EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
0:00
سورة النازعات
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَالنّٰزِعٰتِ غَرْقًا ۙ‏(1)
(1) قسم ہے ان کی جو ڈوب کر کھینچ لینے والے ہیں
وَّالنّٰشِطٰتِ نَشْطًا ۙ‏(2)
(2) اور آسانی سے کھول دینے والے ہیں
وَّالسّٰبِحٰتِ سَبْحًا ۙ‏(3)
(3) اور فضا میں پیرنے والے ہیں
فَالسّٰبِقٰتِ سَبْقًا ۙ‏(4)
(4) پھر تیز رفتاری سے سبقت کرنے والے ہیں
فَالْمُدَبِّرٰتِ اَمْرًا‌ ۘ‏(5)
(5) پھر امور کا انتظام کرنے والے ہیں
يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ ۙ‏(6)
(6) جس دن زمین کو جھٹکا دیا جائے گا
تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ ؕ‏(7)
(7) اور اس کے بعد دوسرا جھٹکا لگے گا
قُلُوْبٌ يَّوْمَئِذٍ وَّاجِفَةٌ ۙ‏(8)
(8) اس دن دل لرز جائیں گے
اَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ‌ ۘ‏(9)
(9) آنکھیں خوف سے جھکیِ ہوں گی
يَقُوْلُوْنَ ءَاِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ فِى الْحَافِرَةِ ؕ‏(10)
(10) یہ کفاّر کہتے ہیں کہ کیا ہم پلٹ کر پھر اس دنیا میں بھیجے جائیں گے
ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً ؕ‏(11)
(11) کیا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہوجائیں گے تب
قَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ‌ ۘ‏(12)
(12) یہ تو بڑے گھاٹے والی واپسی ہوگی
فَاِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَّاحِدَةٌ ۙ‏(13)
(13) یہ قیامت تو بس ایک چیخ ہوگی
فَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِ ؕ‏(14)
(14) جس کے بعد سب میدان حشر میں نظر آئیں گے
هَلْ اَتٰٮكَ حَدِيْثُ مُوْسٰى‌ۘ‏(15)
(15) کیا تمہارے پاس موسٰی کی خبر آئی ہے
اِذْ نَادٰٮهُ رَبُّهٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى‌ۚ‏(16)
(16) جب ان کے رب نے انہیں طویٰ کی مقدس وادی میں آواز دی
اِذْهَبْ اِلٰى فِرْعَوْنَ اِنَّهٗ طَغٰى ۖ‏(17)
(17) فرعون کی طرف جاؤ وہ سرکش ہوگیا ہے
فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰٓى اَنْ تَزَكّٰى ۙ‏(18)
(18) اس سے کہو کیا یہ ممکن ہے تو پاکیزہ کردار ہوجائے
وَاَهْدِيَكَ اِلٰى رَبِّكَ فَتَخْشٰى‌ۚ‏(19)
(19) اور میں تجھے تیرے رب کی طرف ہدایت کروں اور تیرے دل میں خوف پیدا ہوجائے
فَاَرٰٮهُ الْاٰيَةَ الْكُبْرٰى ۖ‏(20)
(20) پھر انہوں نے اسے عظیم نشانی دکھلائی
فَكَذَّبَ وَعَصٰى ۖ‏(21)
(21) تو اس نے انکار کردیا اور نافرمانی کی
ثُمَّ اَدْبَرَ يَسْعٰىۖ‏(22)
(22) پھر منہ پھیر کر دوڑ دھوپ میں لگ گیا
فَحَشَرَ فَنَادٰىۖ‏(23)
(23) پھر سب کو جمع کیا اور آواز دی
فَقَالَ اَنَا رَبُّكُمُ الْاَعْلٰى ۖ‏(24)
(24) اور کہا کہ میں تمہارا رب اعلیٰ ہوں
فَاَخَذَهُ اللّٰهُ نَڪَالَ الْاٰخِرَةِ وَالْاُوْلٰى ؕ‏(25)
(25) تو خدا نے اسے دنیا و آخرت دونو ں کے عذاب کی گرفت میں لے لیا
اِنَّ فِىْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَنْ يَّخْشٰىؕ‏(26)
(26) اس واقعہ میں خوف خدا رکھنے والوں کے لئے عبرت کا سامان ہے
ءَاَنْتُمْ اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَآءُ‌ ؕ بَنٰٮهَا‏(27)
(27) کیا تمہاری خلقت آسمان بنانے سے زیادہ مشکل کام ہے کہ اس نے آسمان کو بنایا ہے
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّٮهَا ۙ‏(28)
(28) اس کی چھت کو بلند کیا اور پھر برابر کردیا ہے
وَ اَغْطَشَ لَيْلَهَا وَاَخْرَجَ ضُحٰٮهَا‏(29)
(29) اس کی رات کو تاریک بنایا ہے اور دن کی روشنی نکال دی ہے
وَالْاَرْضَ بَعْدَ ذٰلِكَ دَحٰٮهَا ؕ‏(30)
(30) اس کے بعد زمین کا فرش بچھایا ہے
اَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعٰٮهَا‏(31)
(31) اس میں سے پانی اور چارہ نکالا ہے
وَالْجِبَالَ اَرْسٰٮهَا ۙ‏(32)
(32) اور پہاڑوں کو گاڑ دیا ہے
مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِاَنْعَامِكُمْؕ‏(33)
(33) یہ سب تمہارے اور جانوروں کے لئے ایک سرمایہ ہے
فَاِذَا جَآءَتِ الطَّآمَّةُ الْكُبْرٰى ۖ‏(34)
(34) پھر جب بڑی مصیبت آجائے گی
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ‏(35)
(35) جس دن انسان یاد کرے گا کہ اس نے کیا کیا ہے
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيْمُ لِمَنْ يَّرٰى‏(36)
(36) اور جہنم کو دیکھنے والوں کے لئے نمایاں کردیا جائے گا
فَاَمَّا مَنْ طَغٰىۙ‏(37)
(37) پھر جس نے سرکشی کی ہے
وَاٰثَرَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا ۙ‏(38)
(38) اور زندگانی دنیا کو اختیار کیا ہے
فَاِنَّ الْجَحِيْمَ هِىَ الْمَاْوٰىؕ‏(39)
(39) جہنم اس کا ٹھکانا ہوگا
وَاَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ وَ نَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوٰىۙ‏(40)
(40) اور جس نے رب کی بارگاہ میں حاضری کا خوف پیدا کیا ہے اور اپنے نفس کو خواہشات سے روکا ہے
فَاِنَّ الْجَنَّةَ هِىَ الْمَاْوٰىؕ‏(41)
(41) تو جنّت اس کا ٹھکانا اور مرکز ہے
يَسْئَلُوْنَكَ عَنِ السَّاعَةِ اَيَّانَ مُرْسٰٮهَا ؕ‏(42)
(42) پیغمبر لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا ٹھکانا کب ہے
فِيْمَ اَنْتَ مِنْ ذِكْرٰٮهَاؕ‏(43)
(43) آپ اس کی یاد کے بارے میں کس منزل پر ہیں
اِلٰى رَبِّكَ مُنْتَهٰٮهَاؕ‏(44)
(44) اس کے علم کی ا نتہاء آپ کے پروردگار کی طرف ہے
اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَّخْشٰٮهَاؕ‏(45)
(45) آپ تو صرف اس کا خوف رکھنے والوں کو اس سے ڈرانے والے ہیں
كَاَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِيَّةً اَوْ ضُحٰٮهَا‏(46)
(46) گویا جب وہ لوگ اسے دیکھیں گے تو ایسا معلوم ہوگاجیسے ایک شام یا ایک صبح دنیامیں ٹھہرے ہیں