EN اردو RO AZ
🌐
English اردو Roman Azerbaijani
🏠 🔍
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ بَهَاۤئِكَ بِاَبْهَاهُ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نورانی ترین مراتب انوار کے واسطہ سے
وَ كُلُّ بَهَاۤئِكَ بَهِيٌّ
درانحالیکہ تیرے تمام مراتب نورانی ہیں
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِبَهَاۤئِكَ كُلِّهِ
خدایا میں سوال کرتا ہوں تیرے کل مراتب نورانیت کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ جَلَالِكَ بِاَجَلِّهِ
خدایا میں سوال کرتا ہوں تیرے عالی ترین جلال کے واسطہ سے
وَ كُلُّ جَلَالِكَ جَلِيْلٌ
حالانکہ تیرا ہر جلال عالی ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِجَلَالِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کل کے کل جلال کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ جَمَالِكَ بِاَجْمَلِهِ
خدایا میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے نیک ترین جمال کے واسطہ سے
وَ كُلُّ جَمَالِكَ جَمِيْلٌ
اور تیرا ہر جمال نیک ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِجَمَالِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کل جمال کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَدْعُوْكَ كَمَا اَمَرْتَنِيْ
خدایا میں تجھ سے اسی طرح دعا کرتا ہوں جس طرح تو نے حکم دیا ہے۔
فَاسْتَجِبْ لِيْ كَمَا وَعَدْتَنِيْ
تو بھی اسی طرح قبول کرلے جیسا کہ تو نے وعدہ کیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ عَظَمَتِكَ بِاَعْظَمِهَا
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری بزرگ ترین عظمت کے واسطہ سے
وَ كُلُّ عَظَمَتِكَ عَظِيْمَةٌ
جب کہ تیری کل عظمت بزرگ ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِعَظَمَتِكَ كُلِّهَا
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری کل کی کل عظمت کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ نُوْرِكَ بِاَنْوَرِهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے روشن ترین نور کے واسطہ سے
وَ كُلُّ نُوْرِكَ نَيِّرٌ
درانحالیکہ تیرا ہر نور روشن ترین ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِنُوْرِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کل نور کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ رَحْمَتِكَ بِاَوْسَعِهَا
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری وسیع ترین رحمت کے واسطہ سے
وَ كُلُّ رَحْمَتِكَ وَاسِعَةٌ
اور تیری ہر رحمت وسیع ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِرَحْمَتِكَ كُلِّهَا۔
خدایا میں تیری کل رحمت کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَدْعُوْكَ كَمَاۤ اَمَرْتَنِيْ
خدایا میں تجھ سے اسی طرح دعا کرتا ہوں جس طرح تو نے مجھ کو حکم دیا ہے
فَاسْتَجِبْ لِيْ كَمَا وَعَدْتَنِيْ
تو تو اس طرح قبول کرلے جس طرح تو نے وعدہ کیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ كَمَالِكَ بِاَكْمَلِهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے بلند ترین کمال کے واسطہ سے
وَ كُلُّ كَمَالِكَ كَامِلٌ
درانحالیکہ تیرا ہر کمال کامل ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِكَمَالِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کل کمال کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ كَلِمَاتِكَ بِاَتَمِّهَا
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے مکمل ترین کلمات کے واسطہ سے
وَ كُلُّ كَلِمَاتِكَ تَآمَّةٌ
درانحالیکہ تیرے کلمات مکمل ہیں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ ۤ اَسْاَلُكَ بِكَلِمَاتِكَ كُلِّهَا
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کل کلمات کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ اَسْمَاۤئِكَ بِاَكْبَرِهَا
خدایا میں درخواست کرتا ہوں تیرے بڑے ناموں کے ذریعہ
وَ كُلُّ اَسْمَاۤئِكَ كَبِيْرَةٌ،
درانحالیکہ تیرے سب نام بڑے ہیں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِاَسْمَاۤئِكَ كُلِّهَا
خدایا میں سوال کرتا ہوں تیرے کل ناموں کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَدْعُوْكَ كَمَاۤ اَمَرْتَنِيْ
خدایا میں تجھ کو اسی طرح پکاررہا ہوں جیسا کہ تو نے مجھ کو حکم دیا ہے
فَاسْتَجِبْ لِيْ كَمَا وَعَدْتَنِيْۤ
تو تو اسی طرح قبول کرلے جیسے کہ تو نے مجھ سے وعدہ کیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ عِزَّتِكَ بِاَعَزِّهَا
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری بلندترین عزّت کے واسطہ سے
وَ كُلُّ عِزَّتِكَ عَزِيْزَةٌ
درانحالیکہ تیری ہر عزّت بلند ہے
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِعِزَّتِكَ كُلِّهَا
اور میں تجھ سے تیری ہر عزّت کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ مَشِيَّتِكَ بِاَمْضَاهَا
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری نافذ ترین مشیّت کے واسطہ سے
وَ كُلُّ مَشِيَّتِكَ مَاضِيَةٌ
جب کہ تیری ہر مشیّت نافذ ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِمَشِيَّتِكَ كُلِّهَا
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری کل کی کل مشیّت کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِقُدْرَتِكَ الَّتِيْ اسْتَطَلْتَ بِهَا عَلٰى كُلِّ شَيْ‏ءٍ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری قدرت کے واسطہ سے جو تمام چیزوں پر محیط ہے
وَ كُلُّ قُدْرَتِكَ مُسْتَطِيْلَةٌ
جب کہ تیری ہر قدرت محیط ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِقُدْرَتِكَ كُلِّهَا،
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری کل قدرت کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَدْعُوْكَ كَمَا اَمَرْتَنِيْ
خدایا میں تجھ سے اسی طرح دعا کرتا ہوں جیسا تو نے حکم دیا ہے
فَاسْتَجِبْ لِيْ كَمَا وَعَدْتَنِيْۤ
تو تو قبول کرلے جیسے تو نے وعدہ کیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ عِلْمِكَ بِاَنْفَذِهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نافذ علم کے واسطہ سے
وَ كُلُّ عِلْمِكَ نَافِذٌ
درانحالیکہ تیرا ہر علم نافذ ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِعِلْمِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے ہر علم کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ قَوْلِكَ بِاَرْضَاهُ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے پسندیدہ قول کے واسطہ سے
وَ كُلُّ قَوْلِكَ رَضِيٌّ
جب کہ تیرا ہر قول پسندیدہ ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِقَوْلِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے قول کے واسطہ سے
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ مَسَاۤئِلِكَ بِاَحَبِّهَا اِلَيْكَ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے محبوب ترین مسائل کے واسطہ سے
وَ كُلُّهَا اِلَيْكَ حَبِيْبَةٌ
جب کہ سارے مسائل تیرے نزدیک پسندیدہ ہیں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِمَسَاۤئِلِكَ كُلِّهَا
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کل کے کل مسائل کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَدْعُوْكَ كَمَاۤ اَمَرْتَنِيْ
خدایا میں تجھ کو ویسے ہی پکار رہا ہوں جیسے کہ تو نے حکم دیا ہے
فَاسْتَجِبْ لِيْ كَمَا وَعَدْتَنِيْ
تو تو اب قبول کرلے ویسے ہی جیسے تو نے وعدہ کیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ شَرَفِكَ بِاَشْرَفِهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے شریف ترین شرف کے واسطہ سے
وَ كُلُّ شَرَفِكَ شَرِيْفٌ
جب کہ تیرا ہر شرف شریف ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِشَرَفِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے ہر شرف کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ سُلْطَانِكَ بِاَدْوَمِهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری دائمی بادشاہت کے واسطہ سے
وَ كُلُّ سُلْطَانِكَ دَاۤئِمٌ
جب کہ تیری ہر حکومت دائمی ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِسُلْطَانِكَ كُلِّهِ۔
خدایا میں تیری کل بادشاہت کے ذریعہ تجھ سے سوال کررہا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ مُلْكِكَ بِاَفْخَرِهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری بہترین ملکیت کے واسطہ سے
وَ كُلُّ مُلْكِكَ فَاخِرٌ
جب کہ تیری ہر ملکیت بہترین ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِمُلْكِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری کل کی کل ملکیت کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَدْعُوْكَ كَمَاۤ اَمَرْتَنِيْ
خدایا میں تجھ سے ویسے ہی دعا کرتا ہوں جیسے تو نے حکم دیا ہے
فَاسْتَجِبْ لِيْ كَمَا وَعَدْتَنِيْ
تو تو ویسے ہی قبول کرلے جیسے کہ تو نے وعدہ کیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ عَلَاۤئِكَ بِاَعْلَاهُ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری عالی مرتبہ بلندی کے واسطہ سے
وَ كُلُّ عَلَاۤئِكَ عَالٍ
جب کہ تیری ہر بلندی بلند ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِعَلَاۤئِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تجھ سے تیری کل بلندی کے ذریعہ سوال کرتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ اٰيَاتِكَ بِاَعْجَبِهَا
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری عجیب ترین آیتوں کے واسطہ سے
وَ كُلُّ اٰيَاتِكَ عَجِيْبَةٌ
جب کہ تیری ہر آیت عجیب ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِاٰيَاتِكَ كُلِّهَا
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری کل آیتوں کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ مَنِّكَ بِاَقْدَمِهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے قدیم احسان کے واسطہ سے
وَ كُلُّ مَنِّكَ قَدِيْمٌ
جب کہ تیرا کل احسان قدیم ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِمَنِّكَ كُلِّهِ،
خدایا میں تیرے کل احسان کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَدْعُوْكَ كَمَاۤ اَمَرْتَنِيْ
خدایا میں تجھ سے دعا کرتا ہوں جیسا کہ تو نے حکم دیا ہے
فَاسْتَجِبْ لِيْ كَمَا وَعَدْتَنِيْ
تو تو قبول کرلے جیسا کہ تو نے وعدہ کیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِمَاۤ اَنْتَ فِيْهِ مِنَ الشُّئُوْنِ وَ الْجَبَرُوْتِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس کے ذریعہ جو شان اور جبروت تیری ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِكُلِّ شَأْنٍ وَ كُلِّ جَبَرُوْتٍ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ہر شان اور جبروت کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ وَ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِمَا تُجِيْبُنِيْ بِهِ حِيْنَ اَسْاَلُكَ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس چیز کے واسطہ سے جس کے ذریعہ تو قبول کرلیتا ہے جب میں تجھ سے سوال کرتا ہوں۔
يَاۤ اَللّٰهُ يَا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ
اے خدا اے وہ معبود کہ تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔
اَسْاَلُكَ بِبَهَاۤءِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں لا الٰہ الا انت کے نور کے واسطہ سے۔
يَا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ
اے وہ معبود کہ تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔
اَسْاَلُكَ بِجَلَالِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں لا الٰہ الا انت کے جلال کے واسطہ سے
يَا لَاۤ اِلٰهَ اِلَّاۤ اَنْتَ
اے وہ کہ تیرے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے۔
اَسْاَلُكَ بِلَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اَنْتَ
میں تجھ سے سوال کرتا ہوں لا الٰہ الا انت کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَدْعُوْكَ كَمَاۤ اَمَرْتَنِيْ
خدایا میں تجھ سے اسی طرح دعا کرتا ہوں جیسے کہ تو نے حکم دیا ہے
فَاسْتَجِبْ لِيْ كَمَا وَعَدْتَنِيْۤ
تو تو ویسے ہی قبول کرلے جیسے کہ تو نے وعدہ کیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ رِزْقِكَ بِاَعَمِّهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے عام ترین رزق کے واسطہ سے
وَ كُلُّ رِزْقِكَ عَآمٌّ
جب کہ تیرا ہر رزق عام ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِرِزْقِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تیرے کل رزق کے واسطہ سے سوال کرتا ہوں۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ عَطَاۤئِكَ بِاَهْنَاهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے گوارا ترین عطیہ کے واسطہ سے
وَ كُلُّ عَطَاۤئِكَ هَنِيْۤ‏ءٌ،
جب کہ تیری ہر عطا گوارا ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِعَطَاۤئِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری کل عطا کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ خَيْرِكَ بِاَعْجَلِهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری فوری نیکی کے واسطہ سے
وَ كُلُّ خَيْرِكَ عَاجِلٌ
جب کہ تیری ہر نیکی فوری ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِخَيْرِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کل خیر کے واسطہ سے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ بِاَفْضَلِهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے فاضل ترین فضل و کرم کے واسطہ سے
وَ كُلُّ فَضْلِكَ فَاضِلٌ
جب کہ تیرا ہر فضل فاضل ہے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِفَضْلِكَ كُلِّهِ
خدایا میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے کل فضل کے واسطہ سے
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَدْعُوْكَ كَمَاۤ اَمَرْتَنِيْ
خدایا میں تجھ سے دعا کرتا ہوں جیسا کہ تو نے حکم دیا ہے
فَاسْتَجِبْ لِيْ كَمَا وَعَدْتَنِيْ
تو تو قبول کرلے جیسا کہ تو نے وعدہ کیا ہے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا درود بھیج محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ ابْعَثْنِيْ عَلَى الْاِيْمَانِ بِكَ
اور مجھ کو محشور کرنا اپنے اوپر ایمان
وَ التَّصْدِيْقِ بِرَسُوْلِكَ عَلَيْهِ وَ اٰلِهِ السَّلَامُ
اور اپنے رسول کی تصدیق پر (ان پر اور ان کی آلِ پاک پر سلام ہو)
وَ الْوِلَايَةِ لِعَلِيِّ بْنِ اَبِيْ طَالِبٍ
اور علیؑ بن ابی طالبؑ کی ولایت پر
وَ الْبَرَاۤءَةِ مِنْ عَدُوِّهِ
اور ان کے دشمن سے برائت پر
وَ الْاِيْتِمَامِ بِالْاَئِمَّةِ مِنْ اٰلِ مُحَمَّدٍ
اور ائمہ کی پیروی آل محمد
عَلَيْهِمُ السَّلَامُ
علیہم السلام کی پیروی کرنے پر
فَاِنِّيْ قَدْ رَضِيْتُ بِذٰلِكَ يَا رَبِّ
میں ان سب سے راضی ہوں اے میرے پروردگار،
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ
خدایا درود بھیج محمدؐ پر
عَبْدِكَ وَ رَسُوْلِكَ فِيْ الْاَوَّلِيْنَ
جو تیرے بندہ اور رسول ہیں اوّلین میں
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ فِي الْاٰخِرِيْنَ
اور درود بھیج محمدؐ پر آخرین میں
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ فِي الْمَلَاِ الْاَعْلٰى
اور درود بھیج محمدؐ پر ملاءِ اعلیٰ میں
وَ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ فِيْ الْمُرْسَلِيْنَ
اور درود نازل فرما محمدؐ پر مرسلین میں۔
اَللّٰهُمَّ اَعْطِ مُحَمَّدًا ۟اِلْوَسِيْلَةَ
خدایا محمدؐ کو وسیلہ
وَ الشَّرَفَ وَ الْفَضِيْلَةَ وَ الدَّرَجَةَ الْكَبِيْرَةَ۔
اور شرف اور فضیلت اور بلند درجہ عطا فرما۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا درود نازل کر محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ قَنِّعْنِيْ بِمَا رَزَقْتَنِيْ
اور مجھ کو اس پر قانع بنادے جو تو نے مجھ کو رزق دیا ہے
وَ بَارِكْ لِيْ فِيْمَاۤ اٰتَيْتَنِيْ
اور مجھ کو برکت دے اس میں جو تو نے مجھ کو دیا ہے
وَ احْفَظْنِيْ فِيْ غَيْبَتِيْ
اور مجھ کو محفوظ کردے میری غیبت میں
وَ كُلِّ غَاۤئِبٍ هُوَ لِيْۤ
اور ہر غائب میں۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا درود نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ ابْعَثْنِيْ عَلَى الْاِيْمَانِ بِكَ
اور مجھ کو محشور کر اپنے ایمان
وَ التَّصْدِيْقِ بِرَسُوْلِكَ
اور اپنے رسولؐ کی تصدیق پر۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا درود نازل کر محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ اَسْاَلُكَ خَيْرَ الْخَيْرِ رِضْوَانَكَ وَ الْجَنَّةَ
اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں بہترین نیکی یعنی تیری رضامندی اور جنّت کا
وَ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ الشَّرِّ سَخَطِكَ وَ النَّارِ
اور تیری پناہ چاہتا ہوں بدترین برائی یعنی تیری ناراضگی اور جہنّم سے۔
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
خدایا درود نازل کر محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ احْفَظْنِيْ مِنْ كُلِّ مُصِيْبَةٍ
اور مجھ کو محفوظ کردے ہر مصیبت ،
وَ مِنْ كُلِّ بَلِيَّةٍ
ہر بلا سے
وَ مِنْ كُلِّ عُقُوْبَةٍ
اور ہر سزا سے
وَ مِنْ كُلِّ فِتْنَةٍ
اور ہر فتنہ سے
وَ مِنْ كُلِّ بَلَاۤءٍ
اور زحمت سے
وَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ
اور ہر برائی سے
وَ مِنْ كُلِّ مَكْرُوْهٍ
اور ناپسندیدہ امر سے
وَ مِنْ كُلِّ مُصِيْبَةٍ
اور ہر مصیبت سے
وَ مِنْ كُلِّ اٰفَةٍ نَزَلَتْ
اور ہر آفت سے جو نازل ہوئی ہے
اَوْ تَنْزِلُ مِنَ السَّمَاۤءِ اِلَى الْاَرْضِ
یا نازل ہونے والی ہے آسمان سے زمین کی طرف
فِيْ هٰذِهِ السَّاعَةِ
اسی وقت
وَ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ
اور اسی رات
وَ فِيْ هٰذَا الْيَوْمِ
اور اسی دن
وَ فِيْ هٰذَا الشَّهْرِ
اور اسی مہینہ
وَ فِيْ هٰذِهِ السَّنَةِ۔
اور اسی سال میں
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
اور درود نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ اقْسِمْ لِيْ مِنْ كُلِّ سُرُوْرٍ
اور مجھ کو بہرہ مند کردے اور ہر خوشی سے
وَ مِنْ كُلِّ بَهْجَةٍ
اور ہر سرور سے
وَ مِنْ كُلِّ اسْتِقَامَةٍ
اور ہر استقامت سے
وَ مِنْ كُلِّ فَرَجٍ
اور ہر کشایش سے
وَ مِنْ كُلِّ عَافِيَةٍ
اور ہر عافیت سے
وَ مِنْ كُلِّ سَلَامَةٍ
اور ہر سلامتی سے
وَ مِنْ كُلِّ كَرَامَةٍ
اور ہر کرامت سے
وَ مِنْ كُلِّ رِزْقٍ
اور ہر رزق سے
وَاسِعٍ حَلَالٍ طَيِّبٍ
جو وسیع، حلال، پاک وپاکیزہ،
وَ مِنْ كُلِّ نِعْمَةٍ
اور ہر نعمت سے
وَ مِنْ كُلِّ سَعَةٍ نَزَلَتْ
اور ہر وسعت سے
اَوْ تَنْزِلُ مِنَ السَّمَاۤءِ اِلَى الْاَرْضِ
جو نازل ہوئی یا آسمان سے زمین پر نازل ہونے والی ہے
فِيْ هٰذِهِ السَّاعَةِ
اس وقت میں
وَ فِيْ هٰذِهِ اللَّيْلَةِ
اور اس رات میں
وَ فِيْ هٰذَا الْيَوْمِ
اور اس دن میں
وَ فِيْ هٰذَا الشَّهْرِ
اور اس مہینہ میں
وَ فِيْ هٰذِهِ السَّنَةِ
اور اس سال میں۔
اَللّٰهُمَّ اِنْ كَانَتْ ذُنُوْبِيْ
خدایا اگر میرے گناہوں نے
قَدْ اَخْلَقَتْ وَجْهِيْ عِنْدَكَ
میرے چہرے کو تیرے نزدیک بدنما کردیا ہے
وَ حَالَتْ بَيْنِيْ وَ بَيْنَكَ
اور میرے اور تیرے درمیان حائل ہوگئے ہیں
وَ غَيَّرَتْ حَالِيْ عِنْدَكَ
اور میری حالت متغیّر ہوگئی ہے۔
فَاِنِّيْۤ اَسْاَلُكَ بِنُوْرِ وَجْهِكَ الَّذِيْ لَا يُطْفَاُ،
تو میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری ذات کے نور کے واسطہ سے جو خاموش نہیں ہوتا ہے
وَ بِوَجْهِ مُحَمَّدٍ حَبِيْبِكَ الْمُصْطَفٰى
اور محمدؐ کے واسطہ سے جو تیرے منتخب حبیب ہیں
وَ بِوَجْهِ وَلِيِّكَ عَلِيٍّ ۟اِلْمُرْتَضٰى
اور تیرے ولی علیؑ مرتضیٰ کے واسطہ سے
وَ بِحَقِّ اَوْلِيَاۤئِكَ الَّذِيْنَ انْتَجَبْتَهُمْ
اور تیرے منتخب ولیوں کے واسطہ سے کہ
اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
تو درود نازل فرما محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ اَنْ تَغْفِرَ لِيْ مَا مَضٰى مِنْ ذُنُوْبِيْ
اور میرے گذشتہ گناہوں کو بخش دے
وَ اَنْ تَعْصِمَنِيْ فِيْمَا بَقِيَ مِنْ عُمُرِيْ
اور میری باقی عمر میں مجھ کو محفوظ رکھ
وَ اَعُوْذُ بِكَ اللّٰهُمَّ
اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں خدایا
اَنْ اَعُوْدَ فِيْ شَيْ‏ءٍ مِنْ مَعَاصِيْكَ
اس سے کہ میں تیری معصیت کا اعادہ کروں
اَبَدًا مَا اَبْقَيْتَنِيْ حَتّٰى تَتَوَفَّانِيْ
جب تک کہ تو مجھ کو باقی رکھے یہاں تک کہ موت آجائے
وَ اَنَا لَكَ مُطِيْعٌ وَ اَنْتَ عَنِّيْ رَاضٍ
اور میں تیرا مطیع رہوں اور تو مجھ سے راضی رہے
وَ اَنْ تَخْتِمَ لِيْ عَمَلِيْ بِاَحْسَنِهِ
اور تو میرے عمل کا خاتمہ اچھائی پر کرنا
وَ تَجْعَلَ لِيْ ثَوَابَهُ الْجَنَّةَ
اور اس کا ثواب جنّت کو قرار دینا
وَ اَنْ تَفْعَلَ بِيْ مَاۤ اَنْتَ اَهْلُهُ
اور تو میرے ساتھ وہ سلوک کرنا جس کا تو اہل ہے
يَاۤ اَهْلَ التَّقْوٰى وَ يَاۤ اَهْلَ الْمَغْفِرَةِ
اے تقویٰ والے اور مغفرت والے
صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ اٰلِ مُحَمَّدٍ
درود نازل کر محمدؐ و آل محمدؐ پر
وَ ارْحَمْنِيْ بِرَحْمَتِكَ يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
اور مجھ پر رحم کر اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ فَاطِرِ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ۔۔۔۔
ساری تعریف اللہ کے لیے ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے تمام تعریفیں اس خدا کے لیے ہیں جو آسمان و زمین کا پیدا کرنے والا ۔۔۔۔