EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ اِنِّي اَسْاَلُكَ بِالْمَوْلُوْدَيْنِ فِي رَجَبٍ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ان دو افراد کے واسطہ سے جو ماہِ رجب میں پیدا ہوئے ہیں
مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الثَّانِي
یعنی حضرت محمدؐ بن علیؑ ثانی امام جواد
وَ ابْنِهِ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُنْتَجَبِ
اور حضرت علیؑ بن محمدؑ امام نقی
وَ اَتَقَرَّبُ بِهِمَا اِلَيْكَ خَيْرَ الْقُرَبِ
اور انھیں کے ذریعہ تیری بارگاہ میں بہترین قُرب چاہتا ہوں۔
يَا مَنْ اِلَيْهِ الْمَعْرُوْفُ طُلِبَ
اے وہ خدا جس سے نیکیوں کو طلب کیا جاتا ہے
وَ فِيْمَا لَدَيْهِ رُغِبَ
اور جس کے ثواب کی رغبت پیدا کی جاتی ہے
اَسْاَلُكَ سُؤَالَ مُقْتَرِفٍ مُذْنِبٍ
اور جس سے اس بندہ کی طرح سوال کررہا ہوں جو گنہگار ہے
قَدْ اَوْبَقَتْهُ ذُنُوْبُهُ
اور جس کو گناہوں نے ہلاک کردیا ہے
وَ اَوْثَقَتْهُ عُيُوْبُهُ
اور کمزوریوں نے گرفتار کرلیا ہے۔
فَطَالَ عَلَى الْخَطَايَا دُءُوْبُهُ
اب مسلسل خطائیں کیے جارہا ہے
وَ مِنَ الرَّزَايَا خُطُوْبُهُ
اور اس کے مصائب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے
يَسْاَلُكَ التَّوْبَةَ
تیرا بندہ تجھ سے توبہ کا طلب گار ہے
وَ حُسْنَ الْاَوْبَةِ
اور حسن قبول کا امیدوار ہے
وَ النُّزُوْعَ عَنِ الْحَوْبَةِ
اور چاہتا ہے کہ گناہوں سے نکل آئے
وَ مِنَ النَّارِ فَكَاكَ رَقَبَتِهِ
اور اس کی گردن جہنّم سے آزاد ہوجائے
وَ الْعَفْوَ عَمَّا فِي رِبْقَتِهِ
اور جو بھی اس کے ذمّہ گناہ ہیں
فَاَنْتَ مَوْلَايَ اَعْظَمُ اَمَلِهِ وَ ثِقَتِهِ
وہ معاف ہوجائیں اس لیے کہ تو میرے مالک عظیم ترین امید اور قابلِ اعتبار ہے
اَللّٰهُمَّ وَ اَسْاَلُكَ بِمَسَاۤئِلِكَ الشَّرِيْفَةِ
خدایا میں سوال کررہا ہوں کہ تجھ سے شریف ترین وسائل
وَ وَسَاۤئِلِكَ الْمُنِيْفَةِ
اور بلند ترین اسباب کے ذریعہ
اَنْ تَتَغَمَّدَنِي فِي هَذَا الشَّهْرِ بِرَحْمَةٍ مِنْكَ وَاسِعَةٍ
مجھے اس ماہ میں اپنی رحمت سے ڈھانک لے اور بے پایاں نعمت عطا کر
وَ نِعْمَةٍ وَازِعَةٍ
وہ نفس دے
وَ نَفْسٍ بِمَا رَزَقْتَهَا قَانِعَةٍ
جو تیرے رزق سے راضی رہے
اِلٰى نُزُوْلِ الْحَافِرَةِ
جب تک یہ قبر کے گڑھے،
وَ مَحَلِّ الْآخِرَةِ
اور آخرت کی منزل تک نہ پہنچ جائے
وَ مَا هِيَ اِلَيْهِ صَاۤئِرَةٌ۔
جہاں تک بہرحال سب کو جانا ہے۔