اِلٰهِيْ خَشَعَتِ الْاَصْوَاتُ لَكَ
خدایا تیرے سامنے ساری آوازیں دب گئی ہیں
وَ ضَلَّتِ الْاَحْلَامُ فِيْكَ
ساری عقلیں کم ہوگئی ہیں،
وَ وَجِلَ كُلُّ شَيْءٍ مِنْكَ
ہر دل خوفزدہ ہے،
وَ هَرَبَ كُلُّ شَيْءٍ اِلَيْكَ
سب بھاگ کر تیری ہی طرف آرہے ہیں۔
وَ ضَاقَتِ الْاَشْيَاۤءُ دُوْنَكَ
ساری دنیا تیرے علاوہ تنگ ہے۔
وَ مَلَاَ كُلَّ شَيْءٍ نُوْرُكَ
تیرے نور نے ہر شئے کو بھر دیا ہے۔
فَاَنْتَ الرَّفِيْعُ فِيْ جَلَالِكَ
تو اپنے جلال میں بلند،
وَ اَنْتَ الْبَهِيُّ فِي جَمَالِكَ
اپنے جمال میں حسین،
وَ اَنْتَ الْعَظِيْمُ فِي قُدْرَتِكَ
اپنی قدرت میں عظیم ہے۔
وَ اَنْتَ الَّذِي لَا يَئُوْدُكَ شَيْءٌ
تو وہ ہے جسے کوئی شئے تھکا نہیں سکتی ہے۔
يَا مُنْزِلَ نِعْمَتِيْ
اے نعمت کے نازل کرنے والے،
يَا مُفَرِّجَ كُرْبَتِيْ
اے رنج کے دور کرنے والے،
وَ يَا قَاضِيَ حَاجَتِيْ
اے حاجتوں کے پورا کرنے والے
اَعْطِنِيْ مَسْاَلَتِيْ
میری حاجتوں کو عطا فرما دے
بِلَا اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
اپنی توحید کے واسطے سے۔
اٰمَنْتُ بِكَ مُخْلِصًا لَكَ دِيْنِيْ
میں تجھ پر اخلاص کے ساتھ ایمان لایا،
اَصْبَحْتُ عَلٰى عَهْدِكَ وَ وَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ
تیرے عہد پر صبح کی اور جہاں تک ممکن ہوا
اَبُوۤءُ لَكَ بِالنِّعْمَةِ
اس پر قائم ہوں
وَ اَسْتَغْفِرُكَ مِنَ الذُّنُوْبِ الَّتِيْ لَا يَغْفِرُهَا غَيْرُكَ
اور اپنے گناہوں سے استغفار کررہا ہوں۔ جنھیں تیرے علاوہ کوئی نہیں معاف کرسکتا ہے۔
يَا مَنْ هُوَ فِي عُلُوِّهِ دَانٍ
اے وہ خدا جو بلندیوں کے باوجود قریب ہے
وَ فِي دُنُوِّهِ عَالٍ
اور قربت کے باوجود بلند ہے
وَ فِيْ اِشْرَاقِهِ مُنِيْرٌ
اور اپنی نورانیت میں ضیاء بخش ہے
وَ فِيْ سُلْطَانِهِ قَوِيٌّ
اور اپنی سلطنت میں قوی ہے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ۔
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔