ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَنْ تُصَلِىَّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَاۤلِ مُحَمَّدٍ وَ اَنْ تَفْعَلَ بِىْ كَذَا وَكَذَا۔۔۔
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور ہماری حاجتوں کو پورا فرما۔
يَا مَنْ تَوَحَّدَ بِنَفْسِهِ عَنْ خَلْقِهِ
اے وہ خدا جو اپنی ذات کی بناپر اپنی مخلوقات سے الگ ہے،
يَا مَنْ غَنِىَ عَنْ خَلْقِهِ بِصُنْعِهِ
اپنی تخلیقات سے بے نیاز ہے
يَا مَنْ عَرَّفَ نَفْسَهُ خَلْقَهُ بِلُطْفِهِ
اس نے اپنے کو اپنے لطف و کرم سے مخلوقات کو اپنی تعریف کرائی ہے۔
يَا مَنْ سَلَكَ بِاَهْلِ طَاعَتِهِ مَرْضَاتَهُ
اے وہ خدا جو اہلِ اطاعت کو مرضی کے راستے چلاتا ہے،
يَا مَنْ اَعَانَ اَهْلَ مَحَبَّتِهِ عَلٰى شُكْرِهِمْ
اہلِ محبّت کی شکر میں مدد کرتا ہے۔
يَا مَنْ مَنَّ عَلَيْهِمْ بِدِيْنِهِ
اے وہ خدا جس نے ان پر اپنے دین سے احسان کیا ہے
وَ لَطُفَ لَهُمْ بِنَاۤئِلِهِ
اپنے عطایا عنایت فرمائے ہیں۔
اَسْئَلُكَ بِحَقِّ الْخَلَفِ الصَّالِحِ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَلَيْكَ
تجھے حضرت خلفؑ صالح کا واسطہ انھیں کے ذریعہ سے
وَ اَتَضَرَّعُ اِلَيْكَ بِهِ
میں تیری بارگاہ میں فریاد کرتا ہوں
وَ اُقَدِّمُهُ بَيْنَ يَدَىْ حَوَاۤئِجِىْ
اور انھیں کو اپنی حاجتوں کے لیے مقدّم کرتا ہوں کہ
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَّ اَنْ تَفْعَلَ بِىْ كَذَا وَ كَذَا
اور ہماری حاجتوں کو پورا فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِ مُحَمَّدٍ
تو محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
اُوْلِى الْاَمْرِ الَّذِيْنَ اَمَرْتَ بِطَاعَتِهِمْ
جو صاحبانِ امر ہیں، جن کی اطاعت کو تو نے حکم دیا ہے،
وَ اُوْلِى الْاَرْحَامِ الَّذِيْنَ اَمَرْتَ بِصِلَتِهِمْ
وہ پیغمبرؐ کے ایسے رشتہ دار ہیں جن سے وابستگی کا تو نے حکم دیا
وَ ذَوِى الْقُرْبَى الَّذِيْنَ اَمَرْتَ بِمَوَدَّتِهِمْ
وہی اقرباء ہیں جن کی مودّت واجب کی ہے،
وَ الْمَوَالِى الَّذِيْنَ اَمَرْتَ بِعِرْفَانِ حَقِّهِمْ
وہی موالی ہیں جن کی معرفت کا حکم دیا ہے،
وَ اَهْلِ الْبَيْتِ الَّذِيْنَ اَذْهَبْتَ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَ طَهَّرْتَهُمْ تَطْهِيْرًا
وہی اہل بیتؑ ہیں جن سے ہر رجس کو دور رکھا ہے اور انھیں حقِّ طہارت عنایت کیا ہے