EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
دعا : ۲ - ہر واجب نماز کے بعد
(اس کے علاوہ ہر نماز فریضہ کے بعد پڑھے)
يَا عَلِيُّ يَا عَظِيْمُ،
اے خدائے علی و عظیم
يَا غَفُوْرُ يَا رَحِيْمُ،
اے مالکِ غفور و رحیم
اَنْتَ الرَّبُّ الْعَظِيْمُ
تو وہ ربِّ عظیم ہے
الَّذِيْ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ
جس کا کوئی مثل نہیں ہے
وَهُوَ السَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ،
اور وہ سب کا سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔
وَهٰذَا شَهْرٌ عَظَّمْتَهُ وَكَرَّمْتَهُ،
یہ وہ مہینہ ہے جس کو تو نے معظم، مکرم،
وَشَرَّفْتَهُ وَفَضَّلْتَهُ عَلَى الشُّهُوْرِ،
اشرف اور تمام مہینوں سے افضل قراردیا ہے
وَهُوَ الشَّهْرُ الَّذِيْ فَرَضْتَ صِيَامَهُ عَلَيَّ،
اور اس میں روزہ کو واجب قرارد یا ہے۔
وَهُوَ شَهْرُ رَمَضَانَ، الَّذِيْ اَنْزَلْتَ فِيْهِ الْقُرْاٰنَ،
یہ ماہِ رمضان جس میں تو نے قرآن نازل کیا ہے
هُدًى لِّلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدٰى وَالْفُرْقَانِ،
جو لوگوں کے لئے ہدایت ہے اور حق و باطل کہ تفرقہ اور ہدایت کے لئے بہترین نشانی ہے
وَجَعَلْتَ فِيْهِ لَيْلَةَ الْقَدْرِ،
اور جس مہینےمیں شب قدر قرار دی ہے
وَجَعَلْتَهَا خَيْرًا مِّنْ اَلْفِ شَهْرٍ،
اور اسے ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا۔
فَيَا ذَا الْمَنِّ وَلَا يُمَنُّ عَلَيْكَ،
اے میرے محسن جس پر کسی کا احسان نہیں ہے مجھ پر یہ احسان فرما کہ
مُنَّ عَلَيَّ بِفَكَاكِ رَقَبَتِيْ مِنَ النَّارِ فِيْمَنْ تَمُنُّ عَلَيْهِ،
میری گردن کو آتش جہنم سے آزاد کر دے جیسا کہ تو نے اور لوگوں پر احسان کیا ہے
وَاَدْخِلْنِى الْجَنَّةَ
اور مجھے داخلِ جنّت کردے۔
بِرَحْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ ۔
اپنی رحمت سے اے بہترین رحم کرنے والے۔