اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ رَسُوْلِ اللّٰهِ
سلام ہو آپ پر اے فرزندِ رسولؐ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ اَمِيْرِ الْمُؤْمِنِيْنَ
سلام ہو آپ پر اے فرزندِ امیرالمومنینؑ
اَلسَّلَامُ عَلَيْكَ يَا ابْنَ سَيِّدَةِ نِسَاۤءِ الْعَالَمِيْنَ
سلام ہو آپ پر اے فرزندِ سیدۃ نساء العالمین
اَشْهَدُ اَنَّكَ اَقَمْتَ الصَّلَاةَ
میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک آپ نے نماز قائم کی ہے۔
وَ اٰتَيْتَ الزَّكَاةَ
زکوٰۃ ادا کی ہے
وَ اَمَرْتَ بِالْمَعْرُوْفِ
نیکیوں کا حکم دیا ہے
وَ نَهَيْتَ عَنِ الْمُنْكَرِ
برائیوں سے روکا ہے
وَ عَبَدْتَ اللهَ مُخْلِصًا
اللہ کی مخلصانہ عبادت کی ہے
وَ جَاهَدْتَ فِي اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهِ
راہِ خدا میں مکمل جہاد کیا ہے
حَتّٰى اَتَاكَ الْيَقِيْنُ
یہاں تک کہ شہادت سے ہمکنار ہوگئے ہیں۔
فَعَلَيْكَ السَّلَامُ مِنِّيْ
میری طرف سے آپ پر سلام
مَا بَقِيْتُ وَ بَقِيَ اللَّيْلُ وَ النَّهَارُ
اس وقت تک جب تک میں باقی رہوں اور یہ لیل و نہار باقی رہے
وَ عَلٰى اٰلِ بَيْتِكَ الطَّيِّبِيْنَ الطَّاهِرِيْنَ۔
اور آپ کے اہل بیت طیبین و طاہرینؑ پر
اَنَا يَا مَوْلَايَ مَوْلًى لَكَ وَ لِاٰلِ بَيْتِكَ
میں آپ کا اور آپ کے گھر والوں کا غلام ہوں
سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَكُمْ
جس سے آپ کی صلح ہے اس سے صلح کرنے والا ہوں
وَ حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكُمْ
اور جس سے آپ کی جنگ ہے اس سے جنگ کرنے والا ہوں
مُؤْمِنٌ بِسِرِّكُمْ وَ جَهْرِكُمْ
آپ کے خفیہ و علانیہ
وَ ظَاهِرِكُمْ وَ بَاطِنِكُمْ
ظاہر و باطن سب پر ایمان رکھتا ہوں
لَعَنَ اللهُ اَعْدَاۤءَكُمْ
خدا لعنت کرے آپ کے دشمنوں پر جو
مِنَ الْاَوَّلِيْنَ وَ الْاٰخِرِيْنَ
اوّلین و آخرین کے لوگوں میں سے ہیں
وَ اَنَا اَبْرَاُ اِلَى اللّٰهِ تَعَالٰى مِنْهُمْ
میں ان سب سے بری اور بیزار ہوں
يَا مَوْلَايَ يَا اَبَا مُحَمَّدٍ
اے میرے مولا حسنؑ
يَا مَوْلَايَ يَا اَبَا عَبْدِ اللّٰهِ
اور میرے آقا حسینؑ
هٰذَا يَوْمُ الْاِثْنَيْنِ
آج دوشنبہ کا دن ہے
وَ هُوَ يَوْمُكُمَا وَ بِاسْمِكُمَا
اور یہ دن آپ کے نام سے منسوب ہے
وَ اَنَا فِيْهِ ضَيْفُكُمَا
میں آپ حضرات کا مہمان ہوں
فَاَضِيْفَانِي وَ اَحْسِنَا ضِيَافَتِيْ
لہٰذا میری بہترین ضیافت فرمائیے
فَنِعْمَ مَنِ اسْتُضِيْفَ بِهِ اَنْتُمَا
آپ سے بہتر ضیافت کرنے والا کون ہوگا
وَ اَنَا فِيْهِ مِنْ جِوَارِكُمَا فَاَجِيْرَانِي
میں آپ کی خدمت میں ہوں مجھے پناہ دیجئے کہ
فَاِنَّكُمَا مَأْمُوْرَانِ بِالضِّيَافَةِ وَ الْاِجَارَةِ
آپ سے اچھا پناہ دینے والا کون ہوگا
فَصَلَّى اللهُ عَلَيْكُمَا وَ اٰلِكُمَا الطَّيِّبِيْنَ
خدا آپ پر اور آپ کی پاکیزہ اولاد پر رحمتیں نازل فرمائے