اور میں نے بھی پکارا
وَ سَاَلَكَ السَّاۤئِلُوْنَ وَ سَاَلْتُكَ
اور تجھ سے سوال کرنے والوں نے سوال کیا اور میں نے بھی سوال کیا
وَ طَلَبَ اِلَيْكَ الطَّالِبُوْنَ وَ طَلَبْتُ اِلَيْكَ
اور طلب کرنے والوں نے طلب کیا اور میں نے بھی طلب کیا کہ
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ الثِّقَةُ وَ الرَّجَاءُ
تو ہی سرمایۂ اطمینان و امید ہے
وَ اِلَيْكَ مُنْتَهَى الرَّغْبَةِ فِي الدُّعَاءِ
اور تیری ہی جانب دعا میں رغبت کی انتہا ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
خدایا درود نازل فرما محمدؐ اور ان کی آل پر
وَ اجْعَلِ الْيَقِيْنَ فِي قَلْبِيْ
اور میرے دل میں یقین قرار دے دے
وَ النُّوْرَ فِيْ بَصَرِيْ
اور بصارت میں نور قرار دے دے
وَ النَّصِيْحَةَ فِي صَدْرِيْ
اور دل میں نصیحت قرار دے دے
وَ ذِكْرَكَ بِاللَّيْلِ وَ النَّهَارِ عَلٰى لِسَانِي
اور میری زبان پر رات دن اپنا ذکر قرار دے دے
وَ رِزْقًا وَاسِعًا غَيْرَ مَمْنُوْنٍ وَ لَا مَحْظُوْرٍ فَارْزُقْنِيْ
اور وسیع رزق جو مقطوع اور ممنوع نہ ہو عطا فرما دے
وَ بَارِكْ لِيْ فِيْمَا رَزَقْتَنِيْ
اور میرے رزق میں برکت عطا فرما
وَ اجْعَلْ غِنَايَ فِي نَفْسِيْ
اور مجھ کو مخلوق سے مستغنی بنا دے
وَ رَغْبَتِيْ فِيْمَا عِنْدَكَ
اور مجھے رغبت دے ہر اس چیز کی جو تیرے پاس ہے
بِرَحْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ هَدَانَا لِمَعْرِفَتِهِ
حمد اس خدا کے لیے ہے جس نے ہم کو اپنی معرفت کی ہدایت دی
وَ خَصَّنَا بِوِلَايَتِهِ
اور ہم کو اپنی ولایت سے مخصوص کیا
وَ وَفَّقَنَا لِطَاعَتِهِ
اور ہم کو اپنی اطاعت کی توفیق دی
شُكْرًا شُكْرًا۔
خدا کا شکر خدا کا شکر۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّي قَصَدْتُكَ بِحَاجَتِيْ
خدایا میں نے تیرا قصد کیا ہے
وَ اعْتَمَدْتُ عَلَيْكَ بِمَسْاَلَتِيْ
اپنی حاجت کے ساتھ میں نے اپنے سوال میں تجھ پر اعتماد کیا ہے،
وَ تَوَجَّهْتُ اِلَيْكَ بِاَئِمَّتِيْ وَ سَادَتِيْ
اپنے اماموں اور سرداروں کے وسیلہ سے تیری طرف توجہ کی ہے۔
اَللّٰهُمَّ انْفَعْنَا بِحُبِّهِمْ
خدایا ہم کو ان کی محبّت کا فائدہ عطا کر
وَ اَوْرِدْنَا مَوْرِدَهُمْ
اور ہم کو ان کے مقام پر وارد کرنا
وَ ارْزُقْنَا مُرَافَقَتَهُمْ
اور ہم کو ان کی دوستی نصیب کر
وَ اَدْخِلْنَا الْجَنَّةَ فِي زُمْرَتِهِمْ
اور جنّت میں ان کے گروہ میں داخل کر
بِرَحْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ۔
اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔