ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
اَيُّهَا الدُّوْدُ
اے کیڑو!
اَيُّهَا الدَّوَآبُّ وَالْهَوَآمُّ وَالْحَيْوَانَاتُ
اے جانورو! اے کیڑے مکوڑو!
اُخْرُجُوْا مِنْ هٰذِهِ الْاَرْضِ وَالزَّرْعِ اِلَى الْخَرَابِ
اس زمین سے نکل جاؤ، اس زراعت سے کسی خرابے میں چلے جاؤ
كَمَا خَرَجَ ابْنُ مَتّٰى مِنْ بَطْنِ الْحُوْتِ
جیسے یونسؑ شکمِ ماہی سے باہر آگئے
فَاِنْ لَمْ تَخْرُجُوْۤا
ورنہ اگر تم میری زمین سے نہ نکلو گے
اَرْسَلْتُ عَلَيْكُمْ شُوَاظًا مِنْ نَارٍ وَ نُحَاسٍ
تو میں آگ کے شعلے برساؤں گا۔
فَلَا تَنْتَصِرَانِ
پھر تمہارا کوئی بچانے والا نہ ہوگا۔
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِيْنَ خَرَجُوْا مِنْ دِيَارِهِمْ
کیا تم نے نہیں دیکھا ان لوگوں کو جو اپنے گھروں سے نکلے
وَ هُمْ اُلُوْفٌ حَذَرَ الْمَوْتِ فَقَالَ
ہزاروں کی تعداد میں موت کے خوف سے پھر انھیں اللہ نے حکم دیا
لَهُمُ اللّٰهُ مُوْتُوْا فَمَاتُوْۤا
راتوں رات مرجاؤ تو وہ مرگئے۔
اُخْرُجُوْا مِنْهَا فَاِنَّكَ رَجِيْمٌ
بہتر یہ ہے کہ اس زمین سے نکل جاؤ میں تمہارا رہنا پسند نہیں کرتا ہوں۔
فَخَرَجَ مِنْهَا خَاۤئِفًا يَتَرَقَّبُ
دیکھو کیسے اللہ کے بندے نکلے خوف زدہ ہوکر۔
سُبْحَانَ الَّذِىْۤ اَسْرٰى بِعَبْدِهِ لَيْلًا
بے نیاز ہے وہ پروردگار جو اپنے بندے کو راتوں رات
مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَى الْمَسْجِدِ الْاَقْصٰى
مسجد الحرام سے مسجدِ اقصیٰ تک لے گیا۔
كَاَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا
روزِ قیامت لوگ دیکھیں گے کہ
لَمْ يَلْبَثُوْۤا اِلَّا عَشِيَّةً اَوْضُحٰهَا
جیسے صرف چند ساعت دنیا میں رہے ہیں
فَاَخْرَجْنَاهُمْ مِنْ جَنَّاتٍ وَ عُيُوْنٍ
اور ہم نے ان لوگوں کو باغات سے،
وَ زُرُوْعٍ وَ مَقَامٍ كَرِيْمٍ
چشموں سے زراعت سے بہترین منزل سے
وَ نَعْمَةٍ كَانُوْا فِيْهَا فَاكِهِيْنَ
اور نعمتوں سے جس میں آرام کررہے تھے باہر نکال دیا
فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاۤءُ وَالْاَرْضُ
تو نہ ان پر آسمان رویا نہ زمین روئی
وَ مَا كَانُوْا مُنْظَرِيْنَ
اور نہ انھیں مہلت دی گئی
اُخْرُجْ مِنْهَا فَمَا يَكُوْنُ لَكَ اَنْ تَتَكَبَّرَ فِيْهَا
نکل جاؤ اس زمین سے تمہارے لیے یہاں اکڑنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
فَاخْرُجْ اِنَّكَ مِنَ الصَّاغِرِيْنَ
تمہارا ایک مقدّر ذلّت ہے۔
اُخْرُجْ مِنْهَا مَذْؤُ مًا مَدْحُوْرًا
نکل جاؤ جس طرح کہ نکالے جارہے ہو
فَلَنَاْ تِيَنَّهُمْ بِجُنُوْدٍ لَاقِبَلَ لَهُمْ
ورنہ ہم ایسا لشکر لے کر آئیں گے جن کا مقابلہ ممکن نہیں ہو
وَ لَنُخْرِجَنَّهُمْ مِنْهَاۤ اَذِلَّةً وَ هُمْ صَاغِرُوْنَ۔
اور ذلّت کے ساتھ نکالے جاؤگے جیسا کہ سلیمانؑ نے کہا تھا۔