EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ۔
پروردگار! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مدد چاہتے ہیں
سُبْحَانَ رَبِّىَ الْعَظِيْمِ وَ بِحَمْدِهِ۔
پاک ہے میرا رب عظمت والا ہے اس کی حمد کرتا ہوں
سُبْحَانَ رَبِّىَ الْاَعْلٰى وَ بِحَمْدِهِ۔
پاک ہے میرا رب بلند تر ہے میں اس کی حمد کرتا ہوں
اَللّٰهُمَّ اِنْ اَطَعْتُكَ فَالْمَحْمِدَةُ لَكَ
خدایا اگر میں تیری اطاعت کرتا ہوں تو بھی حمد تیرے لیے ہے
وَ اِنْ عَصَيْتُكَ فَالْحُجَّةُ لَكَ
اور اگر معصیت کرتا ہوں تو تیری حجّت مجھ پر تمام ہے۔
مِنْكَ الرَّوْحُ وَ مِنْكَ الْفَرَجُ
سہولت، آسانی، آسائش تیری ہی طرف سے ہے۔
سُبْحَانَ مَنْ اَنْعَمَ وَ شَكَرَ
بے نیاز ہے وہ جو نعمت بھی دیتا ہے اور شکریہ بھی ادا کرتا ہے۔
سُبْحَانَ مَنْ قَدَّرَ وَ غَفَرَ
بے نیاز ہے وہ جو حکم بھی دیتا ہے اور معاف بھی کرتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنْ كُنْتُ عَصَيْتُكَ
خدایا اگر میں نے تیری نافرمانی کی ہے
فَاِنِّىْ قَدْ اَطَعْتُكَ فِىْ اَحَبِّ الْاَشْيَاۤءِ اِلَيْكَ
تو میں نے بہترین شئی میں تیری اطاعت بھی کی ہے
وَ هُوَ الْاِ يْمَانُ بِكَ
جس کا نام ایمان ہے کہ
لَمْ اَتَّخِذْ لَكَ وَلَدًا
میں نے کسی کو تیرا بیٹا نہیں بنایا
وَّ لَمْ اَدْعُ لَكَ شَرِيْكًا
اور نہ کسی کو تیرا شریک قرار دیا۔
مَّنًّا مِّنْكَ بِهِ عَلَىَّ
یہ بھی تیرا ہی احسان میرے اوپر ہے،
لَا مَنًّا مِّنِّىْ بِهِ عَلَيْكَ
میرا کوئی احسان تیرے اوپر نہیں ہے
وَ قَدْ عَصَيْتُكَ يَاۤ اِلٰهِىْ
مگر افسوس کہ میں نے تیری نافرمانی کی۔
عَلٰى غَيْرِ وَجْهِ الْمُكَابَرَةِ
مگر یہ نافرمانی غرور کی بناپر
وَ لَا الْخُرُوْجِ عَنْ عُبُوْدِيَّتِكَ
یا بندگی چھوڑ دینے کی بناپر
وَلَا الْجُحُوْدِ لِرُبُوْبِيَّتِكَ
یا خدا کے انکار کی بناپر نہیں ہے۔
وَلٰكِنْ اَطَعْتُ هَوَاىَ
بات صرف یہ ہے کہ میں نے خواہشات کا اتباع کیا
وَ اَزَلَّنِىْ الشَّيْطَانُ
اور شیطان نے مجھے بہکادیا
فَلَكَ الْحُجَّةُ عَلَىَّ وَ الْبَيَانُ
اور تیری حجّت میرے اوپر تمام ہے۔
فَاِنْ تُعَذِّبْنِىْ فَبِذُنُوْبِىْ
اگر تو عذاب کرے گا تو یہ میرے گناہوں کا نتیجہ ہوگا،
غَيْرُ ظَالِمٍ لِىْ
تیرا ظلم نہ ہوگا
وَ اِنْ تَغْفِرْلِىْ وَ تَرْحَمْنِىْ
اور تو معاف کردے گا اور رحم کرے گا
فَاِنَّكَ جَوَادٌ كَرِيْمٌ۔
تو تو بہترین کرم کرنے والا اور بخشنے والا ہے۔
يَا كَرِيْمُ،يَا كَرِيْمُ۔
اے کریم، اے کریم
يَا اٰمِنًا مِّنْ كُلِّ شَيْى
اے وہ خدا جو ہرشئی سے محفوظ ہے
ءٍ وَ كُلُّ شَيْى ءٍ مِنْكَ خَاۤئِفٌ حَذِرٌ
اور ہر شئے اس سے خوف زدہ ہے۔
اَسْئَلُكَ بِاَمْنِكَ مِنْ كُلِّ شَيْى
میں اسی امن کا واسطہ دے کر
ءٍ وَ خَوْفِ كُلِّ شَيْى ءٍ مِنْكَ
اور ہر چیز کے خوف کا واسطہ دے کر تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَّ اَنْ تُعْطِيَنِىْ اَمَانًا لِنَفْسِىْ وَ اَهْلِىْ
اور مجھ کو میرے نفس میرے اہل
وَ مَالِيْ وَ وَلَدِىْ
مال و اولاد میں امان عطا فرما
وَ سَاۤئِرِ مَا اَنْعَمْتَ بِهِ عَلَىَّ
اور جو نعمتیں تو نے مجھے دی ان کو بھی
حَتّٰى لَااَخَافَ وَ لَا اَحْذَرَ مِنْ شَيْى ءٍ اَبَدًا
تا کہ مجھ میں بھی کسی چیز کا خون خطر نہ رہ جائے ۔
اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَيْى ءٍ قَدِيْرٌ
تو ہر شئی پر قادر ہے
وَ حَسْبُنَا اللّٰهُ وَ نِعْمَ الْوَكِيْلُ
اور تو ہی میرے لیے کافی ہے تو بہترین قابل اعتماد ہے
يَا كَافِىَ اِبْرَاهِيْمَ نُمْرُوْدَ
اے ابراہیم کے نمرود کے مقابلے میں کام آنے والے
وَ يَا كَافِىَ مُوْسٰى فِرْعَوْنَ
اور موسیٰ کے لیے فرعون کے مقابلے میں کافی ہو جانے والے ۔
اَسْئَلُكَ اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما
وَّ اَنْ تَكْفِيَنِىْ شَرَّ فَلَانُ بْنُ فُلَانٍ۔
اور میرے لیے دشمن کے شر کے مقابلے میں کافی ہوجا۔