EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
0:00
دُعائے رُوز دوشنبہ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
بنام خدائے رحمان و رحیم
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِىْ لَمْ يُشْهِدْ اَحَدًا
ساری تعریف اس اللہ کے لئے ہے
حِيْنَ فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ
جس نے زمین و آسمان کی تخلیق میں کسی کو گواہ نہیں بنایا
وَ لَا اتَّخَذَ مُعِيْنًا حِيْنَ بَرَءً النَّسَمَاتِ
اور جانداروں کی پیدائش میں کسی سے مدد نہیں لی۔
لَمْ يُشَارَكْ فِى الْاِلٰهِيَّةِ
اس کی خدائی میں کوئی شریک
وَ لَمْ يُظَاهَرْ فِى الْوَحْدَانِيَّةِ
اور اس کی یکتائی کا کوئی محافظ نہیں ہے۔
كَلَّتِ الْاَلْسُنُ عَنْ غَايَةِ صِفَتِهٖ
زبانیں اس کی تعریف کی انتہا سے قاصر
وَالْعُقُوْلُ عَنْ كُنْهِ مَعْرِفَتِهٖ
اور عقلیں اس کی معرفت کی گہرائیوں تک پہنچنے سے عاجز ہیں۔
وَ تَوَاضَعَتِ الْجَبَابِرَةُ لِهَيْبَتِهٖ
سرکش اس کی ہیبت کے سامنے متواضع
وَ عَنَتِ الْوُجُوْهُ لِخَشْيَتِهٖ
اور چہرے اس کے خوف کےسامنے خاضع ہیں۔
وَ انْقَادَ كُلُّ عَظِيْمٍ لِعَظَمَتِهٖ
دنیا کے سارے باعظمت اس کی عظمت کے سامنے رام ہیں۔
فَلَكَ الْحَمْدُ مُتَوَاتِرًا مُتَّسِقًا
پروردگار! تیرے لئے مسلسل،
وَ مُتَوَالِيًا مُسْتَوْسِقًا
متواتر اور پیہم و مرتب حمد ہے
وَ صَلَوَاتُهٗ عَلٰى رَسُوْلِهِ اَبَدًا
اور تیرے رسولؐ پر دائمی
وَ سَلَامُهٗ دَاۤئِمًا سَرْمَدًا
اور سرمدی صلوات و سلام ہے۔
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ اَوَّلَ يَوْمِىْ هٰذَا صَلَاحًا
پروردگار! آج کے دن کی ابتدا کو صلاح،
وَّ اَوْسَطَهٗ فَلَاحًا
اوسط کو فلاح
وَاٰخِرَهٗ نَجَاحًا
اور آخر کو کامیابی قرار دے۔
وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ يَوْمٍ اَوَّلُهٗ فَزَعٌ
میں تجھ سے اس دن کی پناہ مانگتا ہوں جس کی ابتدا خوف،
وَ اَوْسَطُهٗ جَزَعٌ
اوسط رنج
وَ اٰخِرُهٗ وَجَعٌ
اور انتہاء درد و الم ہو۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّىْ اَسْتَغْفِرُكَ لِكُلِّ نَذْرٍ نَذَرْتُهٗ
خدایا میں تجھ سے ہر اس
وَكُلِّ وَعْدٍ وَعَدْتُهٗ
نذر اور وعدہ
وَكُلِّ عَهْدٍ عَاهَدْتُهٗ
اور عہد کی معافی چاہتا ہوں
ثُمَّ لَمْ اَفِ بِهٖ
جس کی وفا نہیں کر سکا ہوں۔
وَ اَسْأَلُكَ فِىْ مَظَالِمِ عِبَادِكَ عِنْدِىْ
میں تیرے بندوں کے بارے میں ان مظالم
فَاَيُّمَا عَبْدٍ مِنْ عَبِيْدِكَ
سے بھی پناہ چاہتا ہوں کہ
اَوْ اَمَةٍ مِنْ اِمَاۤئِكَ
اگر میری طرف سے
كَانَتْ لَهٗ قِبَلِىْ مَظْلِمَةٌ ظَلَمْتُهَا اِيَّاهُ
کسی تیرے بندے یا تیری کنیز کے
فِىْ نَفْسِهٖ اَوْ فِىْ عِرْضِهٖ
نفس،آبرو،
اَوْ فِىْ مَالِهٖ اَوْ فِىْ اَهْلِهٖ وَ وَلَدِهٖ
مال،اہل و عیال کے بارے کوئی زیادتی ہوگئی ہے
اَوْ غِيْبَةُ اغْتَبْتُهٗ بِهَا
یا میں نے کسی کی غیبت کی ہے،
اَوْ تَحَامُلٌ عَلَيْهِ بِمَيْلٍ اَوْ هَوًى
کسی پر جذبات خواہشات،
اَوْ اَنَفَةٍ اَوْ حَمِيَّةٍ
تکبّر، غرور،
اَوْ رِيَاۤءٍ اَوْ عَصَبِيَّةٍ
ریاکاری یا تعصب کی بناء پر
غَاۤئِبًا كَانَ اَوْ شَاهِدًا
کوئی زیادتی کی ہے
وَّ حَيًّا كَانَ اَوْ مَيِّتًا
اور پھر اس کے حق کو
فَقَصُرَتْ يَدِىْ
ادا نہیں کرسکا
وَضَاقَ وُسْعِىْ عَنْ رَدِّهَا اِلَيْهِ
یا اس سے معافی نہیں
وَالتَّحَلُّلِ مِنْهُ
مانگ سکا
فَاَسْئَلُكَ يَا مَنْ يَمْلِكُ الْحَاجَاتِ
تو اب تجھ سے درخواست کرتا ہوں اے وہ جو تمام حاجات پر
وَ هِىَ مُسْتَجِيْبَةٌ لِمَشِيَّتِهٖ
قادر ہے اور وہ اس کی مشیت سے پوری ہوتی ہیں
وَ مُسْرِعَةٌ اِلٰى اِرَادَتِهٖ
اور اس کے ارادہ کی طرف تیزی سے دوڑتی ہیں
اَنْ تُصَلِّىَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
کہ تو محمدؐ و آل محمدؐ پر رحمت نازل فرما
وَ اَنْ تُرْضِيَهٗ عَنِّىْ بِمَا شِئْتَ
اور ان کے طفیل میں جس طرح بھی چاہے اسے مجھ سے راضی کردے
وَ تَهَبَ لِىْ مِنْ عِنْدِكَ رَحْمَةً
اور مجھے اپنی طرف سے رحمت عطا فرما کہ
اِنَّهٗ لَا تَنْقُصُكَ الْمَغْفِرَةُ
مغفرت تیرے یہاں کمی نہیں پیدا کر سکتی
وَ لَا تَضُرُّكَ الْمَوْهِبَةُ
اور عطایا مجھے نقصان نہیں پہنچا سکتے
يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اے ارحم الراحمین۔
اَللّٰهُمَّ اَوْلِنِىْ فِىْ كُلِّ يَوْمٍ ۟اِثْنَيْنِ
پروردگار مجھے ہر دوشنبہ کے دن
نِعْمَتَيْنِ مِنْكَ ثِنْتَيْنِ
دو نعمتیں عنایت فرما،
سَعَادَةً فِىْ اَوَّلِهٖ بِطَاعَتِكَ
ایک اوّل میں اطاعت کی سعادت
وَ نِعْمَةً فِىْ اٰخِرِهٖ بِمَغْفِرَتِكَ
اور ایک آخر میں مغفرت کی نعمت
يَا مَنْ هُوَ ا لْاِلٰهُ
کہ تو خدائے برحق ہے
وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوْبَ سِوَاهُ۔
اور تیرے علاوہ کوئی گناہوں کا بخشنے والا نہیں ہے۔