رنجیدہ، پریشان حال، محزون كی دُعاء
شیخ کفعمیؒ نے بلد الامین میں امیر المومنین علیہ السلام سے ایک دعا نقل کی ہے کہ جو بھی رنجیدہ، پریشان حال، محزون، گرفتار مسائل، خوفزدہ اس کو پڑھے گا پروردگار اس کو مصیبت سے نجات عنایت کرے گا۔)
يَا عِمَادَ مَنْ لَا عِمَادَ لَهُ
اے وہ جو ہر بے سہارے کا سہارا،
وَ يَا ذُخْرَ مَنْ لَا ذُخْرَ لَهُ
ہر بے ذخیرہ کا ذخیرہ،
وَيَا سَنَدَ مَنْ لَا سَنَدَ لَهُ
ہر بے سند کے لیے سند،
وَيَا حِرْزَ مَنْ لَا حِرْزَ لَهُ
ہر بت پناہ کے لیے پناہ گاہ،
وَيَا غِيَاثَ مَنْ لَا غِيَاثَ لَهُ
ہر بے وسیلہ کے لیے فریاد رس،
وَيَا كَنْزَ مَنْ لَا كَنْزَ لَهُ
ہر خالی ہاتھ کے لیے خزانہ
وَيَا عِزَّ مَنْ لَا عِزَّ لَهُ
اور ہر کمزور کے لیے عزّت ہے۔
يَا كَرِيْمَ الْعَفْوِ
اے بہترین معاف کرنے والے
يَا حَسَنَ التَّجَاوُزِ
اور بہترین درگذر کرنے والے
يَا عَوْنَ الضُّعَفاۤءِ
اے کمزوروں کے مددگار،
يَا كَنْزَ الْفُقَرَاۤءِ
اے فقیروں کے خزانے،
يَا عَظِيْمَ الرِّجَاۤءِ
اے عظیم مر کز امید،
يَا مُنْقِذَ الْغَرْقٰى
اے ڈوبنے والوں کو بچانے والے،
يَا مُنْجِىَ الْهَلْكٰى
ہلاک ہونے والوں کو نجات دینے والے،
يَا مُحْسِنُ، يَا مُجْمِلُ
بہترین برتاؤ کرنے والے، احسان کرنے والے،
يَا مُنْعِمُ يَا مُفْضِلُ
نعمت دینے والے، فضل و کرم کرنے والے
اَنْتَ الَّذِىْ سَجَدَ لَكَ سَوَادُ اللَّيْلِ وَنُوْرُ النَّهَارِ
تو ہی وہ ہے جس کے سامنے سبھی سجدہ ریز ہیں، رات کی سیاہی، دن کی روشنی،
وَضَوْءُ الْقَمَرِ وَشُعَاعُ الشَّمْسِ
قمر کی ضوء، آفتاب کی شعاع،
وَحَفِيْفُ الشَّجَرِ وَدَوِىُّ الْمَاۤءِ
درختوں کی آوازیں اور پانی کا زمزمہ۔
يَاۤ اَللهُ يَاۤ اَللهُ يَاۤ اَللهُ
اے اللہ اے اللہ اے اللہ
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
تیرے علاوہ کوئی خدا نہیں ہے۔
وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ
تو اکیلا ہے۔ تیرا کوئی شریک نہیں ہے۔
يَا رَبَّاهُ يَاۤ اَللهُ
اے پروردگار، اے اللہ
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَافْعَلْ بِنَا مَا اَنْتَ اَهْلُهُ۔
اور ہمارے ساتھ وہ برتاؤ کرنا جس کا تو اہل ہے۔
يَا مَنْ يَكْفِىْ مِنْ كُلِّ شَىْءٍ
اے وہ پروردگار جو ہر شے کےلئے کافی ہے
وَلَا يَكْفِىْ مِنْهُ شَىْءٌ
اور اس سے کوئی شے کافی نہیں ہے۔
اِكْفِنِىْ مَاۤ اَهَمَّنِىْ
تو میرے لئے ہر اہم امر میں کافی ہو جا۔