EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اَيُّهَا الْخَلْقُ الْمُطِيْعُ
اے وہ اطاعت گذارمخلوق
الدَّآئِبُ السَّرِيْعُ،
جو تیز رفتاری کے ساتھ
الْمُتَرَدِّدُ فِيْ مَنَازِلِ التَّقْدِيْرِ،
مسلسل ان منازل میں گردش کررہا ہے جو اس کے لیے مقدّر کی گئی ہیں
الْمُتَصَرِّفُ فِيْ فَلَكِ التَّدْبِيْرِ،
اور آسمان تقدیر اس کے تصرّفات ہیں۔
اٰمَنْتُ بِمَنْ نَوَّرَ بِكَ الظُّلَمَ،
میں اس پر ایمان لایا جس نے تیرے ذریعہ تاریکیوں کو نورانی بنایا
وَاَوْضَحَ بِكَ الْبُهَمَ،
اور اندھیروں کو واضح کیا۔
وجَعَلَكَ اٰيَةً مِنْ اٰيَاتِ مُلْكِهِ،
تجھے اپنے ملک کی آیتوں میں
وَعَلَامَةً مِنْ عَلَامَاتِ سُلْطَانِهِ،
اور سلطنت کی نشانیوں میں قرار دیا۔
فَحَدَّ بِكَ الزَّمَانَ،
تیرے ذریعہ زمانہ کی تحدید کی
وَامْتَهَنَكَ بِالْكَمَالِ وَالنُّقْصَانِ،
اور پھر تیرے لیے کمال، نقص،
وَالطُّلُوْعِ وَالْاُفُوْلِ،
طلوع، غروب،
وَالْاِنارَةِ والْكُسُوْفِ،
روشنی اور کسوف قرار دیئے
فِيْ كُلِّ ذٰلِكَ اَنْتَ لَهُ مُطِيْعٌ،
اور ان تمام مراحل میں تو اس کا اطاعت گزار رہا
وَاِلَى اِرَادَتِهِ سَرِيْعٌ،
اور اس کے ارادہ کی طرف تیز رفتار رہا۔
سُبْحَانَهُ مَا اَعْجَبَ مَا دَبَّرَ مِنْ اَمْرِكَ،
پاک و پاکیزہ ہے وہ جس نے تیرے بارے میں بہترین تدبیر کی
وَاَلْطَفَ مَا صَنَعَ فِيْ شَانِكَ،
اور لطیف ترین صنعت سے کام لیا۔
جَعَلَكَ مِفْتَاحَ شَهْرٍ حَادِثٍ لِاَمْرٍ حَادِثٍ،
تجھے نئے امور کے لیے نئے مہینہ کی کلید قرار دیا۔
فَاَسْاَلُ اللهَ رَبِّي وَرَبَّكَ،
میں اس پروردگار سے سوال کرتا ہوں جو تیرا اور میرا رب،
وَخَالِقِيْ وَخَالِقَكَ،
تیرا اور میرا خالق
وَمُقَدِّرِيْ وَمُقَدِّرَكَ،
اور دونوں کا تقدیر ساز
وَمُصَوِّرِيْ وَمُصَوِّرَكَ
اور دونوں کا تصویرگر ہے کہ
اَنْ يُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل کرے
وَاَنْ يَجْعَالَكَ هِلَالَ بَرَكَةٍ لَا تَمْحَقُهَا الْاَيَّامُ،
اور تجھے ایسی برکت کا چاند قرار دے جسے زمانہ مٹا نہ سکے
وَطَهَارَةٍ لَا تُدَنِّسُهَا الْاٰثَامُ،
اور اس طہارت کا چاند بنادے جسے گناہ آلودہ نہ کرسکیں۔
هِلَالَ اَمْنِ مِنَ الْاٰفَاتِ،
آفتوں سے امن و امان کا چاند،
وَسَلَامَةٍ مِنَ السَّيِّئَاتِ،
اور برائیوں سے سلامتی کا چاند۔
هِلَالَ سَعْدٍ لَا نَحْسَ فِيْهِ
وہ برکت کا چاند جس میں نحوست نہ ہو
يُمْنِ لَا نَكَدَ مَعَهُ،
اور وہ سہولت کا چاند جس میں کوئی تنگی نہ ہو۔
وَيُسْرٍ لَا يُمَازِجُهُ عُسْرٌ،
اس خیر کا چاند جس میں
وَخَيْرٍ لَا يَشُوْبُهُ شَرٌّ،
کسی شر کی آمیزش نہ ہو۔
هِلَالَ اَمْنٍ وَاِيْمَانٍ
امن، ایمان کا چاند،
وَنِعْمَةٍ وَاِحْسَانٍ
نعمت و احسان کا چاند،
وَسَلَامَةٍ وَاِسْلَامٍ،
سلامتی و اسلام کا چاند۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِ مُحَمَّدٍ،
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَاجْعَلْنَا مِنْ اَرْضٰى مَنْ طَلَعَ عَلَيْهِ،
اور مجھے ان تمام لوگوں میں پسندیدہ ترین بنادے
وَاَزْكٰى مَنْ نَظَرَ اِلَيْهِ،
جن پر یہ چاند طلوع ہوا
وَاَسْعَدَ مَنْ تَعَبَّدَ لَكَ فِيْهِ،
اور جنھوں نے اس کو دیکھا اور جنھوں نے تیری عبادت کی۔
وَوَفِّقْنَا اَللّٰهُمَّ فِيْهِ لِلطَّاعَةِ وَالتَّوْبَةِ،
خدایا مجھے اطاعت اور توبہ کی توفیق دے
وَاعْصِمْنَا فِيْهِ مِنَ الْاٰثَامِ وَالْحَوْبَةِ،
گناہوں اور خطاؤں سے محفوظ رکھنا۔
وَاَوْزِعْنَا فِيْهِ شُكْرَ النِّعْمَةِ،
مجھے توفیقِ شکر نعمت عطا کر
واَلْبِسْنَا فِيْهِ جُنَنَ الْعَافِيَةِ،
اور مجھے عافیت کا لباس پہنا دے۔
وَاَتْمِمْ عَلَيْنَا بِاسْتِكْمَالِ طَاعَتِكَ فِيْهِ الْمِنَّةَ،
ہماری اطاعت سے اپنے احسانات کی تکمیل فرما کہ
اِنَّكَ اَنْتَ الْمَنَّانُ الْحَمِيْدُ،
تو بہترین محسن اور قابلِ تعریف ہے۔
وَصَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاٰلِهِ الطَيِّبِيْنَ،
اللہ حضرت محمدؐ اور ان کی آلِ اطہار پر رحمت نازل کرے۔
وَاجْعَلْ لَنَا فِيْهِ عَوْنًا مِنْكَ عَلٰى مَا نَدَبْتَنَا اِلَيْهِ
خدایا میرے لیے اپنی طرف انھیں مددگار قرار دے دے ان تمام چیزوں کے بارے میں
مِنْ مُفْتَرَضِ طَاعَتِكَ،
جو اطاعت تو نے فرض کی ہیں
وَتَقَبَّلْهَا اِنَّكَ الْاََكْرَمُ مِنْ كُلِّ كَرِيْمٍ،
اور پھر انھیں قبول کرلے اس لیے کہ تو ہر کریم سے زیادہ کریم ہے
وَالْاَرْحَمُ مِنْ كُلِّ رَحِيْمٍ،
اور ہر رحیم سے زیادہ مہربان ہے۔
اٰمِيْنَ اٰمِيْنَ رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔
آمین آمین اے ربّ العالمین۔