EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ هٰذَا شَهْرُ رَمَضَانَ
خدایا یہ ماہِ رمضان ہے
الَّذِيْ اَنْزَلْتَ فِيْهِ الْقُرَاٰنَ
جس میں تو نے وہ قرآن نازل کیا ہے
هُدَىً لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتِ مِنَ الْهُدٰى وَالْفْرْقَانِ،
جو لوگوں کے لیے ہدایت اور حق و باطل میں تفرقہ کی بہترین نشانیاں رکھتا ہے۔
وَهٰذَا شَهْرُ الصِّيَامِ،
خدایا یہ ماہِ صیام ہے
وَهٰذَا شَهْرُ الْقِيَامِ،
یہ ماہِ قیام ہے
وَهٰذَا شَهْرُ الْاِنَابَةِ،
یہ ماہِ توجّہ
وَهٰذَا شَهْرُ التَّوْبَةِ،
اور ماہِ توبہ ہے۔
وَهٰذَا شَهْرُ الْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ،
یہ ماہِ مغفرت و رحمت ہے۔
وَهٰذَا شَهْرُ الْعِتْقِ مِنَ النَّارِ وَالْفَوْزِ بِالْجَنَّةِ،
یہ جہنّم سے نجات اور جنّت میں داخلہ کا مہینہ ہے۔
وَهٰذَا شَهْرٌ فِيْهِ لَيْلَةُ الْقَدْرِ
یہ وہ مہینہ ہے جس میں وہ شبِ قدر ہے
الَّتي هِيَ خَيْرٌ مِنْ اَلْفِ شَهْرٍ،
جو ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
اَللّٰهُمَّ فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ واٰلِ مُحَمَّدٍ،
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَعِنِّي عَلٰى صِيَامِهِ وَقِيَامِهِ،
اور اس کے صیام و قیام میں میری مدد فرما۔
وَسلِّمْهُ لِي وَسَلِّمْنِيْ فِيْهِ،
اس کو میرے لیے اور مجھے اس کے لیے صحیح و سالم رکھنا
وَاَعِنِّي عَلَيْهِ بِاَفْضَلِ عَوْنِكَ،
اور میری بہترین مدد فرمانا۔
وَوَفِّقْنِيْ فِيْهِ لِطَاعَتِكَ وَطَاعَةِ رَسُولِكَ واَوْلِيَآئِكَ
اس ماہ میں اپنی، اپنے رسولؐ اور اولیاء کی اطاعت کی توفیق دینا
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِمْ،
(خدا ان سب پر رحمت نازل کرے)
وَفَرِّغْنِي فِيْهِ لِعِبَادَتِكَ وَدُعَاۤئِكَ وَتِلَاوَةِ كِتَابِكَ،
مجھے اپنی عبادت کے لیے اور دعا و تلاوتِ قرآن کے لیے فارغ کر دینا
وَاَعْظِمْ لِيْ فِيْهِ الْبَرَكَةِ،
اور عظیم برکت عطا فرمانا
وَاَحْسِنْ لِي فِيْهِ الْعَافِيَةَ،
اور بہترین عافیت دینا۔
وَاَصِحَّ فِيْهِ بَدَنِيْ،
بدن میں صحت دینا،
وَاَوْسِعْ لِيْ فِيْهِ رِزْقِيْ،
اور رزق میں وسعت دینا۔
وَاكْفِنِيْ فِيْهِ مَآ اَهَمَّنِيْ
ہر رنج سے بچا لینا۔
وَاسْتَجِبْ فِيْهِ دُعَاۤئِي،
دعا کو قبول کرلینا ،
وَبَلِّغْنِيْ رَجَاۤئِيْ،
اور ہر منزلِ امید تک پہنچا دینا۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
واَذْهِبْ عَنِّي فِيْهِ النُّعَاسَ وَالْكَسَلَ وَالسَّامَةَ
اور مجھ سے ہر طرح کی نیند، کسل مندی،
وَالْفَتْرَةَ وَالْقَسْوَةَ وَالْغَفْلَةَ وَالْغِرَّةَ،
تھکاوٹ، سستی، سختی، غفلت، فریب کو دور فرما دینا
وَجَنِّبْنِيْ فِيْهِ الْعِلَلَ وَالْاَسْقَامَ
مجھے محفوظ رکھنا ہر طرح کی بیماری، درد
وَالْهُمُوْمَ وَالْاَحْزَانَ
اور رنج و غم،
وَالْاَعْرَاضَ وَالْاَمْرَاضَ
عوارض، امراض، خطاؤں ،
وَالْخَطَايَا وَالذُّنُوْبَ،
اور گناہوں سے۔
وَاصْرِفْ عَنِّيْ فِيْهِ السُّوْءَ وَالْفَحْشَاۤءَ
مجھ سے ہر طرح کی برائی،
وَالْجَهْدَ وَالْبَلَاۤءِ
زحمت، بلاء،
وَالتَّعَبَ وَالْعَنَاۤءَ
تعب اور رنج کو موڑ دینا کہ
اِنَّكَ سَمِيْعُ الدُّعَاۤءِ،
تو دعاؤں کا سننے والا ہے
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَعِذْنِيْ فِيْهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ
اور مجھے اس مہینہ میں پناہ دے دے شیطانِ رجیم سے۔
وَهَمْزِهِ وَلَمْزِهِ وَنُفْثِهِ وَنُفْخِهِ
اس کے اشاروں سے، اس کی ہر فکر سے، اس کے دلوں میں پھونک دینے سے،
وَوَسْوَسَتِهِ وَتَثْبِيْطِهِ وَبَطْشِهِ وَكَيْدِهِ
اس کے وسوسہ ڈالنے سے، اُسے نیکیوں سے روکنے سے اس کے کید سے،
وَمَكْرِهِ وَحَبَآئِلِهِ وَخُدَعِهِ وَاَمَانِيِّهِ
اور اس کے مکر سے، اس کے پھندوں سے، اس کے دھوکوں سے،
وَغُرُوْرِهِ وَفِتْنَتِهِ وَشَرَكِهِ وَاَحْزَابِهِ
اس کی امیدوں سے، اس کے فریب سے، اس کے فتنہ سے، اس کے جال، اس کے گروہ،
وَاَتْبَاعِهِ واَشْيَاعِهِ وَاَوْلِيَآئِهِ وَشُرَكَآئِهِ
اس کے اتباع، اس کے پیرو، اس کے دوست، اس کے شرکاء سے
وَجَمِيْعِ مَكَآئِدِهِ،
اور اس کی تمام مکّاریوں سے،
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَارْزُقْنَا قِيَامَهُ وَصِيَامَهُ
اور مجھے اس مہینے میں قیام و صیام کی توفیق عطا فرما۔
وَبُلُوْغَ الْاَمَلِ فِيْهِ وَفِيْ قِيَامِهِ،
میری امید کو پورا فرما
وَاسْتِكْمَالَ مَا يُرْضِيْكَ عَنِّيْ
اور جو چیز بھی تجھ کو مجھ سے راضی کر سکے اس کو کامل کردے
صَبْرًا وَاحْتِسَابًا وَاِيْمَانًا وَيَقيْنًا،
صبر کے ساتھ، احتساب کے ساتھ، ایمان و یقین کے ساتھ
ثُمَّ تَقَبَّلْ ذٰلِكَ مِنِّيْ بِالْاَضْعَافِ الْكَثِيْرَةِ،
اس کے بعد پھر میرے عمل کو قبول فرمالے کئی گنا اجر
وَالْاَجْرِ الْعَظيْمِ
اور عظیم ترین ثواب دے کر
يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ،
اے ربّ العالمین۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَارْزُقْنِي الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ
اور مجھے حج و عمرہ،
وَالْجَدَّ وَالْاِجْتِهَادَ
کوشش،
وَالْقُوَّةَ وَالنَّشَاطَ
قوّت، نشاط،
وَالْاِنَابَةَ والتَّوْبَةَ
توجّہ، توبہ،
وَلِلتَّوْفِيْقِ وَالْقُرْبَةَ
توفیق، قربت،
وَالْخَيْرَ الْمَقْبُوْلَ وَالرَّغْبَةَ وَالرَّهْبَةَ
خیرِ مقبول، رغبت، خوف،
وَالتَّضَرُّعَ وَالْخُشُوْعَ
تضرّع، خشوع،
وَالرِّقَّةَ وَالنِّيَّةَ الصَّادِقَهَ،
نرم دلی، سچّی نیّت،
وَصِدْقَ اللِّسَانِ،
صداقتِ زبان،
وَالْوَجَلَ مِنْكَ،
خوف،
وَالرَّجَاۤءَ لَكَ،
امید،
وَالتَّوَكُّلَ عَلَيْكَ،
توکّل،
وَالثِّقَةَ بِكَ،
اعتماد،
وَالْوَرَعَ عَنْ مَحَارِمِكَ،
گناہوں سے پرہیز،
مَعَ صَالِحِ الْقَوْلِ،
بہترین قول،
وَمَقْبُوْلِ السَّعْيِ،
مقبول ترین سعی،
وَمَرْفُوْعِ الْعَمَلِ،
بلند ترین عمل
وَمُسْتَجَابِ الدَّعْوَةِ،
اور مقبول ترین دعا کی توفیق عطا فرما
وَلَا تَحُلْ بَيْنِي وَبَيْنَ شَيْءٍ مِنْ ذٰلِكَ
اور میرے اور کسی نیکی کے درمیان کسی رکاوٹ،
بِعَرَضٍ وَلَا مَرَضٍ
بیماری،
وَلَا هَمٍّ وَلَا غَمٍّ
ہمّ و غم،
وَلَا سُقْمٍ وَلَا غَفْلَةٍ وَلَانِسْيَانٍ،
بیماری و غفلت اور بھول چوک کو حائل نہ ہونے دینا
بَلْ بِالتَّعَاهُدِ وَالتَّحَفُّظِ لَكَ وَفِيْكَ،
بلکہ توفیق دے کہ تیرے بارے میں ہم مکمل طور سے متوجہ رہیں،
وَالرِّعَايَةِ لِحَقِّكَ، وَالْوَفَاۤءِ بِعَهْدِكَ وَوَعْدِكَ
تیرے حقوق کی حفاظت کریں، تیرے عہد اور وعدے کو پورا کریں ۔
بِرَحْمَتِكَ يَآ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ،
اپنی رحمت سے اے ارحم الراحمین۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاقْسِمْ لِي فِيْهِ اَفْضَلَ مَا تَقْسِمُهُ لِعِبَادِكَ الصَّالِحِيْنَ،
اور مجھے وہ کچھ عطا فرما جو تو نے اپنے نیک بندوں کو عطا کیا ہے
وَاَعْطِنِيْ فِيْهِ اَفْضَلَ مَا تُعْطِيْ اَوْلِيَاۤءَكَ الْمُقَرَّبِيْنَ،
اور وہ کچھ دے دے جو تو نے اپنے مقرّب اولیاء کو عنایت فرمایا ہے۔
مِنَ الرَّحْمَةِ وَالْمَغْفِرَةِ وَالتَّحَنُّنِ وَالْاِجَابَةِ
رحمت ، مغفرت، مہربانی، قبولیتِ دعا،
وَالْعَفْوِ وَالْمَغْفِرَةِ الدَّآئِمَةِ، وَالْعَافِيَةِ وَالْمُعَافَاةِ،
معافی، دائمی مغفرت، عافیت، معافات،
وَالْعِتْقِ مِنَ النَّارِ، وَالْفَوْزِ بِالْجَنَّةِ،
جہنّم سے آزادی، جنّت میں داخلہ
وَخَيْرِ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ،
اور تمام خیرِ دنیا و آخرت۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاجْعَلْ دُعَاۤئِيْ فِيْهِ اِلَيْكَ وَاصِلًا،
اور اس دعا کو اپنی بارگاہ تک پہنچادے
وَرَحْمَتَكَ وَخَيْرَكَ اِلَىَّ فِيْهِ نَازِلًا،
اور اپنی رحمت اور اپنے خیر کو ہم پر نازل کردے
وَعَمَلِيْ فِيْهِ مَقْبُوْلًا،
ہمارے عمل کو مقبول۔
وَسَعْيِيْ فِيْهِ مَشْكُوْرًا،
ہماری سعی کو مشکور بنا۔
وَذَنْبِيْ فِيْهِ مَغْفُوْرًا،
ہمارے گناہوں کو بخش دے
حَتّٰى يَكُوْنَ نَصِيْبِيْ فِيْهِ الِاَكْثَرَ،
تا کہ ہمارا حصّہ زیادہ ہو
وَحَظِّيْ فِيْهِ الْاَوْفَرَ،
اور ہماری قسمت میں بہت کچھ رہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَوَفِّقْنِيْ فِيْهِ لِلَيْلَةِ الْقَدْرِ
اور ہمیں شبِ قدر کی توفیق دے۔
عَلٰى اَفْضَلِ حَالٍ تُحِبُّ اَنْ يَكُوْنَ عَلَيْهَا اَحَدٌ مِنْ اَوْلِيَآئِكَ، وَاَرْضَاهَا لَكَ،
بہترین حالات میں جن میں تو اپنے کسی بندے کو دیکھنا چاہتا ہے اور جسے توپسند کرتا ہے۔
ثُمَّ اجْعَلْهَا لِيْ خَيْرًا مِنْ اَلْفِ شَهْرٍ،
اس کے بعد اس رات کو ہمارے لیے ہزار مہینوں سے بہتر بنا دے
وَارْزُقْنِيْ فِيْهَا اَفْضَلَ مَا رَزَقْتَ اَحَدًا مِمَّنْ بَلَّغْتَهُ اِيَّاهَا وَاَكْرَمْتَهُ بِهَا،
اور وہ بہترین نعمتیں عطا فرما جو تو نے ان بندوں کو دی ہیں جن کو شبِ قدر تک باقی رکھا ہے اور شبِ قدر کی کرامت بخشی ہے۔
وَاجْعَلْنِيْ فِيْهَا مِنْ عُتَقَآئِكَ مِنْ جَهَنَّمَ،
اس رات میں مجھے جہنّم سے آزاد ہونے والوں
وطُلَقَآئِكَ مِنَ النَّارِ،
اور دوزخ سے نجات پانے والوں میں قرار دے دے۔
وَسُعَدَاۤءِ خَلْقِكَ بِمَغْفِرَتِكَ وَرِضْوَانِكَ
ان بندوں میں قرار دے دے جو تیری مغفرت اور مرضی کی بناپر نیک بخت ہوگئے۔
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ،
اے بہترین رحم کرنے والے
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
رحمت نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَارْزُقْنَا فِيْ شَهْرِنَا هٰذَا الْجِدَّ وَالْاِجْتِهَادَ،
اور ہمیں اس مہینہ میں کوشش، سعی،
وَالْقُوَّةَ وَالنَّشَاطَ،
قوّت، نشاط
وَمَا تُحِبُّ وَتَرْضٰى،
اور اپنی ہر محبوب و پسندیدہ شئی عنایت فرما دے
اَللّٰهُمَّ رَبَّ الْفَجْرِ وَلَيَالٍ عَشْرٍ، وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ،
اے پروردگار، اے فجر اور دس راتوں کے مالک۔ اے شفع و وتر کے مالک۔
وَرَبَّ شَهْرِ رَمَضَانَ، وَمَا اَنْزَلْتَ فِيْهِ مِنَ الْقُرْاٰنِ،
اے ماہِ رمضان اور اس میں نازل ہونے والے قرآن کے مالک،
وَرَبَّ جَبْرَئِيْلَ وَمِيْكَاۤئِيْلَ واِسْرَافِيْلَ وَعِزْرَاۤئِيْلَ
اے جبرئیلؑ و میکائیلؑ و اسرافیلؑ و عزرائیلؑ کے رب،
وَجَمِيْعِ الْمَلَآئِكَةِ الْمُقَرَّبِيْنَ،
اور تمام ملائکۂ مقرّبین کے پروردگار
وَرَبَّ اِبْرَاهِيْمَ وَاِسْمَاعِيْلَ
اے ابراہیمؑ و اسماعیلؑ کے پروردگار،
وَاِسْحَاقَ وَيَعْقُوْبَ،
اسحاقؑ و یعقوبؑ
وَرَبَّ مُوسٰى وَعِيْسٰی
و موسیٰؑ و عیسیٰؑ کے پروردگار
وَجَمِيْعِ النَّبِيِّيْنَ وَالْمُرْسَلِيْنَ،
اور تمام انبیاء و مرسلین کے پروردگار
وَرَبَّ مُحَمَّدٍ خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
اے حضرت محمدؐ خاتم النبیین کے پروردگار
صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمْ اَجْمَعِيْنَ،
ان سب پر تیری صلوات و رحمت ہو
وَاَسْاَلُكَ بِحَقِّكَ عَلَيْهِمْ وَبِحَقِّهِمْ عَلَيْكَ،
میں تجھ سے تیرے حق کے وسیلہ سے جو تیرا ان پر ہے اور ان کا تجھ پر ہے
وَبِحَقِّكَ الْعَظِيْمِ لَمَّا صَلَّيْتَ عَلَيْهِ وَاٰلِهِ وَعَلَيْهِمْ اَجْمَعِيْنَ،
اور تیرے عظیم حق کے واسطہ سے دعا کرتا ہوں کہ ان سب پر رحمت نازل فرما
وَنَظَرْتَ اِلَيَّ نَظْرَةً رَحِيْمَةً
اور میری طرف نگاہ مرحمت فرما۔
تَرْضٰى بِهَا عَنِّي رِضىً لَا سَخَطَ عَلَيَّ بَعْدَهُ اَبَدًا،
جس سے تو مجھ سے راضی ہوجائے اور پھر دوبارہ ناراض نہ ہو۔
وَاَعْطَيْتَنِيْ جَمِيْعَ سُؤْلِيْ وَرَغْبَتِيْ وَاُمْنِيَّتِيْ وَاِرَادَتِيْ،
میرے تمام سوالات میری رغبت و آرزو اور میرے مقاصد کو عطا فرمادے
وَصَرَفْتَ عَنِّي مَا اَكْرَهُ وَاَحْذَرُ
اور جسے میں بُرا سمجھتا ہوں
وَاَخَافُ عَلٰى نَفْسِيْ وَمَا لَا اَخَافُ،
یا جس سے ڈرتا ہوں یا خوف زدہ ہوں یا نہیں بھی ہوں
وَعَنْ اَهْلِيْ وَمَالِيْ وَاِخْوَانِيْ وَذُرِّيَّتِيْ،
ان سب کو مجھ سے، میرے اہل سے، میرے مال سے میرے برادران سے، میری ذریّت سے دور فرمادے۔
اَللّٰهُمَّ اِلَيْكَ فَرَرْنَا مِنْ ذُنُوْبِنَا فَـاٰوِنَا تَآئِبِيْنَ
خدایا ہم اپنے گناہوں سے بھاگ کر تیری طرف آئے ہیں۔
وَتُبْ عَلَيْنَا مُسْتَغْفِرِيْنَ،
تو ہمیں توبہ کرنے والوں
وَاغْفِرْ لَنَا مُتَعَوِّذِيْنَ،
کی طرح پناہ دے دے۔
وَاَعِذْنَا مُسْتَجِيْرِيْنَ،
تو ہمیں اپنی پناہ میں رکھ لے،
وَاَجِرْنَا مُسْتَسْلِمِيْنَ،
ہم تیری طرف سراپا تسلیم ہیں
وَلَا تَخْذُلْنَا رَاهِبِيْنَ،
ہم خوف زدہ ہیں تو ہمیں چھوڑ نہ دینا۔
واٰمِنَّا رَاغِبِيْنَ،
ہم رغبت رکھتے ہیں تو ہمیں امان دے دینا۔
وَشَفِّعْنَا سَاۤئِلِيْنَ،
ہم تیرے سائل ہیں تو ہمیں عطا فرما دینا
وَاَعْطِنَا اِنَّكَ سَمِيْعُ الدُّعَاۤءِ قَرِيْبٌ مُجِيْبٌ،
اور ہم پر مہربانی فرمانا کہ تو دعاؤں کا سننے والا اور ہم سے قریب ہے اور ہماری دعائیں قبول کرتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ رَبِّيْ وَاَنَا عَبْدُكَ
خدایا تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں
وَاَحَقُّ مَنْ سَاَلَ الْعَبْدُ رَبَّهُ
اور بندہ کے لیے بہترین سوال کے قابل اس کا رب ہے۔
وَلَمْ يَسْاَلِ الْعِبَادُ مِثْلَكَ كَرَمًا وَجُوْدًا،
تیرے علاوہ بندے کسی اور سے سوال نہیں کرتے ہیں نہ کوئی ایسا جواد و کریم ہے۔
يَا مَوْضِعَ شَكْوٰيَ السَّاۤئِلِيْنَ،
اے سائلین کی فریاد کی منزل۔
وَيَا مُنْتَهٰى حَاجَةِ الرَّاغِبِيْنَ،
اے رغبت رکھنے والوں کی حاجتوں کی انتہا،
وَيَا غِيَاثَ الْمُسْتَغِيْثِيْنَ،
اے فریادیوں کے فریاد رس۔
وَيَا مُجِيْبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّيْنَ،
اے مضطروں کی دعا قبول کرنے والے
وَيَا مَلْجَاَ الْهَارِبِيْنَ،
اے بھاگے ہوئے بندوں کو پناہ دینے والے۔
وَيَا صَرِيْخَ الْمُسْتَصْرِخِيْنَ،
اے فریادیوں کے فریاد رس،
وَيَا رَبَّ الْمُسْتَضْعَفِيْنَ،
اے کمزوروں کے مالک۔
وَيَا كَاشِفَ كَرْبِ الْمَكْرُوْبِيْنَ،
اے رنجیدہ لوگوں کے رنج دور کرنے والے۔
وَيَا فَارِجَ هَمِّ الْمَهْمُوْمِيْنَ،
اے صاحبانِ ہم و غم کو نشاط دینے والے۔
وَيَا كَاشِفَ الْكَرْبِ الْعَظِيْمِ
اے عظیم کرب کے دور کرنے والے۔
يَا اَللهُ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ
اے اللہ ، اے رحمٰن، اے رحیم۔
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اے بہترین مہربان۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
وَاغْفِرْ لِيْ ذُنُوْبِيْ وَعُيُوْبِيْ
معاف کردے ہمارے گناہ، ہمارے عیوب،
وَاِسَاۤءَتِيْ وَظُلْمِيْ وَجُرْمِيْ
ہماری بُرائی ہمارے ظلم و جور
وَاِسْرَافِيْ عَلٰى نَفْسِيْ،
اور ہمارے نفس پر زیادتی کو
وَارْزُقْنِيْ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ
ہمیں اپنا فضل اور اپنی رحمت عنایت فرما کہ
فَاِنَّهُ لَا يَمْلِكُهَا غَيْرُكَ،
اس کا اختیار کسی اور کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
وَاعْفُ عَنّي
ہمیں معاف کردے۔
وَاغْفِرْ لِيْ كُلَّ مَا سَلَفَ مِنْ ذُنُوْبِيْ،
ہمارے جملہ گناہوں کو بخش دے
وَاعْصِمْنِيْ فِيْـمَا بَقِيَ مِنْ عُمْرِيْ،
آئندہ ہماری زندگی کو برائیوں سے محفوظ رکھنا۔
وَاسْتُرْ عَلَيَّ وَعَلٰى وَالِدَيَّ
ہمارے گناہوں کی پردہ پوشی کرنا اور ہمارے والدین،
وَوَلَدِيْ وَقَرَابَتِيْ وَاَهْلِ حُزَانَتِيْ
اولاد، قرابت دار اور وابستگان
وَمَنْ كَانَ مِنِّي بِسَبِيْلِ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ فِيْ الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ
اور جو بھی مومنین و مومنات ہمارے رابطہ میں ہیں سب کے گناہوں کو بخش دینا کہ
فَاِنَّ ذٰلِكَ كُلَّهُ بِيَدِكَ
یہ سب کچھ تیرے ہی اختیار میں ہے
وَاَنْتَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِ،
اور تو وسیع مغفرت والا ہے۔
فَلَا تُخَيِّبْنِيْ يَا سَيِّدِيْ،
خدایا مجھے نا امید نہ کرنا۔
وَلَا تَرُدَّ دُعَاۤئِيْ وَلَا يَدِيْ اِلٰى نَحْرِيْ
میری دعاؤں کو رد نہ کردینا اور میرے ہاتھوں کو میری گردن کی طرف پلٹا نہ دینا
حَتّٰى تَفْعَلَ ذٰلِكَ بِيْ، وَتَسْتَجِيْبَ لِيْ جَمِيْعَ مَا سَاَلْتُكَ،
اور میری تمام دعاؤں کو قبول کرلینا
وَتَزِيْدَنِيْ مِنْ فَضْلِكَ
مجھے اپنے فضل و کرم سے بہت کچھ عنایت فرمانا کہ
فَاِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ،
تو ہر شئے پر قادر ہے
وَنَحْنُ اِلَيْكَ رَاغِبُوْنَ،
اور ہم تیری طرف رغبت رکھنے والے ہیں۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْاَسْمَاۤءُ الْحُسْنٰى،
خدایا تیرے لیے بہترین نام
وَالْاَمْثَالُ الْعُلْيَا،
بلند ترین مثالیں ہیں۔
وَالْكِبْرِيَاۤءُ وَالْاٰلَاۤءُ،
کبریائی اور نعمتیں ہیں۔
اَسْاَلُكَ بِاسْمِكَ
میں تجھ سے تیرے نام
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰـنِ الرَّحِيْمِ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ
اِنْ كُنْتَ قَضَيْتَ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ
اگر تو نے آج کی رات
تَنَزُّلَ الْمَلَآئِكَةِ وَالرُّوْحِ فِيْهَا
ملائکہ اور روح کا نزول طے کردیا ہے
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
تو محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَنْ تَجْعَلَ اسْمِيْ فِيْ السُّعَدَاۤءِ،
اور میرے نام کو نیک بختوں میں،
وَرُوْحِيْ مَعَ الشُّهَدَاۤءِ،
میری روح کو شہیدوں کے ساتھ
وَاِحْسَانِيْ فِيْ عِلِّيِّيْنَ،
اور میری نیکیوں کو بلند مراتب میں قرار دے دے،
وَاِسَاۤءَتِيْ مَغْفُوْرَةً
میری برائیوں کو معاف کردے
وَاَنْ تَهَبَ لِيْ يَقِيْنًا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِيْ،
اور مجھے وہ یقین دے دے جو دل سے پیوست ہو،
وَاِيْمَانًا لَا يَشُوْبُهُ شَكٌّ،
وہ ایمان دے دے جس میں شک کا شائبہ نہ ہو
وَرِضىً بِمَا قَسَمْتَ لِيْ،
اور میں تیری تقسیم سے راضی ہوں۔
وَاٰتِنِيْ فِيْ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِى الآخِرَۃِ حَسَنَةً
مجھے دنیا اور آخرت میں نیکی عطا فرما
وَقِنىٰ عَذَابَ النَّارِ،
اور عذابِ جہنّم سے بچا لے
وَاِنْ لَمْ تَكُنْ قَضَيْتَ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ
اور اگر تو نے آج کی رات
تَنَزُّلَ الْمَلَآئِكَةِ وَالرُّوْحِ فِيْهَا
ملائکہ اور روح کے نزول کا
فَاَخِّرْنِيْ اِلٰى ذٰلِكَ،
فیصلہ نہیں کیا ہے تو مجھے اس وقت تک باقی رکھنا
وَارْزُقْنِيْ فِيْهَا ذِكْرَكَ وَشُكْرَكَ
اور اس رات میں اپنا ذکر، اپنا شکر،
وَطَاعَتَكَ وَحُسْنَ عِبَادَتِكَ
اپنی اطاعت اور بہترین عبادت کی توفیق عطا فرمانا۔
وصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر بہترین صلوات نازل فرما۔
بِاَفْضَلِ صَلَوَاتِكَ يَآ اَرْحَمَ الرَّاحِميْنَ
اے بہترین رحم کرنے والے۔
يَا اَحَدُ يَا صَمَدُ،
اے خدائے احد، اے خدائے بے نیاز،
يَا رَبَّ مُحَمَّدٍ،
اے حضرت محمدؐ کے پروردگار۔
اغْضَبِ الْيَوْمَ لِمُحَمَّدٍ وَلِاَبْرَارِ عِتْرَتِهِ
آج کے دن حضرت محمدؐ اور ان کی نیک عترت کے لیے دشمنوں سے انتقام لینا۔
وَاقْتُلْ اَعْدَاۤءَهُمْ بَدَدًا،
ان کے دشمنوں کو قتل کردینا۔
وَاَحْصِهِمْ عَدَدًا،
ان کے اعداء کو اپنے شمار میں رکھنا
وَلَا تَدَعْ عَلٰى ظَهْرِ الْاَرْضِ مِنْهُمْ اَحَدًا،
اور روئے زمین پر ان میں سے کسی ایک کو بھی باقی نہ چھوڑنا
وَلَا تَغْفِرْ لَهُمْ اَبَدًا،
اور کسی کو قیامت تک معاف بھی نہ کرنا۔
يَا حَسَنَ الصُّحْبَةِ
اے بہترین ساتھی۔
يَا خَلِيْفَةَ النَّبِيِّيْنَ
اے انبیاء کے مددگار
اَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ
تو بہترین مہربانی کرنے والا ہے۔
الْبَدِيءُ الْبَدِيْعُ
بہترین ایجاد کرنے والا ہے۔
الَّذِيْ لَيْسَ كَمِثْلِكَ شَيْءٌ،
جس کا مثل کوئی نہیں ہے۔
وَالدَّآئِمُ غَيْرُ الْغَافِلِ،
ہمیشہ رہنے والا ہے اور کبھی غافل نہ ہونے والا ہے۔
وَالْحَيُّ الَّذِيْ لَا يَمُوْتُ،
وہ زندہ ہے جس کے لیے موت نہیں ہے
اَنْتَ كُلِّ يَوْمٍ فِيْ شَاْنٍ،
اور ہر دن ایک نئی شان والا ہے۔
اَنْتَ خَلِيْفَةُ مُحَمَّدٍ،
تو ہے حضرت محمدؐ کا وارث
وَنَاصِرُ مُحَمَّدٍ،
تو ہے حضرت محمدؐ کا مددگار
وَمُفَضِّلُ مُحَمَّدٍ،
اور حضرت محمدؐ کو فضیلت دینے والا۔
اَسْاَلُكَ اَنْ تَنْصُرَ وَصِيَّ مُحَمَّدٍ، وَخَلِيْفَةَ مُحَمَّدٍ،
میرا سوال یہ ہے کہ حضرت محمدؐ کے وصی، خلیفہ اور ان کے اوصیاء میں
وَالْقَآئِمَ بِالْقِسْطِ مِنْ اَوْصِيَاۤءِمُحَمَّدٍ
عدل کے ساتھ قیام کرنے والے کی مدد فرما۔
صَلَوَاتُكَ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمْ،
تیری صلوات و رحمت ان سب پر ہو۔
اِعْطِفْ عَلَيْهِمْ نَصْرَكَ
اپنی نصرت کا رُخ ان کی طرف موڑ دے۔
يَا لَا اِلـٰهَ اِلَّا اَنْتَ،
اے وہ خدا جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
بِحَقِّ لَآ اِلـٰهَ اِلَّا اَنْتَ،
تجھے تیری توحید کا واسطہ۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاجْعَلْنِيْ مَعَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ،
اور مجھے دنیا و آخرت میں ان کے ساتھ قرار دینا۔
وَاجْعَلْ عَاقِبَةَ اَمْرِيْ اِلٰى غُفْرَانِكَ وَرَحْمَتِكَ
میرے انجامِ کار کو مغفرت اور رحمت قرار دینا۔
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ،
اے بہترین رحم کرنے والے۔
وَكَذٰلِكَ نَسَبْتَ نَفْسَكَ يَا سَيِّدِيْ بِاللَّطِيْفِ،
اسی طرح تو نے اپنی تعریف لطف و کرم سے کی ہے۔
بَلٰى اِنَّكَ لَطِيْفٌ،
بے شک تو لطیف ہے
فَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ
لہٰذا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَالْطُفْ لِمَا تَشَاۤءُ،
اور محمد پر جیسی چاہے ویسی مہربانی فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَارْزُقْنِى الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فِيْ عَامِنَا هٰذَا،
اور مجھے اس سال حج وعمرہ کی توفیق عطا فرما
وَتَطَوَّلْ عَلَيَّ بِجَمِيْعِ حَوَآئِجِيْ لِلْآخِرَةِ وَالدُّنْيَا
اور میری دنیا و آخرت کی جملہ حاجتوں کو پورا کرکے مجھ پر احسان فرما۔
اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ
میں پروردگار سے استغفار و توبہ کرتا ہوں کہ
اِنَّ رَبِّي قَرِيْبٌ مُجِيْبٌ،
میرا خدا مجھ سے قریب بھی ہے اور میری سنتا بھی ہے۔
اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ
میں اپنے پروردگار سے استغفار اور توبہ کرتا ہوں کہ
اِنَّ رَبِّيْ رَحِيْمٌ وَدُوْدٌ،
وہ رحیم بھی ہے اور چاہنے والا بھی ہے۔
اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ
میں اپنے پروردگار سے توبہ و استغفار کرتا ہوں کہ
اِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا
وہ بخشنے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ
خدایا مجھے بخش دے کہ
اِنَّكَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ،
تو بہترین رحم کرنے والا ہے۔
رَبِّ اِنّي عَمِلْتُ سُوٓءًا وَظَلَمْتُ نَفْسِيْ
مالک میں نے برائی کی ہے اور اپنے نفس پر ظلم کیا ہے
فَاغْفِرْ لِيْ اِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ،
لہٰذا مجھے معاف کردے کہ گناہوں کا معاف کرنے والا تیرے علاوہ کوئی نہیں ہے۔
اَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِيْ لَا اِلـٰهَ اِلَّا هُوَ
میں اس خدا سے استغفار کرتا ہوں جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ الْحَلِيْمُ الْعَظِيْمُ
وہ حیّ و قیّوم ہے۔ حلیم و عظیم ہے۔
الْكَرِيْمُ الْغَفَّارُ للِذَّنْبِ الْعَظِيْمِ
کریم اور عظیم گناہوں کا بخشنے والا ہے۔
وَاَتُوْبُ اِلَيْهِ،
میں اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں
اَسْتَغْفِرُ اللهَ
اور اس سے استغفار کرتا ہوں۔
اِنَّ اللهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيْمًا
یقیناً وہ غفور و رحیم ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَسْاَلُكَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاَنْ تَجْعَلَ فِيْـمَا تَقْضِيْ وَتُقَدِّرُ
اور حتمی عمل کا فیصلہ کیا ہے
مِنَ الْاَمْرِ الْعَظِيْمِ الْمَحْتُومِ فِيْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ
اور شبِ قدر میں جس عظیم یقینی امور کے بارے میں
مِنَ الْقَضَاۤءِ الَّذِيْ لَا يُرَدُّ وَلَا يُبَدَّلُ،
اور جس قضا و قدر میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
اَنْ تَكْتُبَنِيْ مِنْ حُجَّاجِ بَيْتِكَ الْحَرَامِ،
اس میں یہ بھی قرار دے دے کہ میرا نام حجّاجِ بیت اللہ میں لکھ دے
الْمَبْرُوْرِ حَجُّهُمْ،
جن کا حج قبول ہو،
الْمَشْكُوْرِ سَعْيُهُمْ،
جن کی سعی مشکور ہو
الْمَغْفُوْرِ ذُنُوْبُهُمُ،
اور جن کے گناہ معاف کردئیے جائیں۔
الْمُكَفَّرِ عَنْهُمْ سَيِّئَاتُهُمْ،
ان کے گناہوں و خطاؤں سے پردہ پوشی کی جائے
وَاَنْ تَجْعَلَ فِيْـمَا تَقْضِيْ وَتُقَدِّرُ اَنْ تُطِيْلَ عُمْرِيْ
اور اس شبِ قدر کے فیصلوں میں یہ بھی قرار دے دے کہ میری عمر طویل،
وَتُوَسِّعَ رِزْقِيْ،
میرا رزق وسیع ہو،
وَتُؤَدِّيْ عَنِّيْ اَمَانَتِيْ وَدَيْنِيْ،
میری امانتیں اور میرے قرض ادا ہوجائیں۔
اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ،
آمین یا ربّ العالمین۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ لِيْ مِنْ اَمْرِيْ فَرَجًا وَمَخْرَجًا،
خدایا میرے امور میں وسعت اور کشائش عطا فرما۔
وَارْزُقْنِيْ مِنْ حَيْثُ اَحْتَسِبُ وَمِنْ حَيْثُ لَا اَحْتَسِبُ،
مجھے روزی دے وہاں سے بھی جس کا مجھے گمان ہے اور وہاں سے بھی جس کا گمان نہیں ہے
وَاحْرُسْنِيْ مِنْ حَيْثُ اَحْتَرِسُ وَمِنْ حَيْثُ لَا اَحْتَرِسُ
میری حفاظت فرما اس راستہ میں بھی جس سے میں خود اپنی حفاظت کرتا ہوں اور اس راستہ سے بھی جس سے میں اپنی حفاظت نہیں کرتا ہوں
وَصَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ وَسَلِّمْ كَثيرًا۔
محمدؐ و آل محمدؐ پر صلوات نازل فرما اور سلامِ کثیر عطا فرما۔