EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
رَبِّي وَرَبُّكَ اللهُ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ،
میرا اور میرا خدا وہی ربّ العالمین ہے۔
اَللّٰهُمَّ اَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِيْمَانِ،
خدایا میرے اس چاند کو امن و امان
وَالسَّلَامَةِ وَالْاِسْلَامِ،
اور سلامتی و اسلام
وَالْمُسَارَعَةِ اِلٰى مَا تُحِبُّ وَتَرْضٰى،
اور پسندیدہ اعمال کی طرف سبقت کرنے کا ذریعہ قرار دے دینا۔
اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيْ شَهْرِنَا هٰذَا،
خدایا ہمارے لیے اس مہینہ میں برکت دینا۔
وَارْزُقْنَا خَيْرَهُ وَعَوْنَهُ،
اس کے خیر اور اس کی مدد عطا فرمانا
وَاصْرِفْ عَنَّا ضُرَّهُ وَشَرَّهُ وَبَلَاۤءَهُ وَفِتْنَتَهُ۔
اور ہم سے ہر نقصان، ہر شر، ہربلا اور فتنہ کو دور کردینا۔
اَللّٰهُمَّ اَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِيْمَانِ،
خدایا اس چاند کو امن و ایمان کا ذریعہ قرار دینا
وَالسَّلَامَةِ وَالْاِسْلَامِ،
اور سلامتی و اسلام
وَالْعَافِيَةِ الْمُجَلَّلَةِ وَدِفَاعِ الْاَسْقَامِ،
اور بہترین عافیت اور ہر بیماری کے دفاع کا ذریعہ بنا دینا۔
وَالْعَوْنِ عَلَى الصَّلَاةِ وَالصِّيَامِ وَالْقِيَامِ
ہماری مدد کرنا صلوٰۃ و صیام، قیام
وَتِلَاوَةِ الْقُرَاٰنِ،
اور تلاوتِ قرآن پر۔
اَللّٰهُمَّ سَلَّمْنَا لِشَهْرِ رَمَضَانَ
خدایا ہم کو ماہِ رمضان کے لیے
وَتَسَلِّمْهُ مِنَّا،
اور ماہِ رمضان کو ہمارے لیے
وَسَلِّمْنَا فِيْهِ
ذریعۂ سلامتی قرار دے دے۔
حَتّٰى يَنْقَضِيَ عَنَّا شَهْرُ رَمَضَانَ
ہمیں سالم رکھنا یہاں تک کہ ماہِ رمضان گذرجائے
وَقَدْ عَفَوْتَ عَنَّا وَغَفَرْتَ لَنَا وَرَحِمْتَنَا۔
اور تو ہمیں معاف کردے، ہمارے گناہوں کو بخش دے اور ہم پر رحمت نازل فرما۔
اَللّٰهُمَّ قَدْ حَضَرَ شَهْرُ رَمَضَانَ،
خدایا ماہِ رمضان آگیا ہے
وَقَدِ افْتَرَضْتَ عَلَيْنَا صِيَامَهُ،
اور تو نے ہم پر اس کے روزے واجب کردئیے ہیں
وَاَنْزَلْتَ فِيْهِ الْقُرَاٰنَ
اور اس ماہ میں قرآن نازل کیا ہے
هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدٰى وَالْفُرْقَانِ،
جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور جس میں تمیز حق و باطل کی بہترین نشانیاں ہیں۔
اَللّٰهُمَّ اَعِنَّا عَلٰى صِيَامِهِ
خدایا اس کے روزہ میں ہماری مدد فرما
وَتَقَبَّلْهُ مِنَّا،
اور اسے ہم سے قبول کرلے۔
وَسَلِّمْنَا فِيْهِ،
ہمیں سالم رکھنا
وَسَلِّمْنَا مِنْهُ
اور سلامتی کے ساتھ باہر نکالنا۔
وَسَلِّمْهُ لَنَا فِيْ يُسْرٍ مِنَكَ وَعَافِيَة
روزہ کو ہمارے لیے آسانی و عافیت کے ساتھ سلامتی کا ذریعہ قرار دینا کہ
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ،
تو ہر شئی پر قادر ہے۔
يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ۔
اے خدائے رحمٰن و رحیم۔