ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَبْتَدِءُ يَوْمِىْ هٰذَا بَيْنَ يَدَىْ نِسْيَانِىْ وَ عَجَلَتِىْ
میں اپنے اس دن کا آغاز فراموشی اور جلد بازی کے درمیان کرتا ہوں
بِسْمِاللّٰهِ
خدا کے نام کے ساتھ
وَ مَا شَاۤءَ اللّٰهُ۔
جو خدا چاہتا ہے۔
اَسْتَوْدِعُ اللّٰهَ الْعَلِىَّ الْاَعْلَى
میں اپنے آپ کو اور جن کے امور کی طرف میری تو جہ ہے
الْجَلِيْلَ الْعَظِيْمَ
ان کو خدا ئے بلند تر اور صاحب ِجلالت کے سپرد کرتا ہوں
نَفْسِىْ وَ مَنْ يَّعنْينى اَمْرُهُ
میں اپنے خوف زدہ
اَسْتَوْدِعُ اللّٰهَ نَفْسِىَ
و ہراساں نفس کو خدا کے سپرد کرتا ہوں
الْمَرْهُوْبَ الْمَخُوْفَ
ہر چیز ڈرتی کانپتی ہے ۔
الْمُتَضَعْضَعَ لِعَظَمَتِهِ كُلُّ شَيْئٍ۔
اس کی عظمت کے سامنے
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَسْئَلُكَ عِنْدَ اِقْبَالِ لَيْلِكَ
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری رات کے آنے
وَ اِدْبَارِ نَهَارِكَ
اور تیرے دن کے جانے کے وقت
وَ حُضُوْرِ صَلَوَاتِكَ
اور تیری نمازوں کے وقت آنے پر
وَ اَصْوَاتِ دُعَاۤئِكَ
اور تجھے پکارنے کی آوازوں کے وقت
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ۔
یہ کہ تو رحمت فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ وَ اِلَى اللّٰهِ وَ فِىْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَ عَلٰى مِلَّةِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ اَللّٰهُمَّ اِلَيْكَ اَسْلَمْتُ نَفْسِىْ وَ اِلَيْكَ فَوَّضْتُ اَمْرِىْ وَ عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ اَللّٰهُمَّ احْفَظْنِىْ بِحِفْظِ الْاِيْمَانِ مِنْ بَيْنِ يَدَىَّ وَ مِنْ خَلْفِىْ وَ عَنْ يَّمِيْنِىْ وَ عَنْ شِمَالِىْ وَ مِنْ فَوْقِىْ وَ مِنْ تَحْتِىْ وَ مِنْ قِبَلِى لَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ نَسْئَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ مِنْ كُلِّ سُوَّءٍ وَ شَرٍّ فِى الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَعُوْذُبِكَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَ مِنْ ضُغْطَةِ الْقَبْرِ وَ مِنْ ضِيْقِ الْقَبْرِ وَ اَعُوْذُبِكَ مِنْ سَطَوَاتِ اللَّيْلِ والنَّهَارِ، اَللّٰهُمَّ رَبَّ الْمَشْعَرِ الْحَرامِ وَ رَبَّ الْبَلَدِ الْحَرَامِ وَ رَبَّ الْحِلِّ وَ الْاِحْرَامِ اَبْلِغْ مُحَمَّدًا وَّ اٰلَ مُحَمَّدٍ عَنِّىْ السَّلَامَ اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَعُوْذُ بِدِرْعِكَ
اللہ کے نام سے اور اللہ ہی کے سہارے سے اور اللہ ہی کی طرف اور اللہ ہی کی راہ میں۔ پیغمبر اسلامؐ کی ملّت پر خدایا میں نے اپنے نفس کو تیرے حوالے کردیا۔ اپنے معاملات کو تیرے حوالے کردیا اور تجھ ہی پر بھروسہ کیا یا رب العالمین خدایا مجھے ایمان کے سہارے محفوظ رکھنا سامنے سے، پسِ پشت سے، داہنے سے، بائیں سے، اوپر سے، نیچے سے اور ہر طرف سے۔ تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔ ساری طاقت ریے ہاتھ میں ہے۔ میں تجھ سے معافی چاہتا ہوں اور ہر برائی سے عافیت چاہتا ہوں۔ دنیا وآخرت کے شر سے نجات چاہتا ہوں۔ خدایا میں تیری پناہ چاہتا ہوں عذابِ قبر سے، قبر کی تنگی سے اور قبر کے فشار سے۔ میں تیری پناہ چاہتا ہوں دن و رات کے حملوں سے اے مشعر الحرام، شہر حرام اور حل و حرم کے مالک محمدؐ و آل محمدؐ تک میرا سلام پہنچادے۔ خدایا میں تیری مضبوط زرہ اور تیری طاقت کے سہارے اس چیز سے پناہ چاہتا ہوں کہ میری موت ڈوب کر، جل کر، لقمے کے گلے میں پھنس جانے سے یا زہر سے یا کنویں میں گر جانے سے یا کسی اور آفت ناگہانی سے نہ ہو۔ نہ کوئی درندہ مجھے کھاسکے اور نہ ناگہانی موت آسکے اور نہ کوئی بُری موت مجھ تک آسکے۔ مجھے میرے بستر پر موت دینا اپنی اطاعت میں اپنے پیغمبرؐ کی اطاعت میں حق کی راہ میں خطاؤں سے محفوظ بناکر یا ان لوگوں کی صف میں موت دینا جن کی تعریف کی ہے جو سیسہ پلائی ہوئی دیواروں کی طرح راہِ خدا میں جہاد کرتے ہیں۔ میں اپنے نفس، اپنی اولاد اور خدا کے عطیے کو خدا کی پناہ میں دیتا ہوں۔ ساری حمد اللہ کے لیے ہے اس کی مخلوقات کی عدد کے برابر، حمد اللہ کے لیے ہے۔ ساری تخلیق کے برابر۔ حمد اللہ کے لیے ہے ساری کائنات کے برابر، اس کے کلمات کے برابر، اس کے عرش کے برابر، اس کی رضائے نفس کے برابر، اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں، وہی علیم ہے، وہی کریم ہے، وہی علی ہے، وہی عظیم ہے۔ بے نیاز ہے وہ خدا جو آسمان و زمین اور اس کے درمیان کی ہر چیز کا مالک ہے اور عرشِ عظیم کا پروردگار ہے۔ خدایا میں تیری پناہ چاہتا ہوں شقاوت سے، دشمنوں کی شماتت سے، فقر و فاقہ سے اور اہل و مال یا اولاد میں بدترین منظر سے۔
الْحَصِيْنَةِ وَ اَعُوْذُ بِجَمْعِكَ اَنْ تُمِيْتَنِىْ غَرَقًا اَوْ حَرَقًا اَوْ شَرَقًا اَوْ قَوَدًا اَوْ صَبْرًا اَوْ مُسَمًّا اَوْ تَرَدِّيًا فِىْ بِئْرٍ اَوْ اَكِيْلَ السَّبُعِ اَوْ مَوْتَ الْفُجَاۤئَةِ اَوْ بِشَىْءٍ مِّنْ مَّيْتَاتِ السَّوْءِ وَلٰكِنْ اَمِتْنِىْ عَلٰى فِرَاشِىْ فِىْ طَاعَتِكَ وَ طَاعَةِ رَسُوْلِكَ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ مُصِيْبًا لِلْحَقِّ غَيْرَ مُخْطِئٍ اَوْ فِىْ الصَّفِ الَّذِيْنَ نَعَّتَهُمْ فِىْ كِتَابِكَ كَاَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ اُعِيْذُ نَفْسِىْ وَ وُلْدِىْ وَ مَا رَزَقَنِىْ رَبِّىْ بِقُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فِي الْعُقَدِ وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ وَ اُعِيْذُ نَفْسِىْ
وَ وُلْدِىْ وَ مَا رَزَقَنِىْ رَبِّىْ بِقُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ اِلـٰهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِي صُدُوْرِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ اللّٰهُ وَالْحَمْدُلِلّٰهِ مِثْلَ مَا خَلَقَ وَ الْحَمْدُلِلّٰهِ مِلْاَ مَا خَلَقَ وَالْحَمْدُلِلّٰهِ مِدَادَ كَلِمَاتِهِ وَالْحَمْدُلِلّٰهِ زِنَةَ عَرْشِهِ وَالْحَمْدُلِلّٰهِ رِضَا نَفْسِهِ وَلَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ الْحَلِيْمُ الْكَرِيْمُ وَ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ الْعَلِىُّ الْعَظِيْمُ سُبْحانَ اللّٰهِ رَبِّ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِيْنَ وَ مَا بَيْنَهُمَا وَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ اَللّٰهُمَّ اِنّى اَعُوْذُ بِكَ مِنْ دَرَكِ الشَّقَّاۤءِ وَ مِنْ شَمَاتَةِ الْاَعْدَاۤءِ وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْفَقْرِ وَ الْوَقْرِ وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ سُوَّءِ الْمَنْظَرِ فِى الْاَهْلِ وَالْمَالِ وَالْوَلَدِ۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللهِ۔
نہیں کوئی طاقت وقوت مگر جو بلند بزرگ ہے خدا سے ہے۔
اَلْحَمْدُ لِرَبِّ الصَّبَاحِ
حمد ہے صبح کے رب کے لیے
اَلْحَمْدُ لِفَالِقِ الْاِصْبَاحِ۔
اور حمد ہے صبح کو ظاہر کرنے والے کے لیے ۔
اَلْحَمْدُلِلّٰهِ الَّذِىْ اَذْهَبَ اللَّيْلَ بِقُدْرَتِهِ
حمد ہے خدا کے لیے جس کی قدرت سے رات جاتی ہے
وَ جَاۤءَ بِالنَّهَارِ بِرَحْمَتِهِ وَ نَحْنُ فِىْ عَافِيَةٍ۔
اور اس کی رحمت سے دن آتا ہے اور ہم تندرست رہتے ہیں۔
وَ سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُوْنَ
بے نیاز ہے وہ خدا جو رب العزّت ہے، لوگوں کے خیالات سے بلندتر ہے۔
وَ سَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِيْنَ
سلام مرسلین پر
وَالْحَمْدُلِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ
اور حمد اس اللہ کے لیے جو رب العالمین ہے۔
فَسُبْحَانَ الِلّٰهِ حِيْنَ
اس کی تسبیح
تُمْسُوْنَ وَ حِيْنَ تُصْبِحُوْنَ
صبح و شام
وَ لَهُ الْحَمْدُ فِى السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ
آسمان و زمین میں ہے
وَ عَشِيًّا وَّ حِيْنَ تُظْهِرُوْنَ
سرِ شام بھی اور وقتِ ظہر بھی۔
يُخْرِجُ الْحَىَّ مِنَ الْمَيِّتِ
وہ زندہ کو مُردے سے
وَ يُخْرِجُ الْمَيِّتَ مِنَ الْحَىِّ
اور مُردے کو زندہ سے نکالتا ہے۔
وَ يُحْيِى الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا
مردہ زمین کو زندہ بتاتا ہے
وَ كَذٰلِكَ تُخْرَجُوْنَ
اور یوں ہی تم کو بھی ایک دن نکالے گا۔
سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ
وہ بے نیاز پاکیزہ صفات ہے۔
رَبُّنَا وَ رَبُّ الْمَلَاۤئِكَةِ وَالرُّوْحِ
ملائکہ اور روح کا پروردگار ہے۔
سَبَقَتْ رَحْمَتُكَ غَضَبَكَ
اس کی رحمت اس کے غضب پر سبقت لے گئی۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
خدایا تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں۔
سُبْحَانَكَاِنِّىْ ظَلَمْتُ نَفْسِىْ فَاغْفِرْ لِىْ
میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا۔ مجھے معاف فرمادے۔
وَارْحَمْنِىْ وَ تُبْ عَلَىَّ اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ۔
مجھ پر رحم فرما اور میری توبہ کو قبول کرلے اس لیے کہ تو توبہ کا قبول کرنے والا ہے۔
اَللّٰهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ
خدایا تیرے لیے حمد ہے۔
اَحْمَدُكَ وَ اَسْتَعِيْنُكَ
میں تیری حمد کرتا ہوں، تجھ سے مدد چاہتا ہوں،
وَ اَنْتَ رَبِّىْ
تو میرا خدا ہے
وَ اَنَا عَبْدُكَ
اور میں تیرا بندہ ہوں۔
اَصْبَحْتُ عَلٰى عَهْدِكَ وَ وَعْدِكَ
میں نے تیرے عہد اور وعدے پر صبح کی ہے۔
وَ اُوْمِنُ بِوَعْدِكَ
میرا ایمان تیرے وعدے پر ہے
وَ اُوْفِىْ بِعَهْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ
اور میں تیرے عہد کو حتیٰ الامکان پورا کرنا چاہتا ہوں۔
وَلَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ
تیرے علاوہ کسی کے پاس طاقت نہیں ہے۔
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
تو وحدہٗ لا شریک ہے۔
وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُوْلُهُ
پیغمبر تیرے بندے اور رسول ہیں۔
اَصْبَحْتُ عَلٰى فِطْرَةِ الْاِسْلَامِ
میں نے صبح کی ہے فطرتِ اسلام پر،
وَكَلِمَةِ الْاِخْلَاصِ
کلمۂ اخلاق پر،
وَمِلَّةِ اِبْرَهِيْمَ
ملّتِ ابراہیمؑ پر
وَدِيْنِ مُحَمَّدٍ
اور دینِ پیغمبرؐ پر۔
صَلَوَاتُاللّٰهِ عَلَيْهِمَا وَ اٰلِهِمَا
درود و سلام ہو ان پر اور ان کی آل پر
عَلٰى ذٰلِكَ اُحْيِىْ وَ اَمُوْتُ
اسی پر زندہ رہوں گا اور اسی پر مرجاؤں گا
اِنْشَاۤءَ اللّٰهُ
انشاء اللہ
اَللّٰهُمَّ اَحْيِنِىْ مَا اَحْيَيْتَنِىْ
خدایا جب تک میں زندہ رہوں
وَ اَمِتْنِىْ اِذَا اَمَتَّنِىْ عَلٰى ذٰلِكَ
یا مرجاؤں تو اسی عقیدے پر مجھے موت دینا
وَابْعَثْنِىْ اِذَا بَعَثْتَنِىْ عَلٰى ذٰلِكَ
اور پھر اسی عقیدے پر مجھے اٹھانا۔
اَبْتَغِىْ بِذٰلِكَ رِضْوَانَكَ وَاتِّبَاعَ سَبِيْلِكَ
خدایا تیرے راستے کی اتباع چاہتا ہوں۔
اِلَيْكَ اَلْجَاْتُ ظَهْرِىْ
میں تیری طرف متوجہ ہوں،
وَ اِلَيْكَ فَوَّضْتُ اَمْرِىْ
میں نے اپنے معاملات کو تیرے حوالے کیا ہے۔
اٰلُ مُحَمَّدٍ اَئِمَّتِىْ
آل محمدؐ ہمارے پیشوا ہیں،
لَيْسَ لِىْ اَئِمَّةٌ غَيْرُهُمْ بِهِمْ اَئْتَمُّ
ان کے علاوہ کوئی ہمارا پیشوا نہیں ہے۔
وَ اِيَّاهُمْ اَتَوَلِّىْ
ہم انھیں کا اتباع کرتے ہیں
وَ بِهِمْ اَقْتَدِىْ
اور انھیں سے محبّت کرتے ہیں، انھیں کے چاہنے والے ہیں۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْهُمْ اَوْلِيَاۤئِىْ
خدایا انھیں ہمارا ولی بنا دینا
فِى الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ
دنیا و آخرت میں
وَاجْعَلْنِىْ اُوَالِىْ اَوْلِيَاۤئَهُمْ
اور ہمیں توفیق دینا کہ ہم ان کے دوستوں سے محبت کریں
وَ اُعَادِىْ اَعْدَاۤئَهُمْ
اور ان کے دشمنوں سے نفرت رکھیں
فِى الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ
دنیا و آخرت میں
وَ اَلْحِقْنِىْ بِالصَّالِحِيْنَ
خدایا ہمیں صالحین سے ملحق کردینا
وَ اٰبَاۤئِىْ مَعَهُمْ۔
اور ہمارے والدین کو بھی ان کے ساتھ شامل کردینا۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَصْبَحْتُ اَسْتَغْفِرُكَ
خدایا میں نے صبح کی ہے اس عالم میں کہ میں تجھ سے استغفار کررہا ہوں
فِىْ هٰذَا الصَّبَاحِ
آج کی صبح میں
وَ فِىْ هٰذَا الْيَوْمِ
آج کے دن
لِاَهْلِ رَحْمَتِكَ
تیرے اہلِ رحمت کے لیے
وَ اَبْرَءُ اِلَيْكَ مِنْ اَهْلِ لَعْنَتِكَ
اور اہلِ لعنت سے بیزاری کرتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَصْبَحْتُ اَبْرَءُ اِلَيْكَ
خدایا میں نے صبح کی ہے اس عالم میں کہ تیری بارگاہ میں
فِىْ هٰذَا الْيَوْمِ
آج کے دن
وَ فِىْ هٰذَا الصَّبَاحِ
اور آج کی صبح
مِمَّنْ نَحْنُ بَيْنَ ظَهْرِانِيْهِمْ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
مشرکین سے برأت کرتا ہوں
وَ مِمَّا كَانُوْا يَعْبُدُوْنَ
اور ان کے معبودوں سے برأت کرتا ہوں۔
اِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمَ سَوْءٍ فَاسِقِيْنَ
یہ سب بدترین لوگ اور فاسق ہیں۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ مَا اَنْزَلْتَ مِنَ السَّمَاۤءِ اِلَى الْاَرْضِ
خدایا جو آسمان سے زمین کی طرف نازل کیا ہے اسے برکت قرار دے
فِىْ هٰذَا الصَّبَاحِ
آج کی صبح
وَ فِىْ هٰذَا الْيَوْمِ
اور آج کے دن
بَرَكَةً عَلٰى اَوْلِيَاۤئِكَ
اپنے اولیاء کے لیے
وَ عِقَابًا عَلٰى اَعْدَاۤئِكَ
اور عذاب قرار دے اپنے دشمنوں کے لیے
اَللّٰهُمَّ وَالِ مَنْ وَالَاكَ
جو تجھ سے محبّت کریں ان سے محبّت رکھ
وَ عَادِ مَنْ عَادَاكَ
اور جو تجھ سے نفرت کریں ان سے عداوت کر۔
اَللّٰهُمَّ اخْتِمْ لِىْ بِالْاَمْنِ وَالْاِ يْمَانِ
خدایا میرا خاتمہ امن و ایمان پر ہو
كُلَّمَا طَلَعَتْ شَمْسٌ اَوْ غَرَبَتْ
جب تک آفتاب نکلتا اور ڈوبتا رہے،
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْلِىْ وَ لِوَالِدَىَّ
مجھے اور میرے والدین کو معاف فرمادے
وَارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِىْ صَغِيْرًا
اور ان پر ایسے رحمت نازل فرما جیسے انھوں نے بچپنے میں مجھے پالا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِيْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ
خدایا تمام مومنین و مومنات کو بخش دے،
وَالْمُسْلِمِيْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ
تمام مسلمین و مسلمات کو بخش دے،
اَلْاَحْيَاۤءِ مِنْهُمْ وَ الْاَمْوَاتِ
زندہ و اموات کو بخش دے
اَللّٰهُمَّ اِنَّكَ تَعْلَمُ مُتَقَلَّبَهُمْ وَ مَثْوٰيهُمْ
تو سب کی منزل جانتا ہے
اَللّٰهُمَّ احْفَظْ اِمَامَ الْمُسْلِمِيْنَ
خدایا امام المسلمین کو
بِحِفْظِ الْاِيْمَانِ،
اپنے حفظ و امان میں رکھنا،
وَانْصُرْهُ نَصْرًا عَزِيْزًا
ان کی مدد فرمانا زبردست قوّت سے
وَافْتَحْ لَهُ فَتْحًا يَّسِيْرًا
اور ان کے لیے فتح کو آسان کردینا۔
وَاجْعَلْ لَهُ وَلَنَا مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِيْرًا
ان کے لیے اور ہمارے لیے اپنی طرف سے اقتضاء اور نصرت عطا فرما۔
اَللّٰهُمَّ الْعَنْ فُلَانًا وَ فُلَانًا
خدایا فلاں اور فلاں پر لعنت فرمانا
وَالْفِرَقَ الْمُخْتَلِفَةَ عَلٰى رَسُوْلِكَ
اور ان تمام فرقوں سے جس نے تجھ سے،
وَ وُلَاةِ الْاَمْرِ بَعْدَ رَسُوْلِكَ
تیرے رسولؐ سے
وَالْاَئِمَّةِ مِنْ بَعْدِهِ وَ شِيْعَتِهِمْ
اور تمام ائمہؑ سے اختلاف اختیار کیا ہے۔
وَ اَسْئَلُكَ الزِّيَادَةَ مِنْ فَضْلِكَ
پروردگار میں تیرے فضل کی زیادتی
وَ الْاِقْرَارَ بِمَا جاۤءَ بِهِ مِنْ عِنْدِكَ
اور تیری نعمتوں کا اقرار
وَالتَّسْلِيْمَ لِاَمْرِكَ
اور تیرے امر کے سامنے تسلیم کا سوال کرتا ہوں،
وَالْمُحَافَظَةَ عَلٰى مَا اَمَرْتَ بِهِ
جو تو نے دیا ہے اس کی حفاظت عطا فرما،
لَا اَبْتَغِىْ بِهِ بَدَلًا
میں کوئی بدل نہیں چاہتا ہوں
وَّ لَا اَشْتَرِىْ بِهٖ ثَمَنًا قَلِيْلًا
اور نہ اس کی کوئی قیمت چاہتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اهْدِنِىْ فِيْمَنْ هَدَيْتَ
خدایا اپنے نیک بندوں میں مجھے ہدایت دے۔
وَ قِنِىْ شَرَّ مَا قَضَيْتَ
اپنے فیصلے اپنے حکم، اپنے قضا وقدر کے شر سے مجھے محفوظ فرما
اِنَّكَ تَقْضِىْ وَلَا يُقْضٰى عَلَيْكَ
اس لیے کہ تو فیصلہ کرنے والا ہے، تیرے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔
وَ لَايَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ
تیرا چاہنے والا ذلیل نہیں ہوسکتا۔
تَبَارَكْتَ وَ تَعَالَيْتَ
تو بابرکت بلندو برتر ہے،
سُبْحَانَكَ رَبَّ الْبَيْتِ
بے نیاز اور کعبہ کا پروردگار ہے۔
تَقَبَّلْ مِنِّىْ دُعَاۤئِىْ
خدایا میری دعا کو قبول فرما لے
وَ مَا تَقَرَّبْتُ بِهِ اِلَيْكَ مِنْ خَيْرٍ
اور اس عمل خیر کے ذریعے میں تجھ سے قریب ہوا ہوں،
فَضَاعِفْهُ لِىْ اَضْعَافًا كَثِيْرَةً
اس کو اور زیادہ سے زیادہ بنادے،
وَ اٰتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ اَجْرًا عَظِيْمًا
مجھے اجر عظیم عطا فرما۔
رَبِّ مَا اَحْسَنَ مَا اَبْلَيْتَنِىْ
پروردگار تیرا امتحان عظیم ترین
وَ اَعْظَمَ مَا اَعْطَيْتَنِىْ
اور عطا عظیم ترین،
وَ اَطْوَلَ مَا عَافَيْتَنِىْ
تیری عافیت بھی عظیم ترین
وَ اَكْثَرَمَا سَتَرْتَ عَلَىَّ
اور تیری پردہ پوشی بھی بہت ہے
فَلَكَ الْحَمْدُ يَا اِلٰهِىْ
اور تیرے لیے حمد ہے،
كَثِيْرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا عَلَيْهِ
وہ حمد جو بہت زیادہ طیب اور مبارک
مِلْاَ السَّمٰوَاتِ
اور آسمان کے برابر
وَ مِلْاَ الْاَرْضِ
اور زمین کے برابر
وَ مِلْاَ مَا شَاۤءَ رَبِّىْ وَ رَضِىَ
اور رضائے الٰہی کے مطابق
وَ كَمَا يَنْبَغِىْ لِوَجْهِ رَبِّىْ
اور جس طرح خدائے ذوالجلال
ذِى الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ۔
و الاکرام کے شایانِ شان ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ
نہیں کوئی معبود مگر اللہ ہے وہ یکتا ہے
وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ
اس کا کوئی شریک نہیں
لَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ
حکومت اس کی اور حمد اسی کے لیے ہے
يُحْيِىْ وَيُمِيْتُ
وہ زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے
وَ هُوَ حَىُّ لَايَمُوْتُ
وہ ایسا زندہ ہے جسے موت نہیں
بِيَدِهِ الْخَيْرُ
بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے
وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْى ءٍ قَدِيْرٌ۔
اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
سُبْحَانَ اللهِ۔
پاک و پاکیزہ ہے وہ اللہ
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ۔
نہیں کوئی معبود مگر اللہ ہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ۔
حمد اللہ کے لیے ہے
اَللهُ اَللهُ اَللهُ رَبِّىِ
اللہ اللہ اللہ میرا رب
الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ
جو رحم والا مہربان ہے
لَا اُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا۔
میں کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِىْ فِىْ دِرْعِكَ الْحَصِيْنَةِ
اے معبود! تو مجھے اپنے مضبوط قلعے میں داخل کر لے
الَّتِىْ تَجْعَلُ فِيْهَا مَنْ تُرِيْدُ۔
کہ جس میں جسے تو چاہے داخل کرتا ہے ۔