اَللّٰهُمَّ رَبَّ الْاَرْوَاحِ الْفَانِيَةِ
خدایا، اے فنا ہونے والی ارواح
وَ الْاَجْسَادِ الْبَالِيَةِ
اور مٹ جانے والے اجسام کے مالک
اَسْاَلُكَ بِطَاعَةِ الْاَرْوَاحِ الرَّاجِعَةِ اِلٰى اَجْسَادِهَا [اَحِبَّاۤئِهَا]
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ارواح کی اطاعت کے واسطے سے جو جسم تک پلٹ کے آنے والی ہیں
وَ بِطَاعَةِ الْاَجْسَادِ الْمُلْتَئِمَةِ بِعُرُوْقِهَا
اور ان جسموں کی اطاعت کے واسطے سے جو رگوں سے جڑے ہوئے ہیں،
وَ بِكَلِمَتِكَ النَّافِذَةِ بَيْنَهُمْ
تیرے کلمہ کا واسطہ جو سب میں نافذ ہے
وَ اَخْذِكَ الْحَقَّ مِنْهُمْ
اور تیرے حق کے لینے کا واسطہ کہ
وَ الْخَلَاۤئِقُ بَيْنَ يَدَيْكَ
تمام مخلوقات تیرے سامنے ہیں،
يَنْتَظِرُوْنَ فَصْلَ قَضَاۤئِكَ
تیرے فیصلے کی منتظر ہے
وَ يَرْجُوْنَ رَحْمَتَكَ وَ يَخَافُوْنَ عِقَابَكَ
اور تیری رحمت کی اُمیدوار اور تیرے عذاب سے لرزاں ہے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔
وَ اجْعَلِ النُّوْرَ فِي بَصَرِيْ
میری آنکھوں میں نور،
وَ الْيَقِيْنَ فِي قَلْبِيْ
میرے دل میں یقین
وَ ذِكْرَكَ بِاللَّيْلِ وَ النَّهَارِ عَلٰى لِسَانِيْ
اور میری زبان پر روز و شب اپنے ذکر کو جاری کر دے
وَ عَمَلًا صَالِحًا فَارْزُقْنِيْ۔
اور مجھے عمل صالح عطا فرما۔