بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بنام خدائے رحمان و رحیم
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الْاَوَّلِ قَبْلَ الْاِنْشَاۤءِ وَالْاِحْيَاۤءِ
حمد اس اللہ کے لئے جو ایجاد اور تخلیق کے پہلے سے ہے
وَالْاٰخِرِ بَعْدَ فَنَاۤءِ الْاَشْيَاۤءِ
اور تمام اشیاء کے فنا کے بعد رہنے والا ہے
الْعَلِيْمِ الَّذِىْ لَا يَنْسٰى مَنْ ذَكـَرَهٗ
وہ ایسا علیم ہےجو اپنے یاد کرنے والے کو فراموش نہیں کرتا
وَ لَا يَنْقُصُ مَنْ شَكـَرَهٗ
شکرکرنے والے کے لئے کمی نہیں کرتا ہے۔
وَ لَا يَخِيْبُ مَنْ دَعَاهُ
دعا کرنے والے کو ناامید نہیں کرتا ہے
وَ لَا يَقْطَعُ رَجَاۤءَ مَنْ رَجَاهُ
اور امید رکھنے والے کی امید کو قطع نہیں کرتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اُشْهِدُكَ
خدایا میں تجھے گواہ بناتا ہوں
وَ كَفٰى بِكَ شَهِيْدًا
اور تیری گواہی کافی ہے
وَّ اُشْهِدُ جَمِيْعَ مَلَاۤئِكَتِكَ
اور میں گواہ بناتا ہوں تیرے تمام ملائکہ
وَ سُكَّانَ سَمٰوَاتِكَ
اور اہل آسمان
وَ حَمَلَةَ عَرْشِكَ
اور حاملین عرش کو
وَ مَنْ بَعَثْتَ مِنْ اَنْبِيَاۤئِكَ وَ رُسُلِكَ
اور جن انبیاء اور مرسلین کو تونے بھیجا ہے
وَ اَنْشَاْتَ مِنْ اَصْنَافِ خَلْقِكَ
اور جن تمام مخلوقات کو تونے پیدا کیاہے
اَنِّىْ اَشْهَدُ اَنَّكَ اَنْتَ اللهُ
میں گواہی دیتا ہوں کہ تو وہ خدا ہے
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَكَ
جس کے علاوہ کوئی اللہ نہیں ہے۔
لَا شَرِيْكَ لَكَ وَ لَا عَدِيْلَ
تو تنہا ہے نہ تیرا کوئی شریک ہے نہ بدل۔
وَ لَا خُلْفَ لِقَوْلِكَ وَ لَا تَبْدِيْلَ
نہ تیرے قول میں خلافِ وعدہ ہوتا ہے نہ تبدیلی ہو سکتی ہے
وَ اَنَّ مُحَمَّدً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَ اٰلِهٖ عَبْدُكَ وَ رَسُوْلُكَ
اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ تیرے بندہ اور رسولؐ ہیں۔
اَدّٰى مَا حَمَّلْتَهٗ اِلَى الْعِبَادِ
جس امانت کو تونے ان کے حوالے کیا تھا اسے بندوں تک پہنچا دیا
وَجَاهَدَ فِىْ اللهِ عَزَّ وَ جَلَّ حَقَّ الْجِهَادِ
اور تیری راہ میں جہاد کا حق ادا کر دیا۔
وَ اَنَّهٗ بَشَّرَ بِمَا هُوَ حَقٌّ مِنَ الثَّوَابِ
اس ثواب کی بشارت دی جو برحق تھا
وَ اَنْذَرَ بِمَا هُوَ صِدْقٌ مِنَ الْعِقَابِ
اور اس عذاب سے ڈرایا جو سچ تھا۔
اَللّٰهُمَّ ثَبِّتْنِىْ عَلٰى دِيْنِكَ مَا اَحْيَيْتَنِىْ
پروردگار مجھے ساری زندگی اپنے دین پر ثابت قدم رکھنا
وَ لَا تُزِغْ قَلْبِىْ بَعْدَ اِذْ هَدَيْتَنِىْ
اور ہدایت کے بعد میرے دل میں کجی نہ آنے دینا۔
وَ هَبْ لِىْ مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً
مجھے اپنی رحمت عطا فرمانا کہ
اِنَّكَ اَنْتَ الْوَهَّابُ
تو بہت زیادہ عطا کرنے والا ہے۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰى اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
وَّاجْعَلْنِىْ مِنْ اَتْبَاعِهٖ وَ شِيْعَتِهٖ
اور مجھے ان کے پیروکاراور شیعوں میں قرار دے دے۔
وَاحْشُرْنِىْ فِىْ زُمْرَتِهٖ
ان کے زمرہ میں محشور کرنا
وَ وَفِّقْنِىْ لِاَدَاۤءِ فَرْضِ الْجُمُعَاتِ
اور مجھے جمعہ کےفرائض کی
وَ مَا اَوْجَبْتَ عَلَىَّ فِيْهَا مِنَ الطَّاعَاتِ
اور اس دن میں جن فرائض کو واجب کیا ہے
وَ قَسَمْتَ لِاَهْلِهَا مِنَ الْعَطَاۤءِ
اور اہل اطاعت کے لئے
فِىْ يَوْمِ الْجَزَاۤءِ
روز جزا جو عطایا مقرر کئے ہیں
اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ۔
سب کی توفیق عطا فرما کہ تو ہی صاحبِ عزت اور حکیم ہے۔