اَمْسٰى ظُلْمِىْ مُسْتَجِيْرًا بِعَفْوِكَ
پروردگار میرا ظلم تیری معافی کی پناہ میں ہے
وَاَمْسَتْ ذُنُوْبِىْ مُسْتَجِيْرَةً بِمَغْفِرَتِكَ
اور میرے گناہ تیرے مغفرت کے پناہ میں ہیں،
وَاَمْسٰى خَوْفِىْ مُسْتَجِيْرًا بِاَمَانِكَ
میرا خوف تیری امان کے پناہ میں ہے
وَاَمْسٰى ذُلِّىْ مُسْتَجِيْرًا بِعِزِّكَ
اور میری ذلّت تیری عزّت کی پناہ میں ہے،
وَاَمْسٰى فَقْرِىْ مُسْتَجِيْرًا بِغِنَاكَ
میرا فخر تیری بے نیازی کی پناہ میں ہے،
وَاَمْسٰى وَجْهِىَ الْبَالِىْ مُسْتَجِيْرًا بِوَجْهِكَ الدَّاۤئِمِ الْبَاقِىْ
میرا بوسیدہ چہرہ تیرے باقی رہنے والے چہرے کی پناہ میں ہے۔
اَللّٰهُمَّ اَلْبِسْنِىْ عَافِيَتَكَ
خدایا مجھے لباسِ عافیت عطا فرما،
وَغَشِّنِىْ بِرَحْمَتِكَ
اپنی رحمت سے ڈھانک لے،
وَجَلِّلْنِىْ كَرَامَتَكَ
اپنی کرامت عطا فرما
وَقِنِىْ شَرَّ خَلْقِكَ مِنَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ
اور اپنی مخلوق میں جن و انس سب کے شر سے محفوظ رکھنا۔
يَاۤ اَللهُ يَا رَحْمٰنُ يَا رَحِيْمُ۔
وہ اللہ ہے رحمٰن ہے وہ رحیم ہے۔
وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ الْغُرُوُبِ۔
اور آفتاب نکلنے سے پہلے اور اس کے ڈوبنے کے بعد اپنے رب کی تسبیح کرتے رہیں
يَا مَنْ خَتَمَ النُّبُوَّةَ بِمُحَمَّدٍ
اے وہ جس نے حضرت محمد
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِهٖ
صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر
اِخْتِمْ لِىْ فِىْ يَوْمِىْ هٰذَا بِخَيْرٍ
نبوّت ختم فرمائی میرے آج کے دن کو خیر پر ختم کر،
وَشَهْرِىْ بِخَيْرٍ
اس مہینے کو
وَسَنَتِىْ بِخَيْرٍ
اس سال کو
وَعُمْرِىْ بِخَيْرٍ۔
اور میری زندگی خیر پر ختم فرمانا۔
اَحَطْتُ عَلٰى نَفْسِىْ وَاَهْلِىْ
میں اپنے نفس، اپنے اہل،
وَمَالِىْ وَوَلَدِىْ
اپنے مال و اولاد سب کو بچانا چاہتا ہوں
مِنْ غَاۤئِبٍ وَشَاهِدٍ
ہر غائب و حاضر سے
بِاللّٰهِ الَّذِىْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ
اس اللہ کے سہارے جس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ
وہ غائب و حاضر کا جاننے والا،
الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ
رحمٰن و رحیم،
الْحَىُّ الْقَيُّوْمُ
حیّ قیوم ہے
لَا تَاخُذُهُ سِنَةٌ وَّلَا نَوْمٌ۔۔۔۔
جس کے لیے نہ نیند ہے نہ اونگھ۔