بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم کرنے والا مہربان ہے
يَا مَنْ اَظْهَرَ الْجَمِيْلَ
اے وہ خدا جس نے نیکیوں کا اظہار کیا
وَ سَتَرَ الْقَبِيْحَ
اور برائیوں پر پردہ ڈال دیا
وَ لَمْ يَهْتِكِ السِّتْرَ عَنِّىْ
کسی کے پردے کو چاک نہیں کیا۔
يَا كَرِيْمَ الْعَفْوِ
اے بهترین معاف کرنے والے
يَا حَسَنَ التَّجَاوُزِ
اور بہترین در گذر کرنے والے
يَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ
وسیع ترین مغفرت والے ۔
وَ يَا بَاسِطَ الْيَدَيْنِ بِالرَّحْمَةِ
اسے دونوں ہاتھ سے عطا کرنے والے
يَا صَاحِبَ كُلِّ نَجْوٰى
اے راز کے جاننے والے
وَ يَا مُنْتَهٰى كُلِّ شَكْوٰى
ہر فریاد کی منزل
يَا كَرِيْمَ الصَّفْحِ
اسے بہترین در گذر کرنے والے
يَا عَظيْمَ الْمَنِّ
عظیم ترین احسان کرنے والے
يَا مُبْتَدِءَ كُلِّ نِعْمَةٍ قَبْلَ اسْتِحْقَاقِهَا
استحقاق سے پہلے نعمت دینے والے
يَا رَبَّاهُ يَا سَيِّدَاهُ يَا مَوْلَيَاهُ
اے میرے پروردگار، اے میرے مالک اے میرے مولیٰ،
يَا غَايَتَاهُ يَا غِيَاثاهُ
اے میری انتہا اور اے میری فریاد کی منزل
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَسْئَلُكَ اَنْ لَاتَجْعَلَنِىْ فِى النّارِ
اور میرا سوال یہ ہے کہ مجھے جہنّم میں نہ قرار دیا۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ ثِقَتِىْ فِىْ كُلِّ كُرْبَةٍ
خدایا تو ہر پریشانی میں میرا سہارا ہے
وَ اَنْتَ رَجَاۤئِىْ فِىْ كُلِّ شِدَّةٍ
اور ہر شدّت میں میری امیدگاہ ہے۔
وَ اَنْتَ لِىْ فِىْ كُلِّ اَمْرٍ نَزَلَ بِىْ ثِقَةٌ وَعُدَّةٌ
ہر نازل ہونے والے امر میں میرا اعتماد تیرے اوپر ہے
كَمْ مِنْ كَرْبٍ يَضْعُفُ عَنْهُ الْفُؤَادُ
اور ہر رنج و غم میں میرا سہارا تیری ذات ہے۔ جہاں دل کمزور پڑ جائیں
وَ تَقِلُّ فِيْهِ الْحِيْلَةُ
اور کوئی حیلہ کام نہ آئے،
وَ يَخْذُلُ عَنْهُ الْقَرِيْبُ وَ الْبَعِيْدُ
قریب و دور والے ساتھ چھوڑ دیں،
وَ يَشْمَتُ بِهِ الْعَدُوُّ
اور دشمن طعنے دیں،
وَ تُعْيِيْنِىْ فِيْهِ الْاُمُوْرُ
عاجزی لاحق ہو جائے
اَنْزَلْتُهُ بِكَ وَ شَكَوْتُهُ اِلَيْكَ
وہاں تجھ ہی سے فریاد ہے
رَاغِبًا فِيْهِ عَمَّنْ سِوَاكَ
اور تیری ہی طرف رغبت ہے ۔
فَفَرَّجْتَهُ وَ كَشَفْتَهُ وَ كَفَيْتَنِيْهِ
تو ہی پناہ دینے والا، رنج وغم کا دور کرنے والا ،
فَاَنْتَ وَلِىُّ كُلِّ نِعْمَةٍ
ہر نعمت کا ولی،
وَ صَاحِبُ كُلِّ حَاجَةٍ
ہر حاجت کا حاجت روا،
وَ مُنْتَهٰى كُلِّ رَغْبَةٍ
ہر رغبت کی انتہا،
فَلَكَ الْحَمْدُ كَثِيْرًا
تیرے ہی لیے حمد کثیر
وَ لَكَ الْمَنُّ فَاضِلًا۔
اور تیرے ہی لیے احسان عظیم ۔