EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
اللہ کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
رَبُّنَا وَ رَبُّ اٰبَاۤئِنَا الْاَوَّلِيْنَ
وہی ہمارا اور ہمارے بزرگوں کا پروردگار ہے۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
اِلٰهًا وَاحِدًا وَ نَحْنُ لَهُ مُسْلِمُوْنَ
وہ خدا یکتا ہے اور ہم سب اس کے اطاعت گذار ہیں۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
اس کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے
لَا نَعْبُدُ اِلَّاۤ اِيَّاهُ
اور ہم اس کے علاوہ کسی کی عبادت نہیں کرتے ہیں
مُخْلِصِيْنَ لَهُ الدِّيْنَ
دین میں اسی کے مخلص ہیں
وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ
چاہے مشرکین کو کتنا ہی ناگوار کیوں نہ ہو۔
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
خدا کے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَحْدَهُ وَحْدَهُ وَحْدَهُ
وہ ایک ہے اکیلا ہے۔ یکتا ہے۔
اَنْجَزَ وَعْدَهُ
اس نے اپنے وعدہ کو پورا کیا ہے،
وَ نَصَرَ عَبْدَهُ
اپنے بندہ کی مدد کی ہے،
وَ اَعَزَّ جُنْدَهُ
اپنے لشکر کو عزّت دی ہے
وَ هَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَهُ
اور تمام گروہ کفر کو ہزیمت دی ہے۔
فَلَهُ الْمُلْكُ وَ لَهُ الْحَمْدُ
اسی کے لیے ملک ہے اور اسی کے لیے حمد ہے
وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيْرٌ
اور وہ ہر شئے پر قادر ہے۔
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ نُوْرُ السَّمَاوَاتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَنْ فِيْهِنَّ
خدایا تو آسمان و زمین اور ان کے درمیان ہر منزل کا نور ہے۔
فَلَكَ الْحَمْدُ [وَ لِلّٰهِ الْمُلْكُ وَ الْحَمْدُ]
تیرے ہی لیے حمد ہے
وَ اَنْتَ قَيَّامُ السَّمَاوَاتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَنْ فِيْهِنَّ
تو ہی آسمان و زمین اور ان کے مابین کا قائم کرنے والا ہے۔
فَلَكَ الْحَمْدُ
تیرے ہی لیے حمد ہے
وَ اَنْتَ الْحَقُّ
اور تو ہی حق ہے
وَ وَعْدُكَ الْحَقُّ [حَقٌ‏]،
اور تیرا وعدہ برحق ہے
وَ قَوْلُكَ حَقٌّ
اور تیرا کلام حق ہے۔
وَ اِنْجَازُكَ حَقٌّ
اور تیرے وعدہ کی وفا حق ہے۔
وَ الْجَنَّةُ حَقٌّ
اور جنّت حق ہے۔
وَ النَّارُ حَقٌّ [وَ اَنْتَ الْحَقُّ‏]
اور نار حق ہے
اَللّٰهُمَّ لَكَ اَسْلَمْتُ
خدایا ہم تیرے اطاعت گذار ہیں۔
وَ بِكَ اٰمَنْتُ
تجھ پر ایمان لائے ہیں۔
وَ عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ
تجھ ہی پر بھروسہ کیا
وَ بِكَ خَاصَمْتُ
اور تیرے ہی ذریعہ لوگوں سے مقابلہ کیا ہے۔
وَ اِلَيْكَ حَاكَمْتُ
تیری ہی بارگاہ میں اپنے فیصلے کو حوالے کردیا ہے۔
يَا رَبِّ يَا رَبِّ يَا رَبِّ
اے خدا، اے مالک، اے پروردگار
اغْفِرْ لِيْ مَا قَدَّمْتُ وَ اَخَّرْتُ
ہمارے تمام گذشتہ اور آئندہ گناہوں کو معاف کردے
وَ اَسْرَرْتُ وَ اَعْلَنْتُ
چاہے وہ علی الاعلان ہوں یا خفیہ طریقہ پر۔
اَنْتَ اِلٰهِيْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تو میرا خدا ہے، تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اغْفِرْ لِيْ
اور مجھے معاف کردے
وَ ارْحَمْنِي
اور میری توبہ کو قبول کرلے کہ
وَ تُبْ عَلَيَّ
تو توبہ قبول کرنے والا
اِنَّكَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيْمُ ۔
اور مہربان خدا ہے۔