EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ بِرَحْمَتِكَ فِي الصَّالِحِيْنَ فَاَدْخِلْنَا،
خدایا اپنی رحمت سے ہمیں صالحین میں داخل فرما دے۔
وَفِي عِلِّيِّيْنَ فَارْفَعْنَا،
علیّین میں بلند مرتبہ بنادے
وَبِكَاْسٍ مِنْ مَعِيْنٍ
اور اپنے چشمۂ شیریں
مِنْ عَيْنٍ سَلْسَبِيْلٍ فَاسْقِنَا،
سلسبیل سے سیراب کردے۔
وَمِنَ الْحُوْرِ الْعِيْنِ بِرَحْمَتِكَ فَزَوِّجْنَا،
اپنی رحمت سے حوالعین سے ہمارا عقد کرادے
وَمِنَ الْوِلْدَانِ الْمُخَلَّدِيْنَ
اور جنّت کے دائمی غلمانوں کو
كَاَنَّهُمْ لُؤْلُؤٌ مَكْنُوْنٌ فَاَخْدِمْنَا،
جو پوشیدہ موتیوں جیسے ہیں ہمارا خدمت گزار بنادے۔
وَمِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ وَلُحُوْمِ الطَّيْرِ فَاَطْعِمْنَا،
جنّت کے پھل اور پرندوں کے گوشت کی غذا عطا فرما۔
وَمِنْ ثِيَابِ السُّنْدُسِ وَالْحَرِيْرِ وَالْاِسْتَبْرَقِ فَاَلْبِسْنَا،
سندس و ریشم و استبرق کے لباس پہنادے۔
وَلَيْلَةَ الْقَدْرِ
شبِ قدر،
وَحَجَّ بَيْتِكَ الْحَرَامِ،
حجِّ بیت اللہ
وَقَتْلًا فِيْ سَبِيْلِكَ فَوَفِّقْ لَنَا،
اور راہِ خدا میں شہادت کی توفیق عطا فرما۔
وَصَالِحَ الدُّعَاۤءِ وَالْمَسْاَلَةِ فَاسْتَجِبْ لَنَا،
بہترین دعا اور بہترین سوال کو قبول فرمالے۔
وَاِذَا جَمَعْتَ الْاَوَّلِيْنَ وَالْاٰخِرِيْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَارْحَمْنَا
جب روزِ قیامت اوّلین و آخرین کا اجتماع ہو تو ہم پر رحم کرنا
وَبَرَاۤءَةً مِنَ النَّارِ فَاكْتُبْ لَنَا،
اور ہمارے لیے جہنّم سے برائت لکھ دینا۔
وَفِي جَهَنَّمَ فَلَا تَغُلَّنَا،
ہمیں جہنّم میں اسیر نہ کرنا
وَفِيْ عَذَابِكَ وَهَوَانِكَ فَلَا تَبْتَلِنَا،
اور اپنے عذاب اور ذلّت میں مبتلا نہ کرنا
وَمِنَ الزَّقُّوْمِ وَالضَّرِيْعِ فَلَا تُطْعِمْنَا،
ہمیں زقّوم اور جہنّمی گھاس کی غذا نہ دینا
وَمَعَ الشَّيَاطِيْنِ فَلَا تَجْعَلْنَا،
اور شیاطین کے ساتھ قرار نہ دینا۔
وَفِي النَّارِ عَلٰى وُجُوْهِنَا فَلَا تَكْبُبْنَا،
ہمیں جہنّم میں منہ کے بھل نہ ڈال دینا
وَمِنْ ثِيَابِ النَّارِ وَسَرَابِيْلِ الْقَطِرَانِ فَلَا تُلْبِسْنَا،
اور جہنّم کے لباس یا قطران کی پوشاک نہ پہنا دینا۔
وَمِنْ كُلِّ سُوٓءٍ يَا لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
ہمیں ہر بُرائی سے نجات دینا، اے وہ خدا جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
بِحَقِّ لَا اِلٰـهَ اِلَّا اَنْتَ فَنَجِّنَا۔
تجھے تیری ہی وحدانیت کا واسطہ۔
اَللّٰهُمَّ اِنّي اَسْاَلُكَ اَنْ تَجْعَلَ فِيْـمَا تَقْضِيْ وَتُقَدِّرُ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے ان میں قرار دے دے
مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُوْمِ فِى الْاَمْرِ الْحَكِيْمِ،
تو بہترین باحکمت فیصلے جو اس ماہِ رمضان میں جاری کرتا ہے
مِنَ الْقَضَاۤءِ الَّذِيْ لَا يُرَدُّ وَلَا يُبَدَّلُ
جن کو نہ کوئی پلٹا سکتا ہے اور نہ بدل سکتا ہے
اَنْ تَكْتُبَنِيْ مِنْ حُجَّاجِ بَيْتِكَ الْحَرَامِ،
ان میں سے قرار دے جسے تو اپنے گھر کے ان حجّاج میں لکھ دے
الْمَبْرُوْرِ حَجُّهُمُ،
جن کا حج قبول ہو،
الْمَشْكُوْرِ سَعْيُهُمُ
جن کی سعی مشکور ہو،
الْمَغْفُوْرِ ذُنُوْبُهُمْ،
جن کے گناہ معاف ہوں
الْمُكَفَّرِ عَنْ سَيِّئَاتِهِمْ،
اور جن کی خطاؤں سے درگذر کیا جائے
وَاَنْ تَجْعَلَ فِيْـمَا تَقْضِيْ وَتُقَدِّرُ،
اور اپنے قضا و قدر میں یہ بھی قرار دے دے کہ
اَنْ تُطِيْلَ عُمْرِيْ فِيْ خَيْرِ وَعَافِيَةٍ،
میری زندگی خیر و عافیت کے ساتھ طولانی ہو۔
وَتُوَسِّعَ فِيْ رِزْقِي،
میرے رزق میں وسعت عطا فرما
وَتَجْعَلَنِيْ مِمَّنْ تَنْتَصِرُ بِهِ لِدِيْنِكَ
اور مجھے ان لوگوں میں قرار دے دے جن کے ذریعہ تو دین کی مدد کرتا ہے
وَلَا تَسْتَبْدِلْ بِيْ غَيْرِيْ۔
اور میری جگہ پر کسی دوسرے کو نہ رکھ دینا۔
اَعُوْذُ بِجَلَالِ وَجْهِكَ الْكَرِيْمِ
میں خدائے کریم کی ذات اقدس کی پناہ چاہتا ہوں
اَنْ يَنْقَضِيَ عَنِّي شَهْرُ رَمَضَانَ،
اس بات سے کہ ماہِ رمضان گذر جائے
اَوْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ مِنْ لَيْلَتِيْ هٰذِهِ،
یا آج رات کی صبح ہوجائے
وَلَكَ قِبَلِيْ تَبِعَةٌ اَوْ ذَنْبٌ تُعَذِّبُنِيْ عَلَيْهِ۔
اور میرے ذمّہ کوئی مؤاخذہ یا کوئی گناہ باقی رہ جائے جس پر مالک مجھے عذاب کرسکے۔
سُبْحَانَ مَنْ هُوَ حَفِيْظٌ لَا يَغْفُلُ،
پاکیزہ ہے وہ جو ایسا حفاظت کرنے والا جو غافل نہیں ہوتا ہے۔
سُبْحَانَ مَنْ هُوَ رَحِيْمٌ لَا يَعْجَلُ،
پاکیزہ ہے وہ رحیم جو عذاب میں جلدی نہیں کرتا ہے۔
سُبْحَانَ مَنْ هُوَ قَآ ئِمٌ لَا يَسْهُوْ،
پاکیزہ ہے وہ نگراں جو بھولتا نہیں ہے۔
سُبْحَانَ مَنْ هُوَ دَاۤئِمٌ لَا يَلْهُوْ۔
پاکیزہ ہے وہ ہمیشہ رہنے والا جو غافل نہیں ہوتا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ
خدا پاک ہے
وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ
اور حمد خدا ہی کے لیے ہے
وَلَآ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں
وَاللهُ اَكْبَرُ۔
اور اللہ بزرگ تر ہے۔
سُبْحَانَكَ سُبْحَانَكَ سُبْحَانَكَ،
تو پاکیزہ ہے تو بے نیاز ہے تو منزّہ ہے
يَا عَظِيْمُ اغْفِرْ لِيَ الذَّنْبَ الْعَظيمَ۔
اے خدائے عظیم میرے عظیم گناہوں کو معاف کردے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَ عَلٰي اٰلِهِ۔
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما