کفعمیؒ نے بلدالامین میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سے یہ دعا نقل کی ہے اور سے عظیم الشان سریع الاجابت قرار دیا ہے۔ وہ دعا یہ ہے۔)
<font color="#480607">خدایا میں نے تیری محبوب ترین چیزوں میں تیری اطاعت کی ہے جس کانام ہے توحید اور تیری بدترین اور ناپسندیدہ شے میں تیری نافرمانی نہیں کی ہے جس کا نام ہے کفر۔ لہٰذا ان دونوں کے درمیان جو کچھ بھی ہے اسے معاف کر دے کہ میری فریاد تیری طرف ہے۔ مجھے قیامت کے دن کے خوف سے امان دیدے۔خدایا میرے بے پناہ گناہوں کو معاف کر دے اور میری تھوڑی سی اطاعت کو قبو ل کر لے اے تمام سہاروں کے مقابلہ میں میرے سہارے۔ اے میری منزل امید و اعتماد۔ اے میری پناہ گاہ اور میرے معتمد۔ اے خدائے واحد و احد۔ اے وہ خدائے احد ہے۔ بے نیاز ہے۔ نہ اس کا کوئی باپ ہے نہ بیٹا ہے، نہ کوئی کفو اور ہمسر ہے۔ میں تجھ ان لوگوں کے حق کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں جن کو تونے مخلوقات میں مصطفےٰ بنایا ہے اور ان کا جیسا کوئی نہیں بنایا ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور ہمارے ساتھ وہ برتاؤ کرنا جس جا تو اہل ہے۔ خدایا میں تجھ سے وحدانیت کبریٰ اور محمدیت درخشندہ اور علویت بلند مرتبہ کے وسیلہ سے اور ان تمام چیزوں سے جن کے ذریعے تو نے بندوں پر اپنی حجت تمام کی اور اس نام کے واسطے سے جس کو اپنی مخلوقات سے پوشیدہ رکھا ہے اور تیرے علاوہ کسی کو نہیں معلوم ہے یہ سوال کرتا ہوں کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما اور مجھے کشایش و وسعت عطا فرما اور ایسی ایسی جگہ سے رزق عطا فرما جو میرے گمان میں ہو یا میرے گمان میں بھی نہ ہو اس لئے کہ تو جس کو چاہے رزق بے حساب دے سکتا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَطَعْتُكَ فِيْۤ اَحَبِّ الْاَشْيَاۤءِ اِلَيْكَ
خدایا میں نے تیری محبوب ترین چیزوں میں تیری اطاعت کی ہے
وَ هُوَ التَّوْحِيْدُ
جس کا نام ہے توحید
وَ لَمْ اَعْصِكَ فِيْۤ اَبْغَضِ الْاَشْيَاۤءِ اِلَيْكَ
اور تیری بدترین اور ناپسندیدہ شئے میں تیری نافرمانی نہیں کی ہے
وَ هُوَ الْكُفْرُ
جس کا نام ہے کفر۔
فَاغْفِرْ لِيْ مَا بَيْنَهُمَا
لہٰذا ان دونوں کے درمیان جو کچھ بھی ہے اُسے معاف کر دے کہ
يَا مَنْ اِلَيْهِ مَفَرِّيْ
میری فریاد تیری طرف ہے۔
اٰمِنِّيْ مِمَّا فَزِعْتُ مِنْهُ اِلَيْكَ
مجھے قیامت کے دن کے خوف سے امان دے دے۔
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيَ الْكَثِيْرَ مِنْ مَعَاصِيْكَ
خدایا میرے بے پناہ گناہوں کو معاف کردے
وَ اقْبَلْ مِنِّيْ الْيَسِيْرَ مِنْ طَاعَتِكَ
اور میری تھوڑی سی اطاعت کو قبو ل کرلے
يَا عُدَّتِيْ دُوْنَ الْعُدَدِ
اے تمام سہاروں کے مقابلہ میں میرے سہارے۔
وَ يَا رَجَاۤئِيْ وَ الْمُعْتَمَدُ
اے میری منزل امید و اعتماد۔
وَ يَا كَهْفِيْ وَ السَّنَدُ
اے میری پناہ گاہ اور میرے معتمد۔
وَ يَا وَاحِدُ يَاۤ اَحَدُ
اے خدائے واحد و احد۔
يَا قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ
اے رسول کہہ دیجئے کہ وہ اللہ ایک ہے
اَللهُ الصَّمَدُ
اللہ برحق اور بے نیاز ہے
لَمْ يَلِدْ وَ لَمْ يُوْلَدْ
اس کی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ والد
وَ لَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ،
اور نہ اس کا کوئی کفو اور ہمسر ہے
اَسْاَلُكَ بِحَقِّ مَنِ اصْطَفَيْتَهُمْ مِنْ خَلْقِكَ
میں تجھ سے اُن لوگوں کے حق کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں جن کو تو نے مخلوقات میں مصطفےٰ بنایا ہے
وَ لَمْ تَجْعَلْ فِيْ خَلْقِكَ مِثْلَهُمْ اَحَدًا
اور ان کا جیسا کوئی نہیں بنایا ہے کہ
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ تَفْعَلَ بِيْ مَاۤ اَنْتَ اَهْلُهُ
اور ہمارے ساتھ وہ برتاؤ کرنا جس کا تو اہل ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيۤ اَسْاَلُكَ
خدایا میں تجھ سے
بِالْوَحْدَانِيَّةِ الْكُبْرٰى
وحدانیت کبریٰ
وَ الْمُحَمَّدِيَّةِ الْبَيْضَاۤءِ
اور محمّدیّتِ درخشندہ
وَ الْعَلَوِيَّةِ الْعُلْيَا [الْعَلْيَاۤءِ]
اورعلویّتِ بلند مرتبہ کے وسیلہ سے
وَ بِجَمِيْعِ مَا احْتَجَجْتَ بِهِ عَلٰى عِبَادِكَ
اور ان تمام چیزوں سے جن کے ذریعے تو نے بندوں پر اپنی حجّت تمام کی
وَ بِالْاِسْمِ الَّذِيْ حَجَبْتَهُ عَنْ خَلْقِكَ
اور اس نام کے واسطے سے جس کو اپنی مخلوقات سے پوشیدہ رکھا ہے
فَلَمْ يَخْرُجْ مِنْكَ اِلَّاۤ اِلَيْكَ
اور تیرے علاوہ کسی کو نہیں معلوم ہے، یہ سوال کرتا ہوں کہ
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِهِ
محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اجْعَلْ لِيْ مِنْ اَمْرِيْ فَرَجًا وَ مَخْرَجًا
اور مجھے کشایش و وسعت عطا فرما
وَ ارْزُقْنِيْ مِنْ حَيْثُ اَحْتَسِبُ
اور ایسی ایسی جگہ سے رزق عطا فرما
وَ مِنْ حَيْثُ لَاۤ اَحْتَسِبُ
جو میرے گمان میں ہو یا میرے گمان میں بھی نہ ہو
اِنَّكَ تَرْزُقُ مَنْ تَشَاۤءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ۔
اس لئے کہ تو جس کو چاہے رزق بے حساب دے سکتا ہے۔