EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
0:00
دُعائے روزسہ شنبہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بنام خدائے رحمان و رحیم
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ
ساری تعریف اللہ کے لئے ہے
وَالْحَمْدُ حَقُّهٗ كَمَا يَسْتَحِقُّهٗ
کہ حمد اللہ کا حق ہے
حَمْدًا كَثِيْرًا
اور وہ حمد کثیر کا حقدار ہے۔
وَّ اَعُوْذُ بِهٖ مِنْ شَرِّ نَفْسِىْ
میں اپنے نفس کے شر سے بچنا چاہتا ہوں کہ
اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَةٌ بِالسُّوۤءِ
نفس برائیوں کا حکم دینے والا ہے
اِلَّا مَارَحِمَ رَبِّىْ
مگر یہ کہ خدا رحم کردے۔
وَ اَعُوْذُ بِهٖ مِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ
میں اس شیطان کے شر سے پناہ چاہتا ہوں
الَّذِىْ يَزِيْدُنِىْ ذَنْبًا اِلٰى ذَنْبِىْ
جو گناہوں میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔
وَ اَحْتَرِزُ بِهٖ مِنْ كُلِّ جَبَّارٍ فَاجِرٍ
اور پھر خدا ہی کے ذریعہ ہر بدکار سرکش،
وَّ سُلْطَانٍ جَاۤئِرٍ
ظالم بادشاہ
وَّعَدُوٍّ قَاهِرٍ
اور بے رحم دشمن سے پناہ مانگتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِىْ مِنْ جُنْدِكَ
پروردگارا مجھے اپنے لشکر میں سے قراردے
فَاِنَّ جُنْدَكَ هُمُ الْغَالِبُوْنَ
کہ تیرا لشکر غالب ہے
وَاجْعَلْنِىْ مِنْ حِزْبِكَ
اور اپنے گروہ میں سے قراردے کہ
فَاِنَّ حِزْبَكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ
تیرا گروہ نجات یافتہ ہے
وَاجْعَلْنِىْ مِنْ اَوْلِيَاۤئِكَ
اور اپنے دوستوں میں سے قراردے کہ
فَاِنَّ اَوْلِيَاۤئَكَ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَ لَا هُمْ يَحْزَنُوْنَ
تیرے دوستوں کے لئے خوف اور حزن نہیں ہے۔
اَللّٰهُمَّ اَصْلِحْ لِىْ دِيْنِىْ
پروردگارا میرے دین کی اصلاح کر کہ
فَاِنَّهٗ عِصْمَةُ اَمْرِىْ
وہ میرے کاموں کا محافظ ہے
وَ اَصْلِحْ لِىْ اٰخِرَتِىْ
اور میری آخرت کی اصلاح کر کہ
فَاِنَّهَا دَارُ مَقَرِّىْ
وہ میری آخری منزل ہے
وَ اِلَيْهَا مِنْ مُجَاوَرَةِ اللِّئَامِ مَفَرِّىْ
اور دنیا کے ذلیلوں کی ہمسائیگی سے پناہ کی جگہ ہے۔
وَاجْعَلِ الْحَيٰوةَ زِيَادَةً لِىْ فِىْ كُلِّ خَيْرٍ
معبود! میری حیات کو نیکیوں میں زیادتی
وَالْوَفَاةَ رَاحَةً لِىْ مِنْ كُلِّ شَرٍّ
اور میری موت کو برائیوں سے راحت کا ذریعہ قرار دے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
حضرت محمدؐ پر رحمت نازل کر کہ وہ
خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
انبیاء کے خاتم
وَ تَمَامِ عِدَّةِ الْمُرْسَلِيْنَ
اور مرسلین کے مہتمم ہیں۔
وَ عَلٰى اٰلِهِ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاهِرِيْنَ
ان کی آل طاہرین
وَ اَصْحَابِهِ الْمُنْتَجَبِيْنَ
اور اصحاب برگزیدہ پر رحمت نازل فرما
وَ هَبْ لِىْ فِىْ الثُّلَثَاۤءِ ثَلَاثًا
اور مجھے سہ شنبہ کے دن تین چیزیں عنایت فرما۔
لَا تَدَعْ لِىْ ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَهٗ
میرے سارے گناہوں کو معاف کردے،
وَ لَا غَمًّا اِلَّا اَذْهَبْتَهٗ
سارے ہم و غم کو رفع کردے
وَلَا عَدُوًّا اِلَّا دَفَعْتَهُ
اور سارے دشمنوں کو دور کرد ے۔
بِبِسْمِ اللهِ خَيْرِ الْاَسْمَاۤءِ
میں تیرے نام کےسہارےجو بہترین نام ہے
بِسْمِ اللهِ رَبِّ الْاَرْضِ وَالسَّمَاۤءِ
اور تیرے سہارے کہ تو آسمانوں اور زمینوں کا خالق و مالک ہے،
اَسْتَدْفِعُ كُلَّ مَكْرُوْهٍ اَوَّلُهٗ سَخَطُهٗ
ان تمام بری باتوں سے بچنا چاہتا ہوں
وَ اَسْتَجْلِبُ كُلَّ مَحْبُوْبٍ اَوَّلُهٗ رِضَاهُ
جن کی ابتدا غضبِ کردار ہے اور ان تمام اچھائیوں کو حاصل کرنا چاہتا ہوں جن کی ابتدا رضائے الٰہی ہے۔
فَاخْتِمْ لِىْ مِنْكَ بِالْغُفْرَانِ
میری زندگی کا خاتمہ مغفرت پر فرما۔
يَا وَلِىَّ الْاِحْسَانِ۔
اے احسانات کے مالک