ENGLISH | اردو | Roman | Azerbaijani
🏠 🔍
يَا بَآرُّ يَا وَصُوْلُ
اے نیکی کرنے والے اے بہترین رابطہ رکھنے والے۔
يَا شَاهِدَ كُلِّ غَاۤئِبٍ
اے ہر غائب کے گواہ،
وَ يَا قَرِيْبُ غَيْرَ بَعِيْدٍ
ہر ایک سے قریب،
وَ يَا غَالِبُ غَيْرَ مَغْلُوْبٍ
سب پر غالب آنے والے
وَ يَا مَنْ لَا يَعْلَمُ كَيْفَ هُوَ اِلَّا هُوَ
اور جس کے علاوہ حالات کو کوئی نہیں جانتا ہے
يَا مَنْ لَا تُبْلَغُ قُدْرَتُهُ
اور نہ کوئی اس کی قدرت تک پہنچ سکتا ہے۔
اَسْاَلُكَ اللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ الْمَكْنُوْنِ الْمَخْزُوْنِ
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس نام کے حوالے سے جو پوشیدہ خزانۂ قدرت میں ہے
الْمَكْتُوْمِ عَمَّنْ شِئْتَ
اور ہر ایک سے چھپا دیا گیا ہے۔
الطَّاهِرِ الْمُطَهَّرِ الْمُقَدَّسِ
پاک و پاکیزہ ہے، مقدس ہے،
النُّوْرِ التَّآمِّ
نور ہے، تام و کامل ہے
الْحَيِّ الْقَيُّوْمِ الْعَظِيْمِ
اور حیّ و قیوم عظیم ہے،
نُوْرِ السَّمَاوَاتِ وَ نُوْرِ الْاَرَضِيْنَ
آسمانوں کا نور زمینوں کا نور ہے
عَالِمِ الْغَيْبِ وَ الشَّهَادَةِ
اور عالم غیب و شہود ہے۔
الْكَبِيْرِ الْمُتَعَالِ الْعَظِيْمِ
اے خدائے کبیر و متعال و عظیم،
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ۔
میرا سوال یہ ہے کہ محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما۔